Tag: ارشد ندیم

  • ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کر لی

    ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کر لی

    پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم نے بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے طویل ترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنے عم عصر بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔

    بھارتی ایتھلیٹ نے 24 مئی کو بنگلورو کلاس جیولن تھرو چیمپئن شپ کے لیے ارشد ندیم کو بھارت آنے کی دعوت دی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ارشد ندیم کے پورے سال کے ایونٹس اور ٹریننگ کے شیڈول پہلے ہی طے ہو چکے ہیں اور انہیں رواں ماہ 22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوریا بھی جانا ہے۔ اس لیے انہوں نے بھارت جانے سے معذرت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/neeraj-chopra-invites-arshad-nadeem-to-india-for-javelin-event/

  • بھارت میں نوجوانوں کو ’’ارشد ندیم‘‘ سے جیت کا گُر سیکھنے کا درس دیا جانے لگا

    بھارت میں نوجوانوں کو ’’ارشد ندیم‘‘ سے جیت کا گُر سیکھنے کا درس دیا جانے لگا

    پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیولن تھرو ہیرو ارشد ندیم کو بھارت میں نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی اولمپک کی آفیشل ویب سائٹ نے انسٹا گرام کے آفیشل پیج پر اپنے نوجوانوں میں جیت کا جذبہ جگانے اور ہمت بڑھانے کے لیے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی ناکامی کے ساتھ 2024 کے پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولن ہیرو کی جانب سے طویل ترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کے مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

    اس ویب سائٹ میں ارشد ندیم کے ناکامی سے کامیابی کے سفر کو سراہتے ہوئے اس ویڈیو کو منفرد کیپشن دیا ہے۔ ’’ہم گرتے کیوں ہیں؟ تاکہ ہم خود کو اٹھانا سیکھ سکیں۔‘‘

    بھارت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اولمپک پیج پر اپنے نوجوانوں کے لیے بطور موٹیویشنل ویڈیو ارشد ندیم کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    مذکورہ ویڈیوکے ذریعے بھارت نے نوجوان ایتھیلیٹس کو پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ ناکامی سے دلبرداشتہ نہ ہوں اور مسلسل محنت سے ناکامی کو کامیابی کے مزے میں تبدیل کریں۔

     

    واضح رہےکہ ارشد ندیم نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کو مثبت انداز میں لیتے سخت محنت کے ذریعے 2024 کے پیرس اولمپکس میں مقابلوں میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف انفرادی سطح پر پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل جیتا بلکہ ملک کو چالیس سال بعد سنہرا میڈل دلایا جب کہ اس کےساتھ ہی انہوں نے بلکہ طویل ترین جیولن تھروو کا 118 سالہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

  • سیمی فائنل سے قبل ارشد ندیم چیمپئنزٹرافی لےکر میدان میں آئے، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    سیمی فائنل سے قبل ارشد ندیم چیمپئنزٹرافی لےکر میدان میں آئے، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو چیمپئنزٹرافی سیمی فائنل سے قبل گرائونڈ میں ایونٹ کی ٹرافی لانے لیے مدعو کیا۔

    آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جیولین تھرور ارشد ندیم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں انھیں 2025 ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ساتھ میدان میں آتے دکھایا گیا ہے، لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل سے قبل ارشد نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

    ویڈیو میں ارشد ندیم اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں جیولین تھرور ہوں اور میرا نام ارشد ندیم ہے، میں پاکستان پنجاب سے ہوں، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی پاکستان میں منعقد ہورہا ہے۔

    ارشد ندیم ویڈیو میں مزید کہتے ہیں کہ بڑی خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہورہا ہے، آج نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کا سیمی فائنل ہے۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ وہ محنت کریں گے اور جو محنت کرتا ہے وہی فائنل تک پہنچتا ہے، وہی چیمپئن بنتا ہے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنزٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا، کیویز نے پروٹیز کو 50 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

  • قومی ہیرو ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    قومی ہیرو ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    پاکستان کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

    پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

    جیویلن کھلاڑی کا بیت اللّٰہ کے سامنے سے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

    جیویلن کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر کیپشن میں تحریر کیا کہ اس بابرکت موقع پر الحمدللّٰہ میں نے پہلا عمرہ کیا، پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ یہ سب ممکن ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شریک ہوں گا۔

    بیان میں کہنا تھا کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    بابر اور رضوان نے ساجد خان کی کونسی خواہش پوری کردی؟

    اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

  • شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو کا فن سیکھنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی کو ارشد ندیم سے جیولن پکڑنے کا طریقہ سیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہد آفریدی کو بعد میں جیولن تھرو کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران دونوں کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

    ارشد نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ انفرادی اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے تھے جس کے بعد انہیں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نے انعامات سے نوازا۔

    پاکستان نے اولمپک ریکارڈ بھی توڑا تھا جو اس سے قبل ڈنمارک کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے 90.57 میٹر کا تھرو کرکے بنایا تھا۔

    وہ 1992 میں بارسلونا کے بعد پاکستان کے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے اور اپنی آخری کوشش میں ایک اور زبردست 91.79 میٹر کی تھرو کی تھی۔

  • ارشد ندیم 2025ء کے بڑے ایونٹس میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بتادیا

    ارشد ندیم 2025ء کے بڑے ایونٹس میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بتادیا

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شریک ہوں گا۔

    ارشد ندیم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

    ارشد ندیم کا بڑا شکوہ!

    واضح رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوکر ملک کا نام روشن کیا تھا۔

  • ارشد ندیم سیاست میں آئیں گے یا نہیں؟ مداحوں کو بتادیا

    ارشد ندیم سیاست میں آئیں گے یا نہیں؟ مداحوں کو بتادیا

    لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2025 میں جاپان میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا، جبکہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کیلئے بھی تیاری جاری رہے گی۔

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ آنے والے ایونٹس کیلئے اگلے ماہ سے ٹریننگ کا آغاز کروں گا، مجھ پر پرفارمنس دکھانے کا دباؤ ہوگا۔

    گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھیلوں کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے، سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، جیولن کرنی ہے، فوکس ہے کہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ہلال امتیاز سے نواز ا تھا۔

    ایوان صدر میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا تھا۔

    صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    اس پروقار تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا، بیورو کریٹس اور گولڈ میڈلسٹ کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے تھے۔

  • صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش جاری ہے، صدر زرداری نے بھی 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

    قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام باد میں منعقد ہوئی، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے جیولین تھروور ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کے ساتھ ساتھ خطیر انعامی رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    صدر سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے ایتھلیٹ کیلئے اپنی طرف سے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا، اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سرفخر سے بلند کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ارشد نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثرکیا ہے، صدر نے جیولین تھروور کی کامیابی اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دی جانی چاہیے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امید ہے ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، پی ایس بی انڈومنٹ فنڈ میں سندھ حکومت کو 25 کروڑ روپے کا حصہ ڈالنے کے لیے کہوں گا، صدر نے کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

    اس سے قبل ایوان صدر میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی تقریب ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا۔

    اس پروقار تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا، بیورو کریٹس اور ارشد ندیم کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

  • ویڈیو: ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس سندھ میں جیولن تھرو کا مظاہرہ

    ویڈیو: ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس سندھ میں جیولن تھرو کا مظاہرہ

    کراچی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس سندھ میں جیولن تھرو کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر کامران ٹیسوری اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

    تقریب میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انڈر 15 فٹبال ٹیم سلور کپ جیت کر آئی ہے اس کی بہت خوشی ہوئی ہے، گورنر سندھ ہر انسان کے ساتھ اس کی سپورٹ کر رہے ہیں، اگر ہر کوئی اس طرح کام کرے تو پاکستان بہت آگے چلا جائے گا۔

    ارشد ندیم نے کامران ٹیسوری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملنے کے بعد دوبارہ ملنے کی خواہش ہوتی ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ہماری محبت میں آئے ہیں، کراچی کی تاجربرادری ارشد ندیم سے محبت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اسپورٹس مین کیلیے کھلے ہیں، اسپورٹس کو بھی گورنر انیشیٹو پروگرام میں شامل کر رہے ہیں، جنوری میں کراچی میراتھون کا انعقاد کریں گے۔

    اس موقع پر ارشد ندیم نے سب کے سامنے جیولن تھرو کا مظاہرہ کیا۔

  • واپڈا نے ارشد ندیم کے ساتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کو کتنی انعامی رقم سے نوازا؟

    واپڈا نے ارشد ندیم کے ساتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کو کتنی انعامی رقم سے نوازا؟

    جیولین تھروور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ ساتھ واپڈا نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے نوح دستگیر کو بھی کیش ایوارڈ سے نوازا۔

    واپڈا نے اپنے ادارے سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم کے اعزاز میں واپڈا ہاؤس میں تقریب سجائی، پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا، واپڈا ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ایتھلیٹ نوح دستگیر بٹ کو بھی کیش ایوارڈ پیش کیا گیا۔

    ایتھلیٹ نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کیلئےگولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    چیئرمین اور واپڈا اسپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف انجینئر سجاد غنی نے ارشد ندیم کو کیش ایوارڈ دیا، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کیش ایوارڈ پر واپڈا اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی قابلِ تقلید ہے، واپڈا کا مجھ سمیت سیکڑوں کھلاڑیوں کا کیرئیر بنانے میں کلیدی کردار ہے۔

    واپڈا کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی تاریخی کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، فخر ہے کہ ارشد کا تعلق واپڈ اسپورٹس بورڈ سے ہے، واپڈا کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

    انجینئر سجاد غنی نے کہا کہ واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، واپڈا کھلاڑی گزشتہ 2 سال میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کیلئے 44 گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

    اس موقع پر واپڈا سے تعلق رکھنے والی سائبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل کوبھی کیش ایوارڈ دیا گیا، تینوں بہنوں نے پاکستان کی نمائندگی کرکے جنوبی افریقہ میں پاورلفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔