Tag: ارشد ندیم

  • ارشد ندیم کے مقابلے میں نیرج چوپڑا کس قدر اثاثوں کے مالک ہیں؟

    ارشد ندیم کے مقابلے میں نیرج چوپڑا کس قدر اثاثوں کے مالک ہیں؟

    جیولین تھرو میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے مقابلے میں بھارتی نیرج چوپڑا کے اثاثوں کی مالیت آپ کو دنگ کردے گی۔

    بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کافی دولتمند ہیں اور ان کے اثاثوں کی ملکیت کرڑور میں لگائی گئی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نامور ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی مجموعی دولت کا ساڑھے 4 ملین امریکی ڈالرز کے قریب ہے جو بھارتی روپے میں 37 کروڑ اور پاکستانی روپے میں ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

    شہر ہریانہ میں تین منزلہ شاندار بنگلے سمیت اپنے ملک میں نیرج چوپڑا متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں، وہ جو ماہانہ آمدنی کماتے ہیں وہ لگ بھگ 30 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو سالانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

    ان کے پاس بہترین کاریں بھی ہیں جن میں رینج روور اسپورٹ جس کی مالیت 2 کروڑ جبکہ ٹویوٹا فورچیونر جس کی مالیت 51 لاکھ کے قریب ہے، اس کے علاوہ نیرچ کے پاس 93 لاکھ مالیت کی فورڈ بھی موجود ہے۔

    دنیا کے بہترین جیولین تھروور میں سے ایک ہونے کے باعث نیرج چوپڑا سے معاہدہ کرنے والی کمپنیوں میں بھارت کی اور انٹرنیشل کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ان کی آمدنی بڑھانے کا ایک اور سبب ہیں۔

    خیال رہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا تھا، انھوں نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو شکست دی تھی۔

    جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی تھی، نیرج چوپڑا نے مقابلے میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود سلور میڈل اپنے نام کرپائے تھے۔

    یہ بات قبل ذکر ہے کہ اولمپکس میں ریکارڈ بناکر تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے لیے انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔

  • شان شاہد کی بیٹی کے ہمراہ ارشد ندیم سے ملاقات، تصویر وائرل

    شان شاہد کی بیٹی کے ہمراہ ارشد ندیم سے ملاقات، تصویر وائرل

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شان شاہد نے ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shaan Shahid (@official.shaanshahid)

    شان شاہد کی بیٹی کے ہمراہ ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر کھیل کے کسی گراؤنڈ کی ہے، پوسٹ میں اداکار نے ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی! ہم سب کو آپ پر فخر ہے، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئین کے ساتھ۔

    پیرس اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور پاکستان کو پہلا انفرادی گولڈ میڈل جتوانے والے جیولن ہیرو ارشد ندیم کی ہر جگہ ستائش کی جا رہی ہے۔ ان کی وطن آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

    ارشد ندیم نے نہ صرف اولمپک کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا بلکہ انفرادی حیثیت میں میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوایا جب کہ اس میڈل کے ساتھ ہی پاکستان کا 32 سالہ میڈل کا قحط بھی ختم ہوا۔

    اس سے قبل 1992 اولمپکس میں ہاکی میں پاکستان نے آخری بار کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ 1984 کے اولمپکس میں پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

  • دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

    دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس 2024میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم  نے کہا ہے کہ میرے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    لاہور ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گولڈن بوائے کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے کوچ کی محنت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بورڈ اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی، اسے حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی شکریہ، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی تھی، پنجاب اسپورٹس بورڈ، فیڈریشن اور دیگر سب کا شکرگزار ہوں، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہے، آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

    واضح رہے کہ جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، ارشد ندیم اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

  • گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم انڈین مداح کے پاس کیوں گئے؟

    گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم انڈین مداح کے پاس کیوں گئے؟

    پاکستانی سپوت ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھارتی پرچم اٹھائے انڈین فین کے پاس گئے، جس نے بھارتیوں سمیت سب کے دل جیت لیے۔

    پیرس میں اپنی ریکارڈ ساز پرفارمنس کے بعد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گراؤنڈ کا چکر لگارہے تھے اور کافی جذباتی تھے، تاہم اس دوران انھوں نے اپنی عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی اور غیر ملکی فینز کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی سپوت ارشد جب گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میدان میں چکر لگا رہے تھے تو بھارتی مداح بھی انھیں خوب داد دے رہے تھے اور اس بات کے منتظر تھے کہ وہ ان کے پاس آئیں۔

    ارشد ندیم نے بھارتیوں کی فرمائش رد نہیں کی اور خصوصی طور پر بھارتی پرچم اٹھائے مداح کیساتھ تصویر بنوائی جس پر نہ صرف مداح نے ان کی تعریف کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس عمل کو خوب سراہا گیا۔

    صرف یہ نہیں بلکہ میدان میں موجود بچے بھی ارشد کے فین نظر آئے اور ان سے آٹوگراف کی فرمائش کی جس پر پاکستانی ایتھلیٹ نے وہاں موجود بچوں کو آٹو گراف دیے۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گزشتہ رات گولڈ میڈل پہنایا گیا تھا۔

    پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انھوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے اولمپک کا 118 سالہ تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

  • ارشد ندیم کے وطن لوٹنے میں چند گھنٹے باقی، قومی سپوت استنبول پہنچ گئے

    ارشد ندیم کے وطن لوٹنے میں چند گھنٹے باقی، قومی سپوت استنبول پہنچ گئے

    پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم استنبول پہنچ گئے، ان کی وطن آمد میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیرس سے اڑان بھر کر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ چکے ہیں، وہ آج رات ایک بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ان کے اہلخانہ اور دوست میاں چنوں سے لاہور روانہ ہوچکے ہیں، ارشد کا لاہور ائیرپورٹ پر فقیدالمثال استقبال کیا جائےگا۔

    قومی ایتھلیٹ اشد ندیم پاکستان روانگی کیلئے پیرس ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود شرکا نے تالیاں بجا کر فخرپاکستان ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر پیرس ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا، ارشد ندیم کو پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گزشتہ رات گولڈ میڈل پہنایا گیا تھا۔

    پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انھوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے اولمپک کا 118 سالہ تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

  • صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔

    صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا، صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    صدر مملکت نے لکھا کہ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، انہوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اس لیے ارشد کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا۔

    قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

    واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز سے نواز سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

    پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

  • ارشد ندیم کا طیارہ پیرس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا

    ارشد ندیم کا طیارہ پیرس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا

    پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم پاکستان روانگی کیلئے پیرس ایئرپورٹ پرطیارے میں سوارہوگئے۔

    ایئر پورٹ پر پہلے سے موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر فخرپاکستان ارشد ندیم کا استقبال کیا، اس موقع پر پیرس ایئر پورٹ پاکستان باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

    ارشد ندیم کو پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پروٹوکول فراہم کیا گیا، قومی ایتھلیٹ آج رات ایک بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ قومی ہیرو ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گزشتہ رات گولڈ میڈل پہنانا گیا تھا۔

    پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں کامیاب ایتھلیٹس کو میڈلز پہنانے کی تقریب ایفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد ہوئی۔

    پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

    ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    ارشد ندیم کے کارنامے کی بدولت پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانے کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

    گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

  • پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں ان کو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، قراردادن لیگ کی رکن حنا پرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    جس میں کہا گیا کہ قومی ہیرو نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھروکےمقابلوں میں نیا اولمپکس ریکارڈقائم کیا اور طلائی تغمہ حاصل کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان قومی ہیروکو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں چنوں میں اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ارشد ندیم کرکٹ کھیلتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے، بھائی

    ارشد ندیم کرکٹ کھیلتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے، بھائی

    پاکستان کے لیے پیرس اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ اگر ارشد کرکٹ کھیلتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے۔

    پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کردی اور ساتھ ہی 40 سال بعد پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد کے بڑے بھائی شاہد اور چھوٹے بھائی علیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ارشد کی ٹریننگ اور اس شعبے میں آنے کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔

    بڑے بھائی شاہد ندیم نے بتایا کہ ارشد کو کرکٹ کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اگر وہ آج کرکٹر ہوتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں جیولن تھرو کیلئے کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد ندیم نے بتایا کہ میں اور میرے بڑے بھائی بھی جیولن تھرو کرتے تھے لیکن ارشد کو کرکٹ کا بہت شوق تھا، لیکن وسائل اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے اسے اس جانب راغب کیا کیونکہ اس کی جسمانی ساخت بہت مضبوط ہے وہ ہم سے اچھی تھرو کرتا تھا۔

  • ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ جو اکثر اپنے پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں، ارشد ندیم کی فتح پر بدلے ہوئے نظر آئے۔

    پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ریکارڈ توڑ کامیابی نے دیگر بھارتیوں کی طرح انہیں بھی اپنا گرویدہ بنالیا، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے ارشد ندیم کو دل کھول کر مبارکباد دی۔

    اولمپکس ایونٹ میں جیولین تھرو کے مقابلے کی بات کی جائے تو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑہ کو ساتھ ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

    پاکستان کے ارشد ندیم کی ریکارڈ توڑ کامیابی سے پاکستان کے عوام تو خوشی سے جھوم اٹھے ہیں تو دوسری جانب بھارت سے کچھ ایسی ہی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے ارشد کے بنائے ہوئے اولپمک ریکارڈ پر ان کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    ان ہی بھارتیوں میں سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل ہیں جو اکثر پاکستانی کرکٹرز پر تنقید یا سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے الجھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن ارشد ندیم کی اس کامیابی پر وہ بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔

    ہربھجن سنگھ

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ارشد ندیم کو پوسٹ کو کوٹ کرتے ہوئے ہربھجن نے لکھا کہ ’مبارک ہو ارشد، بہترین تصویر، اسپورٹس سب کو متحد کرتا ہے‘۔

    ایکس پر ارشد ندیم کی شیئر کردہ تصویر میں وہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کے ساتھ اپنے اپنے ملک کے جھنڈے لپیٹے سر جوڑ کھڑے نظر آئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔