Tag: ارشد ندیم

  • قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

    قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

    پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔

    پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں کامیاب ایتھلیٹس کو میڈلز پہنانے کی تقریب ایفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد ہوئی۔

    پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

    ارشد ندیم کے کارنامے کی بدولت پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانے کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

     

    گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا،  بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا جبکہ پاکستان نے 32 سال بعد اولمپک میں میڈل جیتا تھا۔

  • بابر اعظم نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے غلطی کردی

    بابر اعظم نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے غلطی کردی

    قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے غلطی کردی۔

    پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASports (@asportstv.pk)

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی لیکن وہ اس پیغام میں ایک غلطی کرگئے۔

    بابر اعظم نے لکھا کہ ’30 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ہے، اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے ارشد ندیم کو بہت بہت مبارکباد ہو، انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔‘

    دراصل اس پیغام میں بابر اعظم سے غلطی ہوئی کہ پاکستان نے اولمپکس میں 30 سال بعد گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ 40 سال بعد طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا جبکہ پاکستان نے 32 سال قبل اولمپک میں میڈل جیتا تھا۔

  • میئر سکھر کا ارشد ندیم  کے لئے سونے کے تاج کا اعلان

    میئر سکھر کا ارشد ندیم کے لئے سونے کے تاج کا اعلان

    سکھر: میئر سکھربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے سونے کے تاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے ارشد ندیم کیلئے سکھر کی عوام کی خواہش پر سونے کے تاج کا اعلان کردیا۔

    ارسلان شیخ نے کہا کہ زیر تعمیرنیواسپورٹس اسٹیڈیم کوارشدندیم کےنام سےمنسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میئرسکھر نے ارشدندیم کوسکھر آنےکی دعوت دیتے ہوئے کہا سکھرآمد پرعوام سونے کا تاج پہنائے گی، اس وقت ہرپاکستانی خوش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشدندیم نےایک صدی پراناریکارڈتوڑکرہرپاکستانی کاسرفخرسے بلندکردیاہے، ان کی ماؤں،بہنوں کی دعاؤں سے بہت خوبصورت تحفہ پاکستان کودیا ہے۔

    قومی جیولن ہیرو نے قوم کا سرفخرسے بلند کر دیا اور پیرس میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

    پاکستان کا بتیس سال کا میڈل کا انتظار بھی ختم ہوا اور چالیس سال بعد سونے کا تمغہ نصیب ہوا، ارشد نے فائنل میں بانوے اعشاریہ نو سات میٹر تھرو کرکے ایک سو اٹھارہ سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشدندیم کیلئے 10 کروڑروپےانعام کااعلان کرتے ہوئے شاباشی دی اور کہا جشن آزادی پر انھوں  نےگولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔

    وزیراعلی پنجاب نےپاکستانی ایتھلیٹ کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانےکابھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں ارشدندیم اسپورٹس سٹی بنے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے مشکلات کاسامنا کرتےہوئے 40 سال بعدگولڈ میڈل جیتا، اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن،قومی جذبے کاثبوت ہے۔

    مریم نواز نے دعا کی پاکستان کاپرچم دنیامیں بلندکرنیوالے ہر بیٹے اور بیٹی کواللہ ہمیشہ سربلندرکھے۔

  • شوبز شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد، قومی ہیرو قرار دے دیا

    شوبز شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد، قومی ہیرو قرار دے دیا

    پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پاکستان کے روشن کے ستارے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

    جیولین ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کردی بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    جیولین تھرو کا کھیل پاکستان میں غیر مقبول ہونے کے باوجود جہاں پوری قوم ارشد ندیم کے مقابلے کی منتظر تھیں وہیں رات گئے تک بہت سی شوبز شخصیات بھی اس پر نظریں جمائے بیٹھی تھیں۔

    ارشد ندیم کی تاریخی جیت کے بعد پاکستان شوبز کے متعدد اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی ایتھلیٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    ہمایوں سعید نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے اپنی لگن سے نام روشن کیادوسری جانب انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ کیا کارکردگی ہے، انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ سب سے بہترین ہیں۔

    مہوش حیات جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی سے رو پڑیں ساتھ ہی احسن خان کا کہنا تھا بڑے دنوں بعد ایسی خبر ملی ہے کہ خوشی کے آنسو آگئے۔

    ماہرہ خان نے اپنی اسٹوری میں شیئر کیا کہ ’اف کیا تھرو تھی، ہاں سر ریکارڈ توڑ دیا، ساتھ ہی انہوں نے ارشد کو پاکستان کا ہیرو بھی قرار دیا‘۔

    معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کے لیے ایک بہترین فتح، ارشد ندیم ہمیں آپ پر بے انتہا فخر ہے، آپ نے ہمارا طویل انتظار ناقبل یقین انداز میں ختم کیا ہے۔

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے لیے گولڈ میڈل، تاریخ بنادی گئی، نیا اولمپک ریکارڈ، ارشد ندیم یو بیوٹی، قوم کے ہیرو‘۔

  • قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا بلکہ سب سے لمبی تھرو کا ریکارڈ قائم کیا، ان کو ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایوان انہیں خراج تحسین کرتا ہے، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔

    قومی اسمبلی میں قومی اسمبلی نے پاکستانی ایتھلیٹ کی شاندار کامیابی پر ستائشی قرارداد منظور کر لی گئی ، قراردادمیں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش کی گئی۔

    قومی اسمبلی نے پاکستانی ایتھلیٹ کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

    اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا پاکستانی ایتھلیٹ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اس کا مثالی استقبال ہوناچاہیے۔

  • ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد پیرس میں جذباتی مناظر، زار و قطار رو پڑے

    ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد پیرس میں جذباتی مناظر، زار و قطار رو پڑے

    پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی جیت کے بعد پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے۔

    سوشل میڈیا پر جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کی جیت کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں رار و قطار روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے ملنے جاتے ہیں جہاں وہ اکرم ساہی کو فلی لگا کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

    پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

    پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

  • اگلے اولمپکس میں ہم ایک نہیں ، چاروں صوبوں سے ارشد ندیم واپس لیکر آئیں گے، بلاول بھٹو

    اگلے اولمپکس میں ہم ایک نہیں ، چاروں صوبوں سے ارشد ندیم واپس لیکر آئیں گے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگلے اولمپکس میں ہم ایک نہیں چاروں صوبوں سے ارشد ندیم واپس لیکر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں، ارشدندیم نے محنت کرکے ناممکن کو ممکن کردیا، انھوں نے جیولن میں اولمپکس کے ریکارڈ توڑ دیئے اور گولڈ میڈل لیکر واپس آرہاہے.

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو مبارکباد دینا چاہوں گا، پوری قوم ارشد ندیم کی جیت پرفخرکرتی ہے، پاکستانی نوجوانوں کوجب بھی موقع ملاوہ کامیاب ہوکرواپس آتےہیں۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئیے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے ، ملک بھر سےٹیلنٹ تلاش کیا جائے ، یہ شہر اس لئے بنا تھا کہ عوام کے مسائل یہاں سےحل ہوں، اگلےاولمپکس میں ہم ایک نہیں چاروں صوبوں سے ارشدندیم واپس لیکر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اتنی صلاحیت رکھتے ہیں، کرکٹ،اولمپکس بلکہ فٹبال ورلڈ کپ بھی جیت کرلا سکتے ہیں، لیاری میں ہر دوسرا بچہ ایسا ہے جو فیفا ورلڈکپ جیت کرلاسکتاہے، کچھ دن پہلے پشاورمیں لڑکیوں سے ملا ، جو ڈی آئی خان سے تائیکو انڈوجیت پرمیڈل لارہے ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ افسوس وفاقی اورصوبائی حکومت نےنوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا، ہرصوبےکاایک فنڈمختص کیاجائےوفاق اور صوبے اس میں حصہ ڈالیں۔

  • ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر امریکی قونصل خانے کی مبارک باد

    ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر امریکی قونصل خانے کی مبارک باد

    کراچی: امریکی قونصل خانے نے ارشد ندیم کے گولڈمیڈل جیتنے پر مبارک بار دیتے ہوئے کہا مستقبل میں مزید کامیابیوں کے منتظرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گولڈمیڈل جیتنےپرامریکی قونصل خانےکی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

    امریکی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پر لکھا اولمپکس میں پاکستان کی تاریخی فتح ہے، ارشد ندیم کی محنت نے پوری قوم کا سرفخرسے بلند کردیا، مستقبل میں مزید کامیابیوں کے منتظرہیں۔

    یاد رہے پاکستان نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا اور پاکستانی ایتھلیٹ نے پاکستان کا سر فخر سےبلند کردیا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا اور فائنل میں بانوے اعشاریہ نو سات میٹر تھرو کرکے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنایا۔

    فائنل میں کوئی اس کےقریب نہ پہنچ سکا، قریب ترین حریف بھارت کےنیرج چوپڑا نے نواسی اعشاریہ چارپانچ میٹرتھرو کیا۔

    پوڈیم پر پاکستانی ایتھلیٹ پہلے، بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے اور گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز تیسرے نمبر پر رہے۔

    خیال رہے پاکستان انیس سوبانوے کے بار سلونا اولمپکس کے بعد پہلی بار کوئی اولمپک میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

  • علی ظفر کا ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    علی ظفر کا ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کے لیے کیش انعام کا اعلان کردیا۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، انہوں نے ارشد ندیم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے ناصرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا بلکہ اُنہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔

    علی ظفر نے نے کہا کہ میں اس تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دوں گا۔

    ساتھ ہی پاکستان کے گلوکار علی ظفر نے حکومت پاکستان سے ارشد ندیم کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی اپیل بھی کی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پوری قوم ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرے۔

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم ایک سال میں 10 گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

    اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر چکے ہیں۔

    شاباش ارشد ندیم! پاکستانی ایتھلیٹ تاریخ میں پہلی بار انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیت گئے

    یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

    پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔