Tag: ارشد ندیم

  • صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ارشد ندیم کو اے آر وائی لگونا میں اپارٹمنٹ دینے کا اعلان

    صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ارشد ندیم کو اے آر وائی لگونا میں اپارٹمنٹ دینے کا اعلان

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو اے آر وائی لگونا میں اپارٹمنٹ تحفے میں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال خوشی سے نہال ہوگئے۔

    سلمان اقبال نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا پاکستانی ایتھلیٹ کو اے آر وائی لاگونا میں اپارٹمنٹ تحفے میں دیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    یاد رہے پاکستان نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا اور پاکستانی ایتھلیٹ نے پاکستان کا سر فخر سےبلند کردیا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا اور فائنل میں بانوے اعشاریہ نو سات میٹر تھرو کرکے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنایا۔

    فائنل میں کوئی اس کےقریب نہ پہنچ سکا، قریب ترین حریف بھارت کےنیرج چوپڑا نے نواسی اعشاریہ چارپانچ میٹرتھرو کیا۔

    پوڈیم پر پاکستانی ایتھلیٹ پہلے، بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے اور گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز تیسرے نمبر پر رہے۔

    خیال رہے پاکستان انیس سوبانوے کے بار سلونا اولمپکس کے بعد پہلی بار کوئی اولمپک میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

  • نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کی کامیابی پر کیا کہا؟

    نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کی کامیابی پر کیا کہا؟

    پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ایسے میں ارشد ندیم کے مخالف نیرج چوپڑا کی والدہ کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے مخالف بھارت کے نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی اپنا بیٹا قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    گزشتہ رات ہونے والے اہم مقابلے میں ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کے بعد جہاں سونے کا تمغہ جیتا وہیں بھارت سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASports (@asportstv.pk)

    نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے چاندی کے تمغے پر خوش دکھائی دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ارشد ندیم کو بھی ’اپنا بیٹا‘ قرار دے دیا ہے۔

    نیرج کی والدہ نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے، ہمارے لیے چاندی کا تمغہ بھی سونے کے مترادف ہے۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے۔ وہ زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔

    دوسری جانب پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

    ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن کا سما ں تھا، اس موقع پر ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی۔

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کی، اللہ کا بہت شکر ہے کہ بیٹے نے کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

  • ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس پی آر

    ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے انفرادی حیثیت سے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی تاریخی فتح پر قوم کومبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشدندیم کی لگن کاثبوت ہے، شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک ثابت قدمی اورمثالی محنت کاثبوت ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ اورعزم کا ایک شاندار ثبوت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی اولمپکس میں جیولن تھرومیں طلائی تمغہ جیت کر قوم کومسرت دی، ارشد ندیم قومی ہیرو اور کھیلوں کی عمدگی کی نمایاں علامت ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کرسکتا تھا۔

    فخر پاکستان ارشد ندیم نے کہا کہ میں پُرامید تھا کہ جتنی دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں، پُرامید تھا کہ آج کچھ کر جاؤں گا، انہوں نے کامیابی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے بڑی تھرو کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انھوں نے اپنی دوسری باری میں سب کو حیران کرتے ہوئے 92 اعشاریہ 97 میٹر کی شاندار تھرو کی اور اولمپکس کا نیا رکارڈ بنادیا۔

    ٹاپ 8 میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو بھی ضائع کی، ارشد ندیم نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87 اعشاریہ 84 میٹر کی تھروکی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تیسری باری میں 91.7 میٹر کی تھرو کی جبکہ کوئی اور ایتھلیٹ 90 میٹرز کراس نہیں کرسکا۔

    بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا قومی کھلاڑیوں کے نام پیغام

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں ارشد کی 92.97 تھر اب تک کی سب سے لمبی تھرو شمار ہوئی ہے اور ارشد ندیم نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔

  • شاباش ارشد ندیم! پاکستانی ایتھلیٹ تاریخ میں پہلی بار انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیت گئے

    شاباش ارشد ندیم! پاکستانی ایتھلیٹ تاریخ میں پہلی بار انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیت گئے

    پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    پاکستان نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت لیا، 40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے بڑی تھرو کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انھوں نے اپنی دوسری باری میں سب کو حیران کرتے ہوئے 92 اعشاریہ 97 میٹر کی شاندار تھرو کی اور اولمپکس کا نیا رکارڈ بنادیا۔

    ٹاپ 8 میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو بھی ضائع کی، ارشد ندیم نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87 اعشاریہ 84 میٹر کی تھروکی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تیسری باری میں 91.7 میٹر کی تھرو کی جبکہ کوئی اور ایتھلیٹ 90 میٹرز کراس نہیں کرسکا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں ارشد کی 92.97 تھر اب تک کی سب سے لمبی تھرو شمار ہوئی ہے اور ارشد ندیم نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔

    اس سے قبل عالمی نمبرون جیکب ویلڈیچ کی جانب سے پہلی تھرو کی گئی، اینڈریسن پیٹرز کی جانب سے دوسرے نمبر پر تھرو کی گئی جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرونہیں کرسکے تھے۔

    بھارت کے نیرج چوپڑا بھی پہلی تھرونہ کرپائے تھے، گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز 84 اعشاریہ 70 میٹر کی تھروکرنے میں کامیاب رہے جبکہ فن لینڈ کے اولیور نے 81 اعشاریہ 24 میٹر لمبی تھرو کی۔

    برازیل کے لوئز سلوا 80 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ کینیا کے جولیس ییگو نے 80 اعشاریہ 29 میٹر کی تھرو کی۔

  • پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا جیولین فائنل سے قبل ارشد ندیم کے نام پیغام

    پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا جیولین فائنل سے قبل ارشد ندیم کے نام پیغام

    قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے جیولین تھرو کے فائنل سے قبل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام پیغام میں ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    شان مسعود نے اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل کے لیے اولمپیئن ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، اپنے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ارشد ندیم آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ آپ پورے ملک کے لیے رول ماڈل ہیں، فائنل راؤنڈ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، 8 اگست کو پوڈیم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

    ارشد ندیم نے منگل کو پیرس میں ہونے والے کوالیفائر راؤنڈ میں 86.59 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان کی کارکردگی نے پاکستان کے لیے اولمپک میں تمغے کی امید روشن کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیٍتنے کی واحد امید ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اور کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    میچ شروع ہونے سے قبل ارشد ندیم نے اپنی والدہ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو بھی کی، والدہ نے ارشد ندیم کو کامیابی کیلئے ڈھیروں دعائیں دیں، ارشد ندیم نے اپنی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں ان شااللہ جیت کرواپس آؤں گا۔

  • پیرس اولمپکس: بابر اعظم کا ارشد ندیم کے لیے خصوصی پیغام

    پیرس اولمپکس: بابر اعظم کا ارشد ندیم کے لیے خصوصی پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیرس اولمپکس میں شریک ملک کے جیولن اسٹار ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولپمکس مقابلوں میں جیولن تھرو ایونٹ میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر جیولن تھرو کے فائنل میں 11 دیگر ایتھلیٹس سے مقابلہ کریں گے۔

    گزشتہ روز جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان کی جیت کے بعد پاکستانی قوم کی نظریں جیولن تھرو ایونٹ میں شریک ارشد ندیم پر مرکوز ہیں اور ہر کوئی فائنل میں ان کی جیت کے لیے دعاگو ہے۔

    تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم کو فائنل مرحلے میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ ارشد ندیم کی کامیابی اور گولڈ میڈل کے لیے خوب دعائیں کریں۔

    دوسری جانب ارشد ندیم کے حوصلے بھی بلند ہیں انہوں نے بھی پاکستان کا سر فخر سے اونچا کرنے کی ٹھان رکھی ہے، ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ’’میں اولمپک گیمز میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتا ہوں، میں فائنل میں اچھا نتیجہ دینے کے لیے پر امید ہوں‘‘۔

  • ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے روانہ

    ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے روانہ

    پاکستان کے اسٹار جیولن تھروئر ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے لاہور سے پیرس روانہ ہوگئے۔

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی امید سے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔

    جیولن تھروئر ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں 6 اگست کو جیولن مقابلوں کے گروپ راؤنڈ میں حصہ لیں گے، اور کامیابی کی صورت میں 8 اگست کو فائنل راؤنڈ میں شریک ہونگے، دوسری جانب ایتھلیٹ فائقہ ریاض بھی سو میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں تین اگست کو شرکت کریں گی۔

     ارشد ندیم مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل، اور ورلڈ اتھلیٹکس گیمز 2023 میں سلور میڈل جیت چکے ہیں، اگرچہ یہ ارشد ندیم اور پاکستان کے لیے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا بہترین موقع ہے تاہم اس مقابلے میں ان کے روایتی حریف انڈیا کے نیرج چوپڑا بھی ہوں گے جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

  • گھٹنے کی سرجری کیلئے ارشد ندیم برطانیہ روانہ ہوگئے

    گھٹنے کی سرجری کیلئے ارشد ندیم برطانیہ روانہ ہوگئے

    پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپیئن ارشد ندیم اپنے گھٹنے کی سرجری کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

    جیولین تھروور گزشتہ برس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، وہ انجری کے باعث ایشین گیمز کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ایتھلیٹ پُرامید ہیں کہ سرجری کے بعد جلد ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ پہلے کی طرح پھر سے بھرپور ایکشن میں آنا میرا ہدف ہے، مداحوں سے دعا کی اپیل ہے۔

    پاکستان کے معروف ایتھیلٹ کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس سے قبل دو تین مقابلوں میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ بڈاپیسٹ میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلورمیڈل جیتا تھا۔

  • ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے کا انعام

    ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے کا انعام

    لاہور: چیئرمین واپڈا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے  ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس لاہور میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی چیئرمین واپڈا نے ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

    چیئرمین واپڈا نے واپڈا ایتھلیٹ محمد یاسر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا۔

    چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، واپڈا اسپورٹس بورڈ ارشد ندیم کو مقابلوں کے لئے بھر پور تربیتی سہولیات دے گا۔