Tag: ارشد وارثی

  • پربھاس پر تنقید، ارشد وارثی کی پرانی ویڈیو وائرل

    پربھاس پر تنقید، ارشد وارثی کی پرانی ویڈیو وائرل

    ساؤتھ سپراسٹار پربھاس پر ارشد وارثی نے تنقید کی تھی جس کے بعد سوشل میدیا پلیٹ فارم پر ان کی پرانی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    ارشد وارثی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ جنوبی بھارت کی فلموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ان سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ کیا کے جی ایف کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کا سینما شمالی بھات میں بھی جادو جگائے گا؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشد کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے گھر میں جتنے لوگ کام کرتے ہیں وہ سب ساؤتھ کی ڈب شدہ فلمیں دیکھتے ہیں، سب کے سب، یہ فلمیں تفریح سے بھرپور ہوتی ہیں۔

    ارشد وارثی نے مزید کہا کہ رجنی کانت جو اتنے بڑے اسٹار ہیں کچھ وجہ تو ہوگی ہی، زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، زیادہ دماغ کریک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ آپ دیکھ لو کہ گاڑیاں اُڑ رہی ہیں لوگ اُڑ رہے ہیں، پاپ کارن کھاؤ فلم دیکھو اور گھر چلے جاؤ۔

    All my servants watch Hindi dubbed south movies. You don't need much brain to watch them. – Arshad Warsi
    byu/raaz9658 inBollyBlindsNGossip

    خیال رہے کہ معروف بھارتی اداکار ارشد وارثی کو فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سپراسٹار پربھاس کو جوکر کہنے پر مداحوں کی جانب سے شدید ٹرونلنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ارشد وارثی نے سوشل میڈیا پر اپنے فیملی فوٹو پر کمنٹس کا آپشن بھی بند کردیا ہے، بالی ووڈ اداکار نے پربھاس کی اداکاری کو جوکر کہہ کر تنقید کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا۔

    پربھاس کے مداحوں نے ارشد وارثی کی پوسٹ کردہ تصاویر پر منفی تبصرے کیے اور مغلظات بکیں جبکہ ان سے معافی بھی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

  • ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

    ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

    بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے معروف بھارتی فلمساز بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس پر سنگین الزام عائد کردیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلم ساز بونی کپور پر ایک بار پھر سے مالی فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس بار اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ ماضی میں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے انہیں طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی تھی۔

    ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم روپ رانی چوروں کا راجہ (1993) کے لیے بطور کریو گرافر ہائر کیا گیا تھا، ایک گانے کے لیے بونی چاہتے تھے کہ کریو گراف چار دن میں کام مکمل کرے اور اسکا ریٹ اس وقت ایک لاکھ روپے طے ہوا۔

    ارشد وارثی نے کہا کہ تاہم بعد بونی کپور نے درخواست کی کہ اسے تین دن میں ختم کیا جائے، میں نے سخت محنت کر کے تین دن میں یہ مکمل کیا اور انکے پیسے بچائے تاہم جب مجھے چیک ملا تو وہ ایک لاکھ کے بجائے 75,000 روپے کا چیک تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اجے دیو گن کی اسپورٹس ڈرامہ فلم میدان میں سازوسامان سپلائی کرنے والے وینڈر نے بونی کپور کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی کا مقدمہ کردیا تھا۔

    سازوسامان سپلائی کرنے والے کا کہنا تھا کہ بونی کپور نے اسکے ایک کروڑ روپے کی رقم دو برس تک روکے رکھی، بلآخر عدالت نے بونی کپور کو حکم دیا کہ وہ اس وینڈر کو 96 لاکھ روپے کی ادائیگی کریں۔

  • ’ویلکم تھری‘ میں ارشد کے ساتھ کون سے دو بڑے سپراسٹارز جلوہ گر ہونگے؟

    ’ویلکم تھری‘ میں ارشد کے ساتھ کون سے دو بڑے سپراسٹارز جلوہ گر ہونگے؟

    ارشد وارثی نے ویلکم تھری بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فلمز میں اسٹارز کی بھرمار ہوگی جبکہ یہ کافی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔

    سرکٹ کے کردار سے معروف اداکار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ویلکم تھری کا کلائمکس اور بجٹ حیران کردینے والا ہے، یہ ایک انتہائی بڑی تھیٹریکل فلم اور میں بھی اس کا حصہ ہوں، اکشے کمار، سنجو (سنجے دت)، پاریش راول اور بہت سے دوسرے لوگ بھی آپ کو اس فلم میں دکھائی دیں گے۔

    گزشتہ دو سالوں کے دوران ارشد بڑے پردے پر بہت ہی کم جلوہ گر ہوئے ہیں، تاہم او ٹی ٹی پر حال ہی میں ریلیز ہونے والے ان کی ویب سیریز ’آسور‘ کے دوسرے سیزن نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    55 سالہ اداکار کے مطابق سینما کا پورا منظر نامہ بدل گیا ہے، اب سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تمام فلمیں سپر ہیرو فلمیں ہیں۔

    ایسی فلموں میں سب کچھ حقیقی زندگی سے کافی مختلف پیش کیا جاتا ہے، میرے لیے ایسی فلموں میں کام کرنے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ایسا کام کروں جو میرے لیے اطمینان بخش ہو اور میں ویلکم 3 میں کام کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ جولی ایل ایل بی تھری کا بھی آغاز ہونے جارہا ہے جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے، جولی ایل ایل بی سریز کی دوسری فلم میں اکشے نے ان کی جگہ لی تھی۔

  • جولی ایل ایل بی اور بگ باس ہاتھ سے کیسے گئے، ارشد وارثی نے بتا دیا

    جولی ایل ایل بی اور بگ باس ہاتھ سے کیسے گئے، ارشد وارثی نے بتا دیا

    بھارتی معروف ادکار ارشد وارثی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور رئیلیٹی شو بگ باس میں بحثیت میزبان ان کی جگہ سلمان خان نے کیوں لی اور کس وجہ سے فلم جولی ایل ایل بی 2 میں ان کی جگہ اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا۔

    ارشد وارثی نے بگ باس شو کے پہلے سیزن کی میزبانی کی تھی، تاہم پھر ان کی جگہ سلمان خان نے لے لی اور یہ شو بھارت کے چند بڑے شوز میں شمار ہونے لگا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ارش وارثی نے کہا کہ پہلے سیزن کی میزبانی کے بعد میں بگ باس کا دوسرا سیزن نہیں کرسکتا تھا کیوں کہ مجھے شوٹنگ کے لیے لندن جانا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب تک بگ باس کے جتنے میزبان آئے، سلمان ان سب سے بہتر ہیں اور دبنگ خان سے بہتر اس شو کی میزبانی کوئی نہیں کرسکتا۔

    اکشے کمار جولی ایل ایل بی 2 میں کس وجہ سے ان کی جگہ آئے، اس بارے میں بات کرتے ہوئے منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ کا کہنا تھا کہ جولی ایل ایل بی 3 میں بھی آپ کو اکشے کمار ہی نظر آئیں گے پر اس میں وہ میرے ساتھ ہوں گے، کیوں کہ اصل منصوبہ یہی تھا کہ ہم دونوں کو اس سیریز کی تیسری فلم میں اکٹھا کیا جائے۔

    اپنی جاندار اور بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے مشہور بالی وڈ ایکٹر ارشد وارثی اس وقت او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جانے والی اپنی تھرلر سیریز ‘آثور 2’ کی کامیابی کے مزے لے رہے ہیں، جسے حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

  • ہیرا پھیری اور غیر قانونی منافع کا حصول، ارشد وارثی پر پابندی لگا دی گئی

    ہیرا پھیری اور غیر قانونی منافع کا حصول، ارشد وارثی پر پابندی لگا دی گئی

    بالی ووڈ فلموں کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ پر سرمایہ کاری میں ہیرا پھیری اور غیر قانونی منافع کمانے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکام نے ان پر پابندی عائد کی ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی پر شیئرز کی قیمتوں میں مبینہ ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

    چند دن قبل سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) نے شیئرز کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر سیکیورٹی مارکیٹ میں حصہ لینے والے 45 افراد پر پابندی لگائی تھی جن میں اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی بھی شامل ہیں۔

    ایس ای بی آئی نے یہ فیصلہ 2 فرمز شارپ لائن براڈ کاسٹ اور سادھنا براڈ کاسٹ پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد کیا۔

    ان دونوں فرمز پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر گمراہ کن ویڈیوز اپلوڈ کیں اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ کیسے ان فرمز کے شیئر خرید کر غیر معمولی منافع کمایا جا سکتا ہے۔

    ااس کے علاوہ ایس ای بی آئی نے مبینہ طور پر ان گمراہ کن ویڈیو سے حاصل کی جانے والی 54 کروڑ روپے کی رقم بھی اپنے قبضے میں لی ہے، اس طریقے سے ارشد اور ماریہ نے مبینہ طور پر 29 لاکھ اور 37 لاکھ روپے بالترتیب کمائے ہیں۔

    ایس ای بی آئی نے کچھ اداروں کی جانب سے شارپ لائن براڈ کاسٹ اور سادھنا براڈ کاسٹ کی جانب سے قیمتوں میں ہیرا پھیری اور شیئرز کی ناجائز فروخت کی شکایات سامنے آنے پر تحقیقات شروع کیں۔

    ادارے کی جانب سے تحقیقات گزشتہ سال اپریل سے ستمبر کے مہینے تک کی گئیں جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان دونوں کمپنیوں کے منافع اور شیئرز کی تعداد میں اپریل اور جولائی کے درمیان تیزی سے اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارشد وارثی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ براہ کرم جو چیز آپ خبروں میں پڑھیں اس پر یقین مت کریں، اسٹاک ایکسچینج کے بارے میں ماریہ اور میری معلومات صفر ہیں، ہم نے مشورہ لیا اور شاردا میں پیسے لگائے اور کئی لوگوں کی طرح اپنی محنت کی کمائی گنوا بیٹھے۔