Tag: ارضیٰ خان

  • معروف اینکر ارضیٰ خان نے جگایا اپنی آواز کا جادو

    معروف اینکر ارضیٰ خان نے جگایا اپنی آواز کا جادو

    اے آر وائی نیوز کی معروف اینکر پرسن ارضیٰ خان کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز پر نہایت حیرانی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ارضیٰ خان نے پروگرام ہوشیاریاں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا، ارضیٰ کی سریلی آواز سن کر حاظرین جھوم اٹھے۔

    اینکر پرسن کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی آواز کی بے حد تعریف کی۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ارضیٰ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک ہیں اور فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جہاں وہ اپنی زندگی کے مختلف لمحات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irza khan (@irza.khan)

  • جب صحافی دلہن نے اپنی شادی کی بریکنگ نیوز خود دی

    جب صحافی دلہن نے اپنی شادی کی بریکنگ نیوز خود دی

    کراچی: صحافت کی دنیا ایک انوکھی دنیا ہے جہاں صحافیوں کو کبھی اپنے ہی اپنوں کی موت کی خبر دینی پڑ جاتی ہے، کبھی وہ کسی حادثے کا شکار ہو کر خود خبر بن جاتے ہیں، تاہم ایسا پہلی بار ہوا جب ایک نیوز اینکر دلہن نے اپنی شادی کی خبر خود بریک کی۔

    اے آر وائی نیوز کی اینکر ارضیٰ خان رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    ارضیٰ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے لیے اے آر وائی کے مارننگ شو میں میزبان صنم بلوچ نے ان کی ڈھولکی کا اہتمام کیا جس میں اے آر وائی نیوز کے تمام ستاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر صنم بلوچ نے ارضیٰ سے فرمائش کی کہ وہ اپنی شادی کی بریکنگ نیوز دیں جس پر ارضیٰ نے خوشی خوشی پیشہ وارانہ لہجے میں بریکنگ نیوز دیتے ہوئے اپنی شادی کا بتایا جس سے سب بہت لطف اندوز ہوئے۔

    ارضیٰ نے اپنے دولہا کے بارے میں بھی بتایا کہ ان کا نام ذیشان علی ہے جو ایک ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں۔

    اس انوکھی بریکنگ نیوز سے وہاں موجود افراد اور ٹی وی دیکھنے والے سامعین بے حد محظوظ ہوئے۔ بعد ازاں سب نے ارضیٰ کو ان کی نئی زندگی کی مبارکباد اور نیک تمنائیں دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔