Tag: ارطغرل

  • ترک وزیر خارجہ مشہور ڈراما سیریل کے اداکاروں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

    ترک وزیر خارجہ مشہور ڈراما سیریل کے اداکاروں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ  میولت چاؤش اوغلو وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ 20 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں وزارت تعلیم اور تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ترک وفد میں ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بھی شامل ہیں۔

    ڈرامے میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں، ارطغرل میں ارتب بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان بھی پاکستان آئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے پروڈیوسر اوزکان ایما بھی وفد کاحصہ ہیں، یہ اداکار پاکستان دورے کے دوران مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا پاک ترکی آذربائیجان سہ فریقی اجلاس آج بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں فریق عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں علاقائی امن و سلامتی کے لیے نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سمیت کو وِڈ 19 وبائی مرض، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

    تینوں وزرائے خارجہ امن و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

  • پاکستانی ڈیزائنر کی ارطغرل ڈرامے کی مشہور اداکارہ سے ملاقات

    پاکستانی ڈیزائنر کی ارطغرل ڈرامے کی مشہور اداکارہ سے ملاقات

    پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی نے مشہور ترکی ڈرامے درلیس ارطغرل میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بیلچن کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

    ماریہ بی اپنے ملبوسات کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں موجود ہیں اور وہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر بتا رہی تھیں کہ ان کے نئے شوٹ کے لیے ارطغرل ڈرامے کی ایک کردار کو چنا گیا ہے۔

    بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بیلچن ان کے ملبوسات کی نئی ماڈل ہیں۔

    ماریہ نے دیدم کے ساتھ کافی ساری تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    #MariaB #TheCentrumMedia #MariaBLinen #DidemBalcin #sophisto #Turkey @didembalcin @sophistoglobalmedya

    A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial) on

     

    View this post on Instagram

     

    Another surprise coming soon from turkey. Stay tuned. #MariaBxTurkey #MariaB #didembalcin #Sophisto #thecentrummedia #Mariablinen

    A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial) on

     

    View this post on Instagram

     

    #MariaB #MariaBlinen #DidemBalcin #Sophisto #thecentrummedia

    A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial) on

    ترک اداکارہ دیدم بیلچن نے ارطغرل ڈرامے کے پہلے، دوسرے اور پانچویں سیزن میں سلجان خاتون کا کردار نبھایا ہے۔

    خیال رہے کہ درلیس ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس کے اداکاروں کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل (اینگن التان) اور حلیمہ سلطان (اسریٰ بلجک) پاکستان آنے کی خوہش کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔

  • "ارطغرل” جو سمندری طوفان کی نذر ہو گیا

    "ارطغرل” جو سمندری طوفان کی نذر ہو گیا

    ترکی کی ڈراما سیریز ارطغرل غازی کا شہرہ اور ناظرین میں‌ اس کے کرداروں کی مقبولیت کا اندازہ اس ڈرامے سے متعلق شایع و نشر ہونے والی خبروں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور اس ان پر تبصروں سے لگایا جاسکتا ہے۔

    ہم آپ کو اسی تاریخی کردار سے موسوم اُس بحری جہاز کے بارے میں‌ بتارہے ہیں جو غرقاب ہو گیا تھا اور اس سمندری طوفان کی وجہ سے پیش آنے والے اس حادثے میں سلطنتِ عثمانیہ کے کئی وفادار اور جاں نثار ہلاک ہوگئے تھے۔

    1863 میں عثمانی بحریہ نے ایک جنگی جہاز تیار کیا جس کا نام ارطغرل رکھا گیا۔ 1890 میں اس بحری جہاز کو جاپان کے ساحل سے واپسی پر واکایاما پریفیکچر کے قریب سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کے دوران ارطغرل کا رخ پتھریلے ساحل کی طرف مڑ گیا اور تباہ ہو گیا۔ جہاز کے سمندر میں‌ ڈوبنے سے 500 سے زائد ملاح اور اس کا عملہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھا جن میں ریئر ایڈمرل علی عثمان پاشا بھی شامل تھے۔

    یہ جہاز دوستانہ روابط کے فروغ کے لیے ایک مقصد کے تحت جاپان بھیجا گیا تھا اور حادثے کے بعد جاپانی بحریہ کے دو چھوٹے جہازوں نے 69 لوگوں کی زندگی بچائی تھی۔

    اس بحری جہاز کی تیاری کا حکم 1854 میں سلطان عبد العزیز اوّل نے دیا تھا جسے سلطنتِ عثمانیہ کے بانی کے والد ارطغرل سے موسوم کیا گیا۔

    تاریخ میں‌ اس بحری جنگی جہاز سے متعلق لکھا ہے کہ اس کے لکڑی سے بنے تین مستول تھے، جہاز کی لمبائی 79 میٹر (260 فٹ) جب کہ چوڑائی 15.5 میٹر (51 فٹ) اور 8 میٹر (26 فٹ) گہرا تھا۔

    اس جہاز میں دخانی انجن کی مشینری اور برقی قمقمے بھی نصب تھے۔

  • ن لیگی رہنما احسن اقبال کی زبان سے ارطغرل ڈرامے کا عجیب طرح سے ذکر

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کی زبان سے ارطغرل ڈرامے کا عجیب طرح سے ذکر

    اسلام آباد: آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ترکی کے مشہور ترین ڈرامے ارطغرل غازی کا عجیب طرح سے ذکر کیا۔

    اجلاس میں احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا، حکومت کی تضحیک کے مقصد کے لیے انھوں نے ترکی کے تاریخی ڈرامے ارطغرل کے نام کا عجیب طرح سے سہارا لیا۔

    پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے پہلے پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت کا ذکر کیا، کہا کہ ترکی نے بہت اچھا ڈراما بنایا، ارطغرل یہاں ہر بچے کی زبان پر ہے۔ اس کے بعد احسن اقبال نے کہا کہ لیکن ہم بھی پیچھے نہیں، ہم نے بھی بڑے ڈرامے بنائے ہیں۔

    ایسا لگ رہا تھا کہ اب وہ پاکستانی ڈراموں کا ذکر کریں گے، تاہم معلوم ہوا کہ انھوں نے ارطغرل کے نام سے آخری دو حروف رُل کو لے کر عجیب انداز میں حکومت کی تضحیک کرنے کی کوشش کی، واضح رہے کہ رُلنا اردو میں پامال ہونے اور تباہ ہونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    احسن اقبال نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ ہم نے بھی ڈراما بنایا ہے جس کا نام ہے معیشت رُل، اس سے ان کا مطلب تھا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ صرف یہی نہیں احسن اقبال نے ارطغرل کے نام کا مزید سہارا لیا اور کہا ہم نے مُلک رُل، خارجہ پالیسی رُل، سرمایہ کاری رُل، نوجوان رُل ، کسان رُل ڈرامے بھی بنائے ہیں۔

    لیگی رہنما اس آڑ میں کہنا چاہ رہے تھے کہ حکمرانوں نے نہ صرف معیشت بلکہ خارجہ پالیسی سے لے کر کسانوں اور نوجوانوں تک ہر شعبے کا برا حال کر دیا ہے، احسن اقبال نے ارطغرل کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسی پر ہی بس نہیں کیا بلکہ آخر میں کہا کہ ہمارے اس ڈرامے کا ڈراپ سین بھی موجود ہے، جو حکومت رُل ہے۔

  • پاکستانی گلوکارہ کی آواز میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سانگ، ویڈیو دیکھیں

    پاکستانی گلوکارہ کی آواز میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سانگ، ویڈیو دیکھیں

    لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترک ڈرامے ارظغرل غازی کا ٹائٹل سانگ گا کر سب کے دل جیت لیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے ارطغرل غازی کا گانا گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں ترکی سے اتنا زیادہ لگاؤ رکھنے کی وجہ بھی بیان کردی۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی بھی دوسرے ملک سے بہت مختلف ہے، میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے تھا، اسی وجہ سے میں بچپن ےس ہی ترکی سے جذباتی وابستگی رکھتی ہوں‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ’میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منتعقد ہونے والے بچوں کے عالمی میلے میں اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی بھی کی، 2005 میں جب میں ترکی گئی تو میں نے ’اتاترک کلچر سینٹر اینڈو اوپیرا ہاؤس‘ میں پاکستان کی نہ صرف نمائندگی کی بلکہ ترکی کا مشہور گانا ’سین اگلاما‘ گانے کا اعزاز بھی حاصل کیا‘۔

    مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ کا پاکستان آنے کا اعلان

    گلوکارہ نے لکھا کہ ’اب 2020 میں پاکستان میں ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد میں نے ایک بار پھر ترکی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور ارطغرل غازی کا ٹائٹل سانگ گایا‘۔

    View this post on Instagram

    The love between Turkey and Pakistan is unlike the love of any other country. My maternal ancestors are from İzmir, Turkey and I have had an affinity for the country since my childhood. As a child, I would represented Pakistan in the International Children’s Festival in Turkey and in 2005 I returned to the great country to once again represent Pakistan at the iconic Atatürk Cultural Center and Opera House. The highlight of that trip was to sing the hauntingly beautiful “Sen Ağlama” (a Turkish song by living legend Sezen Aksu) to a standing ovation, the love I felt from the country of Turkey was unmatched. I remember telling the audience that as Turkey stood beside Pakistan in good and bad times, I wanted to convey the love of Pakistani people for the Turks. Now in 2020, a new milestone in the relationship between Pakistan and Turkey was cemented by the mammoth success of Ertuğrul in Pakistan and we thought of no better time to pay a public tribute to the people of Turkey by officially releasing my original performance of “Sen Ağlama.” The friendship between the two countries will continue to shine through culture, art and love. We hope you enjoy this touching tribute. Concept and editing by @abdullahharisfilms Clips from @trtertugrulptv @dirilisdizisi Tribute to #SezenAksu

    A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) on

    حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس گانے کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا، میری دعا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے  دوستی ہمیشہ پروان چڑھتی رہے، امید ہے آپ کو میری آواز میں گانا پسند آئے گا‘۔

  • ارطغرل ڈرامہ: ترک اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں

    ارطغرل ڈرامہ: ترک اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں

    کراچی: دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ ’برسین عبداللہ‘ پاکستانی ماڈل واداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں جس سے متعلق سوشل میڈیا پر چرچے پھیل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ارطغرل سیریز میں حفصہ حاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ برسین عبداللہ کا چہرہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی حمیمہ ملک سے بہت ملتا ہے۔

    چہرے کی اس حیرت انگیز مشابہت کو سوشل میڈیا صارفین بھی ناقابل یقین قرار دے رہے ہیں۔

    برسین عبداللہ نے بحیثیت حفصہ حاتون ڈرامہ سیریز میں بہترین کردار نبھایا، ڈرامے میں وہ ایک عیسائی خاتون سے مسلمان ہوئیں اور کائی قبیلے کے سپہ سارا ’بامسی‘ سے شادی کی‘۔

    برسین عبداللہ ترک شہر برسا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ترکی کے مقبول ترین ڈراموں ’کوٹو یول‘ اور کوللاما‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوف شہرت پائی۔