Tag: ارمغان قریشی

  • ’ارمغان صرف امریکی شہریوں سے فراڈ کرتا تھا‘ ایف آئی اے نے اہم شواہد حاصل کر لئے

    ’ارمغان صرف امریکی شہریوں سے فراڈ کرتا تھا‘ ایف آئی اے نے اہم شواہد حاصل کر لئے

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی کے خلاف اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغاں قریشی کو ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ہاتھوں کرلیا ہے، ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم کی جانب سے ارمغان کے خلاف ابتدائی انکوائری مکمل کرکے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

    ارمغان قریشی کے خلاف دستاویزی ثبوت کی کاپی اے آر وائی نیوز نے بھی حاصل کرلی ہے، ایف آئی ے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی 50 کروڑ روپے تک فراڈ کی منی ٹریل نکالی، دوران تفتیش ارمغان کے 51 بٹ کوائنز کے ثبوت ملے ہیں۔

    رپورٹ میں  بتایا گیا کہ ملزم ارمغان قریشی نے اپنا غیرقانونی کال سینٹر بنا رکھا تھا، ایف آئی اے آن لائن مالیاتی فراڈ کی تحقیقات کر رہی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ ارمغان نے صرف امریکی شہریوں سے فراڈ کیا۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم نے 25 رکنی ٹیم بنا رکھی تھی، امریکا میں جعلسازی سے شہریوں کو فون کیا جاتا تھا، ٹیم کے ہر ممبر کو 5 امریکی شہریوں سے فراڈ کا ٹاسک دیا جاتا تھا، ارمغان کے ایجنٹس امریکی شہریوں سےکال کر کے ڈیٹا چوری کرتے تھے، ڈیٹا ارمغان قریشی کو دیا جاتا جو ان سے رقم نکال کر اپنے اکاؤنٹس میں بھیجتا تھا۔


    مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    مصطفی عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : کامران قریشی نے اسلحہ کہاں سے خریدا ؟

    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئی


    رپورٹ کے مطابق اس رقم سے ارمغان قریشی بٹ کوائن کی خریداری کرتا تھا جبکہ اس کال سینٹر سے ماہانہ  3 سے 4 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوتی تھی اور اس غیر قانونی رقم کو کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز میں منتقل کیا جاتا تھا، ملزم نے 51 بٹ  کوائن مختلف اوقات میں مختلف ریٹس پر فروخت بھی کئے ہیں۔

    ” ارمغان قریشی اپنے اکاؤنٹس سے گاڑیاں، پراپرٹی ودیگر اخراجات کرتا تھا، ملزم نے 17 کروڑ سے زائد مالیت کی 8 گاڑیاں خرید رکھی تھی، ارمغان اور اس کے والد نے فرنٹ بزنس کے طور پر 3 کمپنیاں بنائی تھی، ملزم نے کراچی میں منشیات کی فروخت کا کام بھی کیا ہے، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک سے منشیات ڈارک ویب کے ذریعے امپورٹ کی جاتی تھی اور اس کے پیسے آن لائن کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کے ذریعے بھیجے جاتے تھے”

    رپورٹ کے مطابق منشیات پاکستان پوسٹ، ڈی ایچ ایل اور دیگر میلنگ چینلز کے ذریعے آتی تھی، 2019 میں کسٹم نے ملزم ارمغان کے منشیات کے دو پارسل پکڑ لیے تھے، ملزم کے خلاف دو الگ کرمنل کیسز بھی درج کیے گئے، اس کیس میں ضمانت کے بعد ملزم نے اپنے بینک اکاونٹس کا استعمال بند کر دیا تھا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نے ڈیفنس خیابان مومن میں 1000 اسکوائر یارڈز کا گھر لیا، جعلسازی کے پیسوں سے ممنوعہ بور کے ہتھیار بھی خریدے، ملزم نے 70 سیکیورٹی گارڈز اور باونسرز بھی رکھے تھے اور تمام اخراجات غیرقانونی رقم سے ادا کے جاتے تھے۔

  • ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی

    ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی

    کراچی: ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قاتل ملزم ارمغان کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی بیش قیمت فورڈ ریپٹر گاڑی برآمد کر لی۔

    ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فورڈ ریپٹر کی مالیت کم سے کم ڈھائی کروڑ روپے ہے، اس سے قبل گھر سے برآمد گاڑی کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زائد تھی۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی، ملزم ارمغان سے تحقیقات کے دوران کئی گاڑیوں کی خریداری کا پتہ چلا تھا، ارمغان نے گاڑی کو قائدآباد میں چھپا رکھا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گاڑی غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے لی گئی تھی، برآمد شدہ گاڑی کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی گرفتاری کے وقت گاڑی گھر پر تھی، گرفتاری کے بعد کامران قریشی نے مبینہ طور پر گاڑی ودیگر سامان منتقل کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/police-officer-involved-in-facilitating-accused-armaghan-released-after-questioning/

  • ارمغان سے مصطفیٰ کی لڑائی کیوں ہوئی، کس طرح قتل کیا گیا؟ ملزم  شیراز نے سب بتادیا

    ارمغان سے مصطفیٰ کی لڑائی کیوں ہوئی، کس طرح قتل کیا گیا؟ ملزم  شیراز نے سب بتادیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز  نے مرکزی ملزم ارمغان قریشی سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اغوا کے بعد ارمغان کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اب ملزم شیراز کا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں ملزم نے  اہم انکشافات کردیے ہیں۔

    ارمغان کے قریبی دوست اور شریک ملزم شیراز نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو ارمغان نے کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا اسے کپڑوں سے باندھا اور حب میں جلادیا۔

    ملزم شیراز نے تفتیشی افسر کو کہا کہ لڑکی سے ناراضی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کیا، تشدد سے پہلے مصطفیٰ اور ارمغان نے منشیات کا استعمال کیا، منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا اور تشدد  کرنا شروع کردیا۔

    شریک ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ تشدد کرنے کے بعد مصطفیٰ کے ہاتھ پاؤں باندھ  دیے، ارمغان نے گھر سے پیٹرول کا ڈرم لیکر مصطفیٰ کی گاڑی میں رکھا اور مصطفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا جس مصطفیٰ کو گاڑی میں ڈالا تو اس وقت اس کے ہاتھ اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا، مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ اس وقت زندہ تھا۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت

    شیراز نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ پر کئی گھنٹے گھر میں تشدد کیا اور پھر اسے زندہ گاڑی میں جلادیا، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت جلانے کے بعد ہم بلوچستان سے کئی گھنٹے پیدل کراچی آئے۔

    شیراز نے بتایا کہ ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے ہم نے تعلیم بھی ساتھ حاصل کی تھی لیکن کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی جس  کے بعد ارمغان میرے گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی۔

    ملزم شیراز نے اپنے بیان میں کہا کہ ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، میرا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ وہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں، میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ  کی ہیں، ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا۔

    ملزم شیراز نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کو ارمغان مصطفیٰ سے ناراض ہوگیا تھا، مصطفیٰ اور ارمغان دوست نہیں ہیں، مصطفیٰ ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔