Tag: ارمغان کیس

  • کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرلیا

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرلیا

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو  نے اعتراف کیا ہے کہ ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی ہے، جو منشیات کی فروخت کا پتا نہ چل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس میں کمیونٹی پولیسنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید اعلی موڈو نے کہا کہ کراچی میں24فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، دسمبر،جنوری ،فروری میں جرائم کے اعدادو شمارسب سے کم رہے، 3 سال میں پہلی مرتبہ3ماہ میں جرائم کے اعدادو شمارسب سے کم رہے۔

    جاویدعالم اوڈھو نے اعتراف کیا کہ ارمغان کیس میں پولیس کی نا اہلی ہے،اسکے کام کا پتا نہ چلا، ہم نے کئی افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ارمغان 5بار پہلے پکڑا جاچکا ہے، سب لوگ اس سے خائف تھے لیکن پولیس نے اسے کئی سہولیات فراہم کی ایسے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ ابھی ایک شخص کوپکڑا اس کےمنیجر کے اکاؤنٹ میں پیسے آرہےتھے، کیا اس شخص کے والد کو نہیں پتا تھا کہ اکاؤ نٹ میں پیسے آرہے تھے۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی سے پیسے کمانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت نے بھی ایسے کرمنلز کے خلاف سخت کاروائی کرنا چاہتی ہے، جو منشیات فروشی سے پیسے کما رہےہیں ان کو نہیں چھوڑنا ہے، کیس کے چالان کے بعد پولیس مزید کارروائیاں کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج کل کراچی میں روڈ حادثات کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، پورٹ سٹی میں ہیوی ٹریفک کو نہیں روکا جا سکتا، ہم ایک خصوصی یونٹ بنانے جارہے ہیں،ڈمپرز، ٹینکرز میں کیمرے لگانے جارہے ہیں، کیمروں کی مدد سے ڈمپرز، ٹینکرز کی اسپیڈ بھی مانیٹر کی جاسکے گی۔

  • بڑا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں

    بڑا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکم جاری کیا کہ ملزم ارمغان کو ریمانڈ کے لیے اے ٹی سی میں پیش کیا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ملزم امغان کو اغوا، قتل، دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں اے ٹی سی ٹو کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور ملزم کو آج ہی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں انسداد دہشتگری عدالت کا 10 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

    مصطفی عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پڑھ کر سنائی اور کہا ملزم سے مغوی کا ایک موبائل فون ملا تھا، ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی 5 مقدمات ہیں، ملزم پہلے بھی بوٹ بیسن کے بھتے کے ایک کیس میں مفرور تھا، جج نے سوال کیا ٹرائل کورٹ نے کس وجہ سے جسمانی ریمانڈ سے انکار کیا ہے؟ تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ کوئی وجہ نہیں ہے۔