Tag: ارمغان کے والد

  • مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد بڑی مشکل میں پھنس گئے

    مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد بڑی مشکل میں پھنس گئے

    کراچی : مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی پر 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کیخلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

    جیل حکام کی جانب سے عدالت میں ویڈیو لنک پرکامران قریشی کو پیش کیا گیا، عدالت نے کامران قریشی پر 2مقدمات میں فرد جرم عائد کردی

    عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فرد جرم پڑھ کر سنائی اور استفسار کیا آپ پر منشیات اور اسلحہ ایکٹ کا الزام ہے کیا آپ کو جرم قبول ہے۔

    مزید پڑھیں : ملزم ارمغان کے والد کو ضمانت مل گئی

    عدالت کے استفسار پر ملزم کامران قریشی نےصحت جرم سے انکار کردیا اور بیان میں کہا میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

    عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    پراسیکیوشن نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا، جس کے بعد ان کیخلاف اینٹی وائلینٹ کرائم سرکل مقدمات درج کئے گئے تھے۔

    بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کردی۔

  • مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو ضمانت مل گئی

    مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو ضمانت مل گئی

    کراچی : مصطفی عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی کو ضمانت مل گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    استغاثہ نے استدعا کی پولیس نے ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا، ضمانت نہ دی جائے۔

    جس پر وکیل خرم اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹاہےصرف ارمغان کاوالد ہونےپرسزادی جارہی ہے، ملزم کوکئی مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے، کامران اصغر قریشی کےخلاف مجموعی طورپر4مقدمات درج ہیں۔

    عدالت نے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج نے کامران اصغر کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔

    عدالت نے کہا کہ ملزم کسی اور مقدمےمیں مطلوب نہیں تواسے رہا کر دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ایک اور کیس میں نامزد

    خیال رہے ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا ہے۔

    یاد رہے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

  • مصطفیٰ عامر کا قتل : علاقہ مکینوں کا ارمغان کے والد سے گھر خالی کرانے  کا مطالبہ

    مصطفیٰ عامر کا قتل : علاقہ مکینوں کا ارمغان کے والد سے گھر خالی کرانے کا مطالبہ

    کراچی : مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد ڈیفنس کے علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ کو خط میں ارمغان کے والد سے گھر خالی کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ڈیفنس کے علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو خط لکھا۔

    جس میں سوسائٹی رولز کی خلاف ورزی پر ارمغان کے والد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ارمغان کے والد کامران قریشی سے گھر خالی کروایا جائے، ملزم کے گھر سے متعددبارہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

    خط میں کہنا تھا کہ 2023 سے 2024 کے دوران بنگلے میں غیر قانونی شیروں کو بھی رکھا گیا جبکہ ارمغان گارڈز کے ذریعے خواتین اور گھریلوملازمین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر کو فلمی انداز میں قتل کرنے کا انکشاف

    گذشتہ روز مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو دیا گیا ارمغان کا اہم بیان سامنے آیا تھا، تحقیقاتی افسر نے بتایا تھا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو فلمی انداز میں قتل کیا۔

    ملزم نے بیان میں کہا تھا کہ مصطفی جیسے ہی ارمغان کے گھرمیں داخل ہوااس کولوہےکی راڈ ماری، مصطفی کو زخمی ہونے کے بعد کہا اب ٹاس کروں گا، ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو اور ماروں گا۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ارمغان نے مصطفی کو کہا اٹھو اور بھاگ سکتے ہو تو جان بچا لو لیکن مصطفی اٹھ نہ سکا تو ارمغان نے پھر سکہ اچھالا اور کہا ٹاس ہارا تو نہیں جلاؤں گا، ملزم نے مبینہ طور پر ٹاس کیا اور پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔