Tag: ارمغان کے گھر

  • مصطفیٰ عامر  قتل کیس : ارمغان کے گھر سے برآمد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ایف آئی اے کے حوالے

    مصطفیٰ عامر  قتل کیس : ارمغان کے گھر سے برآمد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ایف آئی اے کے حوالے

    کراچی : مصطفیٰ عامر  قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ایف آئی اے کے حوالے کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ اور دیگرسائبرکرائم میں ملوث ہونے کے معاملے پر سی آئی اے نے ملزم کے گھر سے برآمد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونزایف آئی اے کے حوالے کردیے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ سی آئی اے کی جانب سے ملنے والے شواہد اور کیس پراپرٹی کا فرانزک کروا رہے ہیں، فرانزک ہونے کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔

    یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔

    اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اورسائبر کرائم سرکل مشترکہ تفتیش کررہے ہیں، حکام نے بتایا کہ ملزم کے تمام اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو 90 روز کیلئے منجمد کر رہے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے اکاؤنٹس سےجن افراد کیساتھ ڈیلنگ کی انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس:  ارمغان کے گھر سے ملنے والے لاکرز سے کیا نکلا؟

    مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے گھر سے ملنے والے لاکرز سے کیا نکلا؟

    کراچی : مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے ارمغان کے گھر سے ملنے والے لاکر کھول لئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ارمغان کے گھر سے ملنے والے لاکر کھول دیے۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ گھر سے ملنے والے دونوں لاکرز خالی نکلے، ملزم نے ڈیجیٹل لاکرمیں کاغذات رکھے ہوئے تھے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان نے گھر بھی کرائے پر حاصل کیا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر کا قتل : علاقہ مکینوں کا ارمغان کے والد سے گھر خالی کرانے کا مطالبہ

    اس سے قبل علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ اوردیگرحکام کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ ارمغان کے والد کامران قریشی سے گھرخالی کروایا جائے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ارمغان کے گھرسے متعدد بارہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، 2023 سے 2024 کے دوران بنگلےمیں غیر قانونی شیروں کوبھی رکھا گیا۔

    بعد ازاں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے خط کے معاملے پر کہا 21 فروری کو رہائشیوں کا خط موصول ہوا، خط ملنے کے بعد مزید اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

    اسدرضا کا کہنا تھا کہ رولزخلاف ورزی پر متعلقہ اداروں سےمشاورت کے بعد ایکشن لیں گے اور ارمغان کے زیراستعمال رہنے والے بنگلے کو خالی کروایا جائے گا۔