Tag: ارمینا خان

  • غزہ میں معصوم بچوں کی اموات، ارمینا خان بے اختیار رو پڑیں

    غزہ میں معصوم بچوں کی اموات، ارمینا خان بے اختیار رو پڑیں

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ الشفا ء اسپتال پر بمباری کے باعث درجنوں نوزائیدہ بچے بھی موت کی نیند سو گئے ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ معصوم فلسطینی بچوں کی اموات پر بے اختیار رو رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ ارمینا خان نے لکھا کہ ”قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے بارے سن کر میں اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میری دنیا اچانک پلٹ گئی ہے اور میں کوئی ڈراؤنا خوب دیکھ رہی ہوں“۔

    ارمینا خان نے مزید لکھا کہ ”میں ہر دن کسی کی مدد کرنے یا اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میری انسانیت سے امید ختم ہونا شروع ہوگئی ہے“۔

    اداکارہ کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ ”ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سب دیکھ کر میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں،یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے کہ ان روتے ہوئے بچوں کو تسلی دینے والا یا پیار کرنے والا کوئی نہیں ہے“۔

    بچوں کے لیے دعا کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ’’کاش کوئی معجزہ ہوجائے، خدا کے لئے ان معصوم لوگوں کی مدد کریں، ان چھوٹے بچوں پر کچھ رحم کریں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، انہیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے“۔

  • ارمینہ خان کو انفلوئنسرز کی کون سی بات پسند نہیں آئی؟

    ارمینہ خان کو انفلوئنسرز کی کون سی بات پسند نہیں آئی؟

    ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

    ان ہی میں اداکار اور انفلوئنسرز بھی شامل ہیں جو یا تو خود امداد اکٹھی کر رہے ہیں یا اپنے فالوورز کو امداد جمع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں اس تمام صورتحال سے کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ معمول کے مطابق اپنی انٹرٹینمنٹ سے متعلق تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں۔

    ایسے ہی افراد پر اداکارہ ارمینہ رانا خان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ جو پاکستانی اداکار اور انفلوئنسر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد پوسٹ کر رہے ہیں، انہیں اپنی اخلاقی اقدار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ قومی ایمرجنسی کے اس موقع پر اپنے ہم وطنوں کا کچھ تو خیال کریں۔

    اس ٹویٹ سے ارمینہ نے بھی اتفاق کیا۔

    ارمینا نے ایک اور ٹویٹ میں تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ خیموں کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ان کی قیمت 15 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، ارمینہ نے اس پر کیپشن لکھا، ظالمو!

    ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ خود کچھ کرنا نہیں، جو کر رہے ہیں ان پر تنقید کرنی ہے اور عجیب عجیب سوالات کرنے ہیں، اگر اتنی ہی فکر ہے تو خود زحمت کریں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

  • ارمینا خان اور ان کے شوہر کے لیے برطانوی ایوارڈ

    ارمینا خان اور ان کے شوہر کے لیے برطانوی ایوارڈ

    لندن: برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور ان کے شوہر کو برطانیہ میں عوامی خدمات پر مقامی حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور ان کے شوہر کو عوامی خدمات کیے جانے پر برطانیہ کی مقامی حکومت نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

    ارمینا خان کی پیدائش اور پرورش برطانیہ میں ہی ہوئی اور انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام سے قبل برطانیہ میں ہی کام کیا تھا، ارمینا خان اپنی زندگی کا زیادہ وقت برطانیہ میں ہی گزارتی ہیں، تاہم شوبز منصوبوں کے سلسلے میں وہ پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔

    برطانیہ میں رہائش کی وجہ سے وہ وہاں سماجی مسائل سمیت ہر طرح کی عوامی خدمات کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہ جہاں سوشل میڈیا پر برطانیہ کے اندرونی سماجی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں، وہیں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسائل کو بھی اپنا موضوع بناتی ہیں۔

    برطانیہ میں عوامی خدمات اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے صلے ہی میں انہیں اور ان کے شوہر فیصل خان کو برطانوی ریاست انگلیڈ کی کاؤنٹی لنکا شائر کے ٹاؤن برنلے کے میئر نے ایوارڈ سے نوازا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fesl Khan (@feslkhan)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

    ارمینا خان نے برنلے ٹاؤن کے پاکستانی نژاد میئر اور ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان اور ان کی اہلیہ انعم خان سے ملاقات سمیت ان کی جانب سے ایوارڈ وصولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ان کی عوامی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ارمینا خان نے برنلے کے میئر اور ان کی اہلیہ سے شوہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور بعد ازاں انہوں نے دوسری پوسٹ میں خود کو ایوارڈ دیے جانے کی تصویر بھی شیئر کی۔

    عوامی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ دیے جانے پر ارمینا خان نے برنلے کے میئر کا شکریہ ادا کیا جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کو مبارکباد پیش کی۔

  • اداکارہ ارمینا خان نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

    اداکارہ ارمینا خان نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

    لندن: پاکستان کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، ہمارا تعلق آفیشل ہے۔

    ارمینا خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ شادی کے حوالے سے بعد میں ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی۔

    دوسری جانب معروف اداکارہ کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور ارمینا خان کو اپنی بیوی کہہ کر متعارف کروایا۔

    یاد رہے کہ نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان جولائی 2017ء میں انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ میں کیا تھا۔ اداکارہ نے کیوبا میں ساحل سمندر پر منگنی کی انگوٹھی پہنی تھی۔

  • کرائسٹ چرچ حملے کو دہشت گردی نہ کہنے پر اداکارہ ارمینا خان کی شدید تنقید

    کرائسٹ چرچ حملے کو دہشت گردی نہ کہنے پر اداکارہ ارمینا خان کی شدید تنقید

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے کرائسٹ چرچ حملے کو دہشت گردی نہ کہنے پر نیوزی لینڈ پولیس کمشنر کو کھری کھری سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 49 نمازیوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی نہ کہنے پر ارمینا خان نے شدید تنقید کی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں صرف اتنا کہا کہ 49 افراد مارے گئے اور ان کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کمشنر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید سامنے آئی، صارفین کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کو صرف شوٹنگ کہہ دینا کافی نہیں اگر کوئی مسلمان کی جانب سے اس طرح کا اقدام کیا جاتا تو اسے دہشت گردی کارروائی قرار دی جاتی ہے۔

    ارمینا خان نے پولیس کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں جناب 49 افراد مرے نہیں ہیں بلکہ انہیں بے رحمانہ طریقے سے ذبح کیا گیا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا لفظ صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص نہیں ہے، آپ اس حملے کو عام نہ سمجھیں بلکہ اس کے لیے بھی ’دہشت گردی‘ کا لفظ استعمال کرلیں۔

    واضح رہے کہ علی الصبح نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران اندھا فائرنگ کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

  • اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود ایک صارف نے ارمینا خان کو مخاطب (مینشن) کر کے غیر اخلاقی زبان استعمال کی جس پر اداکارہ شدید غصہ ہوئیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے مذکورہ ٹویٹس کے خلاف آواز اٹھائی اور کرارا جواب دیا تو صارف نے تمام ٹویٹ حذف کردیے مگر ارمینا نے بروقت ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ہی ٹویٹس کے اسکرین شارٹ لے کر انہیں دوبارہ شیئر کیا تاکہ مذکورہ شخص کا چہرہ دکھا سکیں۔

    ارمینا خان نے صارف کی بدتمیزی اور غیر اخلاقی زبان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایسے لوگوں کو کون معلومات فراہم کرتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ہوتی ، کسی بھی اولاد کو والدین کبھی ایسی تربیت نہیں دے سکتے کیونکہ اس طرح کے لوگ معاشرے کے لیے بہت بڑی برائی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے دیگر صارفین کو آگاہ کیا کہ مذکورہ آئی ڈی نے اپنے تمام ٹویٹس ختم کردیے مگر ارمینا نے بات یہاں ختم نہیں ہونے دی اور دیگر مداحوں کو مطلع کیا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو تلاش کرلیا گیا اور اب اسے متعلقہ سرکاری ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔

    ارمینا نے سماجی رابطے پر دیگر صارفین کو مشورہ دیا کہ آئندہ اگر اُن کے ساتھ اس طرز کا کوئی واقعہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کروائیں کیونکہ یہ جرم ہے جسے سائبر کرائم کہا جاتا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ دنیا کے تمام اچھے لوگ موجود ہیں، آپ کسی بھی صورت غیر اخلاقی زبان برداشت نہیں کریں‘۔