Tag: ارمینہ خان

  • اداکارہ ارمینہ خان کو مریم نواز پر تنقید مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ ارمینہ خان کو مریم نواز پر تنقید مہنگی پڑ گئی

    لاہور : مریم نواز سے متعلق ایک طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ ارمینہ خان کی ٹرولنگ شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینہ خان کو مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارمینہ خان کی ٹرولنگ شروع کر دی گئی۔

    ارمینہ خان کی بچے کو گود میں لیے تصویر پر کراس لگا دیا گیا اور ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ بیمار ذہن کی یوتھیا آنے والی نسل کی کیا تربیت کرے گی ، ففتھ جنریشن یوتھیا پست سطح پر ہوں گے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ن لیگ کے ٹویٹ کو گری ہوئی حرکت قرار دے کر ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، مریم نواز نے خود بھی ویڈیو شیئر کی تھی اور پیغام میںلکھا کہ صرف سیاست نہیں کرتے ، فروٹ چاٹ کے بغیر افطار ہوتی ہی نہیں ہے۔

    مریم نواز کے ویڈیو پر اداکارہ ارمینہ خان نے تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سیاست ایک طرف لیکن جب آپ کے ملک میں لوگ مر رہے ہیں ایسے وقت میں آپ کھانا دکھا رہی ہیں۔

    ارمینہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلی بات یہ کہ مریم نواز نے فروٹ چاٹ تیار نہیں کی، چمچا ہلا لینا کھانا تیار کرنا نہیں ہوتا، کام کرنے سے آستینیں گندی ہوں گی۔

  • پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    کراچی: اے آر وائی کے اشتراک سے بننے والی فلم جانان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal ’’دی ایشی لیس پروپوزل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والی آرمینہ خان ہالی ووڈ کے سفر کا برطانوی فلم سے کرنے جارہی ہے، سائنس فکشن پر بننے والی فلم کے ہدایت کار عاطف ظفر نےاداکارہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار دے دیا ہے۔

    اس فلم میں آرمینہ خان ایک نئے روپ میں روبوٹ کا کرداد ادا کرتی نظر آئیں گی جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، یہ فلم مصنوعی ذہانت، ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ربورٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘‘۔

    armeena-poster

    فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے آرمینہ خان نے کہا کہ ’’کامیاب اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے ہر بار نیا کرداد ادا کرنے کا موقع ملے تاکے اداکاری کے فن کو زیاد ہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے تاہم اس فلم میں ربورٹ کا کردار ادا کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

    پڑھیں:  فلم ’جانان‘ نے ریلیز کے پہلے روز شائقین کا دل جیت لیا

    انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تک شائقین نے مجھے رومانوی اور افسردہ کرداروں میں دیکھا ہے تاہم اس فلم میں ملنے والے کردار کو دیکھ کر وہ میری صلاحیتوں سے نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ حیران بھی ہوجائیں گے‘‘۔

    علاوہ ازیں دیگر فنکاروں میں کرسٹو فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں تاہم یہ موودی آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے تیار کی جارہی ہے جسے آئندہ سال پیش کیا جائے گا جبکہ اسے بعد میں باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔