Tag: ارچنا پورن سنگھ

  • ویڈیو: ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

    ویڈیو: ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

    بھارتی میڈیا انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ہوسٹ ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

    ارچنا پورن سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں ادکارہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کی جھلکیاں موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شوٹنگ شروع ہوتی ہے اداکارہ کی چیخنے کی آواز آتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے اپنے بھائی آریامان سیٹھی کو ان کی سرجری کی اطلاع دی، جس پر آریامان اپنی والدہ کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہو کر رونے لگے۔

    انسٹاگرام پوسٹ ویڈیو کے کیپشن میں ارچنا نے لکھا ہے کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، میں یقین کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور ہمیشہ کی طرح مثبت ہوں، بس ایک ہاتھ سے کام کرنے میں کتنی مشکل ہوتی ہے یہ اب پتہ چل رہا ہے۔

    مکمل ویڈیو میں ادکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوئیں، اس دوران ان کی کلائی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

  • ارچنا پورن سنگھ نے کپل شرما شو کی رونگٹے کھڑے کردینے والی حقیقت بتادی

    ارچنا پورن سنگھ نے کپل شرما شو کی رونگٹے کھڑے کردینے والی حقیقت بتادی

    دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کی اہم رکن ارچنا پورن سنگھ نے مشہور شو کے حوالے سے رونگٹے کھڑا کردینے والا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیرئیر کا ایک دل دہلا دینے والا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ایک بار اپنی ساس کی موت کا علم ہونے کے باوجود کامیڈی شو کے سیٹ پر ہنسنے کا عمل جاری رکھنا پڑا تھا جو ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔

    ایک انٹرویو میں ارچنا نے کہا کہ انھوں نے محسوس کیا کہ انھیں اپنے پیشہ ورانہ وعدوں کا احترام کرنا ہوگا اور ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری کو ترجیح دینا ہوگی۔

    ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ میں نے تقریباً وہ قسط مکمل کر لی تھی اسی دوران مجھے اپنی ساس کی موت کی خبر ملی، اس لیے میں نے فوراً کہا کہ مجھے جانا ہے، لیکن ساتھ ہی مجھے معلوم تھا کہ مجھے اس قسط کو مکمل کرنا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ شو کی ٹیم نے مجھے وہاں بیٹھنے اور ہنسنے کو کہا اور شو کے ارکان نے مجھے یہ بھی بتایا کہ جہاں کوئی لطیفہ ہوگا وہ اسکی ایڈیٹنگ کردیں گے۔

    ارچنا نے مزید کہا کہ اب تصور کریں کہ میرے دماغ میں کیا چل رہا تھا، میری ساس ابھی فوت ہوئی ہیں میں کیسے ہنستی؟ مجھے نہیں معلوم اس صنعت میں 30-40 سال ہو چکے ہیں، تاہم آپ جانتے ہیں کہ پروڈیوسر کا پیسہ داؤ پر لگا ہوا ہے اس لیے آپ کام کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔

  • ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے ’ کپل شرما شو‘ میں "جھوٹی ہنسی سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف کامیڈی شوز میں جج کے طور پر اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی، ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں شو کی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے۔

    ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ’کپل شرما شو‘ کے دوران بعض اوقات مجھے بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر میں خوش نہیں تھی۔

    ارچنا کا کہنا تھا کہ شو میکرز کا شروع شروع میں خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر میں قہقہہ لگاؤں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور اور مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے سوچنا شروع کر دیا یہ عورت پاگل ہے، یہ بے وجہ ہنس رہی ہے۔

    ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ لیکن ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے، اکثر موقعوں پر میرے قہقہے بناوٹی نہیں تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، شو کے بعد پہلے ہم خود شو دیکھتے ہیں اس کے بعد پوری دنیا کو ہنساتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ مجھے جعلی قہقہے لگانے پڑیں ہوں اور اسی لئے اب ہم نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔

    اپنی ہنسی کے لیے اپنی غیر متوقع شہرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ارچنا سنگھ نے کہا ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایک دن میں اپنی ہنسی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گی، میں ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانا چاہتی تھی لیکن دیکھیں قسمت آپ کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے اور یہ دنیا کا بہترین کام ہے۔

    واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔