Tag: ارکان قومی اسمبلی

  • ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا اپوزیشن نے شور شرابہ اور بائیکاٹ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے تاہم اس کے باوجود قانون سازی کا عمل جاری رہا۔

    اس دوران پی ٹی آئی کے رکن نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، تاہم جب گنتی کی گئی تو کورم پورا نکلا۔

    پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے حرام کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ ان کے اس ریمارکس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا۔

    تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، جو نہ مانا گیا جس کے بعد تو تحریک انصاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

    قومی اسمبلی کے اراکین نے کثرت رائے سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

    تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے منتقل کر دیے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/salaries-increase-parliament-members-shehbaz-sharif-approved/

  • تنخواہوں میں اضافہ ،  حکومتی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے

    تنخواہوں میں اضافہ ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے

    اسلام آباد : حکومتی اور اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہوگئی اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کے معاملے پر حکومت اپوزیشن یک زبان ہوگئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

    حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے موقف میں کہا کہ مہنگائی ہوگئی اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی نے صوبائی ارکان کے مساوی تنخواہیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ 4 لاکھ کرنے کا بل منظور

    جس کے بعد اسپیکر نے پنجاب اور بلوچستان اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کاریکارڈ کاجائزہ لینےکافیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس کت بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی تھی جبکہ صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی تھی۔

  • مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی

    مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی

    اسلام آباد: مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرینز کے مفت بجلی استعمال کی خبروں پر ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے، ارکان اسمبلی نے کرایہ، بجلی، گیس کا بل دینے کے باوجود کیچڑ اچھالے جانے پر اظہار برہمی کیا۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل دیتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہوتا ہے۔

    ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچڑ اچھالنے کی مہم پر وزارت توانائی کی خاموشی مجرمانہ ہے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی۔

    مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے: فواد چوہدری

    ارکان کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنی چاہیے تھی، اسپیکر نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، انھوں نے کہا ’’میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔‘‘

  • رکن قومی اسمبلی کو ماہانہ  کتنے لاکھ تنخواہ ملتی ہے؟

    رکن قومی اسمبلی کو ماہانہ کتنے لاکھ تنخواہ ملتی ہے؟

    اسلام آباد: ارکان قومی اسمبلی کو الاؤنسز ملاکر ملنے والی ماہانہ تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں بتایا ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ہے اور الاؤنسز ملاکر ارکان اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا کہ چئیر مین قائمہ کمیٹی کو 25000 اعزازیہ ملا کر 2لاکھ 13ہزارملتے ہیں جبکہ قومی اسمبلی یا قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت پر اضافی 8800 ملتے ہیں۔

    دستاویزات میں کہنا ہے کہ بزریعہ ہوائی سفر ہر رکن بزنس کلاس سمیت 150روپے بزریعہ روڈ 25روپے فی کلو میٹر وصول کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ سالانہ ہر رکن 3لاکھ کے ٹریول واؤچر جبکہ 90ہزار کیش اور 30بزنس کلاس اوپن ٹکٹ وصول کرتا ہے۔

  • تحریک انصاف کے 44 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چوالیس ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور اسپیکرقومی اسمبلی کو ای میل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ،پی ٹی آئی کے 45 ایم این ایزنے اسپیکرسے اپوزیشن لیڈر،پارلیمانی پارٹی کےعہدےپی ٹی آئی کو دینے کیلئے استعفیٰ واپس لیے گئے ، استعفےواپس لینےکامقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑاناہے، مقصد اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔

  • تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

    لاہور : تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ، ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

    لاہور:تحریک انصاف کےارکان اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ، جس میں اپوزیشن لیڈر،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،پارلیمانی لیڈرکےعہدےکامطالبہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے معاملے پر اسدعمر،پرویزخٹک اور ملک عامر ڈوگرکے درمیان مشاورت ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی رہنماؤں نے عمران خان سے رابطہ کیا ، جس میں عمران خان نے رہنماؤں کو اسپیکر کیساتھ ملاقات سے متعلق ہدایات دیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد کا کل صبح اسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات کا امکان ہے ، عمران خان آج شام مشاورت کے بعد حتمی منظوری دیں گے۔
    .
    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی آنے کا اعلان سن کر حکومت پھر بھاگ گئی اور اسپیکر نے اجلاس ہی ملتوی کر دیا۔

  • ارکان قومی اسمبلی کا اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

    ارکان قومی اسمبلی کا اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : ارکان قومی اسمبلی نے اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری اور گھوٹکی میں شہید ہونے والے پولیس شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

    تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ قومی اسمبلی ایوان میں زیر بحث آیا ، جس میں ارکان قومی اسمبلی نے اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جوکچھ ہوا ہے وہ کل کسی اور رکن پارلیمنٹ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر بہت دکھ ہوا پرائیویسی کو متاثر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، پارلیمان ویڈیوز کے معاملے پر نوٹس لیکر پارلیمانی کمیٹی بنائے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو قربانی کا بکرا بنایا گیااس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے میرے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

  • وزیراعظم  کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار سے متعلق شکوے کئے اور یقین دلایا عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئےہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار سے متعلق شکوے کئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر نالاں ہے اور وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا صوبے میں بیڈ گوررننس سے حکومت کو پریشانی ہے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب پر گہری نظر ہے، سب کچھ علم میں ہے۔

    ملاقات میں ارکان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئےہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے، جس پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اکثریتی اراکین کی حمایت کے باوجود بعض ارکان کے تحفظات تاحال برقرار ہے ، بعض ارکان اپنے حلقوں میں غیر ضروری مداخلت پر نالاں ہیں۔

    نور عالم خان کو حکومت کے خلاف مسلسل بیان بازی مہنگی پڑی ، نور عالم خان حکومتی فنڈزصرف صوابی میں خرچ کرنےپر نالاں تھے، وہ اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگتے رہے جو نہیں ملے اور پارٹی کے شوکاز نوٹس اورپی اے سی سے نکالنابڑی ناراضی کی وجہ بنا۔

    ذرائع کے مطابق اسی طرح طاہر صادق بھی حلقے میں حکومتی شخصیات کی مداخلت پرنالاں ہیں، وزیراعظم کو شکایت کے باوجود حلقے میں مداخلت نہیں رکی۔

    غلام بی بی بھروانا کو پہلے روز سے ہی شک کےدائرےمیں رکھا گیا جبکہ بعض اراکین پارٹی میں عزت نہ ملنے پر بھی ناراض ہیں اور عامر لیاقت حسین بھی کوئی حکومتی عہدہ نہ ملنے پر مایوس ہوئے۔

  • حفیظ شیخ کو انتخابی مہم میں ارکان قومی اسمبلی کے گلے شکوؤں کا سامنا

    حفیظ شیخ کو انتخابی مہم میں ارکان قومی اسمبلی کے گلے شکوؤں کا سامنا

    لاہور: سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں عبدالحفیظ شیخ کوانتخابی مہم میں ارکان قومی اسمبلی کے گلے شکوؤں اور تنقید کا سامنا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد اور لاہور میں ایم این ایز کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، انھوں نے شکوہ کیا ہے کہ کام نہیں ہوتے، اور وہ اپنے حلقوں میں بے بس ہو گئے ہیں۔

    ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف دے، یہی صورت حال رہی تو حلقوں میں ووٹرز کا سامنا کرنا مشکل ہو جائے گا۔

    سینیٹ الیکشن: جہانگیر ترین کا حفیظ شیخ کی بھرپور حمایت کا اعلان

    وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ارکان قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت گزرگیا ہے، اب آئندہ 2 سال میں ریلیف آئے گا۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا۔

    حفیظ شیخ اسلام آباد کی جنرل نشست پر سینیٹ کے امیدوار ہیں، جب کہ ان کے خلاف پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی انتخاب لڑیں گے۔

    دو دن قبل طویل عرصے سے سیاست سے باہر پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے بھی سرگرم ہو کر سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تھا۔

    جہانگیر ترین نے کہا تھا حفیظ شیخ سے میرا دیرینہ تعلق اور خاصی پرانی دوستی ہے، ان سے مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے، حفیظ شیخ کا تعلق میری پارٹی سے ہے، سینیٹ الیکشن کے موقع پر حفیظ شیخ کی بھرپور حمایت کروں گا۔

  • وزیر توانائی کی سندھ میں گیس بحران کو حل کرنے کی کوشش

    وزیر توانائی کی سندھ میں گیس بحران کو حل کرنے کی کوشش

    کراچی: صوبہ سندھ میں گیس کے بحران کے پیش نظر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو خط لکھ دیا، انہوں نے کہا کہ سندھ کو ملکی پیداوار کی 65 فیصد گیس دینے کے باوجود نہایت کم گیس فراہم کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے صوبے میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو خط لکھ دیا۔

    اپنے خط میں امتیاز شیخ نے لکھا کہ 65 فیصد گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس کی فراہمی نے حد کم ہے۔ شدید سردی میں 1 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سے بھی کم گیس دی جارہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ ملکی پیداوار کا 65 فیصد یعنی ڈھائی ہزار سے 26 سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کرتا ہے جبکہ سندھ کو سالانہ صرف 13 سو سے 14 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو فراہم شدہ گیس میں بجلی اور کھاد بنانے والی کمپنیاں بھی حصے دار ہیں۔ پی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی ایس اور وفاقی اداروں کے بورڈز میں سندھ کی نمائندگی نہیں۔

    خیال رہے کہ سردیوں میں اضافہ ہوتے ہی سندھ میں گیس کا بحران شدید ہوگیا تھا۔ گھروں میں لوگ لکڑی کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز مستقل کئی روز بند رہے۔ سندھ میں گیس کی صورتحال تاحال بہتر نہیں ہوسکی ہے۔