Tag: ارکان پارلیمنٹ

  • ارکان پارلیمنٹ کی شاہ خرچیوں پر شہری سخت مشتعل، جکارتہ جلنے لگا

    ارکان پارلیمنٹ کی شاہ خرچیوں پر شہری سخت مشتعل، جکارتہ جلنے لگا

    جکارتہ (31 اگست 2025): انڈونیشیا میں ارکان پارلیمنٹ کی شاہ خرچیوں کے خلاف مظاہرے شدت اختیار گر گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر مشتعل شہری پر تشدد مظاہرے کرنے لگے ہیں، صدر پرابوو سوبیانتو کو ہفتے کے روز چین کا اپنا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کرنا پڑا۔

    مظاہروں کے دوران دارالحکومت جکارتہ میں کئی دنوں سے جاری مظاہرے اور علاقائی پارلیمان کی عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا، جکارتہ پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب حالات سخت کشیدہ رہے۔

    جنوبی کوریا کی ہولوگرافک پولیس کا حیران کن کارنامہ

    مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو بھسم کر ڈالا، متعدد بس اسٹاپ جلا ڈالے، کئی گاڑیاں پھونک ڈالیں، پولیس سے جھڑپیں بھی جاری رہیں، جب کہ گزشتہ روز صوبہ سولاویسی میں مظاہرین نے اسمبلی کی عمارت کو بھی آگ لگائی، آتش زدگی میں 3 افراد زندہ جل گئے تھے۔

    سنگین صورت حال کی وجہ سے صدر پرابوو سوبیانتو نے چین کا دورہ منسوخ کیا، وہ تین ستمبر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کرنے والے تھے۔ خیال رہے کہ قانون سازوں کی بھاری تنخواہوں اور مراعات کے خلاف طلبہ سڑکوں پر ہیں۔ تاہم جکارتہ کی یونیورسٹی کے ایک انٹیلیجنس تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت کو ہلا دینے والے پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار میں تین الگ گروپ شامل تھے، جن میں طلبہ کے علاوہ مزدور گروہ اور موقع پرست نوجوان اور انتشار پسند بھی شامل تھے۔

  • پاکستان کے ہاتھوں شکست ،  بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا سہارا لے لیا

    پاکستان کے ہاتھوں شکست ، بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا سہارا لے لیا

    نئی دہلی : پاکستان کے ہاتھوں شکست اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بھارت کودنیا بھرمیں اپنی عزت بچانا مشکل ہوگئی، بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا سہارا لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے جنگی اور سفارتی محاذ پر شکست نے بھارت کو بے بس کردیا اور بھارت بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا۔

    مودی نے اپنی ڈوبتی کشتی بچانے اور سفارتی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو دنیا بھر میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ کے آٹھ گروپ اکیس مئی سے امریکا،برطانیہ، جنوبی افریقا،یورپ ،روس اور جاپان سمیت دیگر ممالک جائیں گے۔

    ان وفود میں حکمراں اتحاد این ڈی اے کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کے ایم پی بھی موجود ہوں گے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں کو منظم کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا یہ سفر 22 مئی 2025 کے بعد شروع ہوسکتا ہے ، اراکین پارلیمنٹ آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گے اور اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گے۔

    بھارتی حکومت نے اپنے سفیروں کو بھی متحرک ہونے کا احکامات دیے ہیں۔

    بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو عالمی برادری نے سراہا تھا اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بھارتی پروپیگنڈے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں 6 ڈشوں کا اہتمام

    وزیراعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں 6 ڈشوں کا اہتمام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی جانب ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا،میٹھے میں فیرنی،حلوہ، فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں اسپیکر لاونج میں کیا گیا ہے۔

    ظہرانے میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں چھ ڈشوں کا اہتمام کیا ، جس میں میٹھے میں فیرنی،حلوہ، فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی ہے جبکہ بار بی کیو کابھی اہتمام کیا۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کے لئے وزیراعظم ہاؤس سے کھانا تیار کروایا گیا جبکہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو بھی کھانے پر دعوت دی گئی۔

    خیال رہے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • ارکان پارلیمنٹ نے کتنا  ٹیکس دیا ؟ تفصیلات جاری

    ارکان پارلیمنٹ نے کتنا ٹیکس دیا ؟ تفصیلات جاری

    اسلام آباد : ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں ، وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار چار سواننچاس روپےٹیکس دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف یونیو نے 2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا۔

    بلاول بھٹو زرادری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 ، آصف زرادری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔

    حماد اظہر نے 22 ہزار 445 روپے ٹیکس اور ایسوسی ایشن آف پرسن کے تحت 5 کروڑ 94 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا جبکہ شاہ محمود قریشی 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے 3 لاکھ 67 ہزار 460 روپے، محمد اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ 90 ہزار 916 روپے ٹیکس دیا۔

    چوہدری تنویر احمد خان 32 لاکھ 38 ہزار 733 روپے ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید احمد نے 5 لاکھ 79 ہزار اور 11 روپے ٹیکس دیا۔

    غلام سرور خان نے 10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے ، سابق وزیر صحت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے زیرو ٹیکس دیا ہے جبکہ وزیر مواصلات مراد سعید نے 3 لاکھ 74 ہزار 728 ٹیکس ، وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے اور فواہد چوہدری نے 16 لاکھ 98 ہزار 651 ٹیکس دیا۔

    رانا ثناء اللہ خان نے 13 لاکھ 88 ہزار 75 روپے ٹیکس، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا جبکہ خواجہ رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ٹیکس ، سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 روپے ٹیکس دیا۔

    پی ایم ایل این کے احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ، چوہدری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار روپے ، مونس اعلیٰ نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 روپے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے ٹیکس دیا۔

    حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے، سراج الحق نے 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ٹیکس دیا

  • عراق کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کرونا وائرس کا شکار

    عراق کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کرونا وائرس کا شکار

    بغداد: عراق کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، اندازاً 20 سے زائد ارکان، جبکہ عملے کے بھی 28 افراد کووڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں۔

    عراقی میڈیا کے مطابق عراق میں پارلیمنٹ کے متعدد ارکان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ملک میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پورا طبی نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد الحلبوسی کا کہنا ہے کہ 6 ارکان پارلیمنٹ نے مجھے خود فون کر کے بتایا ہے کہ انہیں کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہے، ہمارا اندازہ ہے کہ 20 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کرونا کا شکار ہوں گے تاہم اس کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عملے کے بھی 28 ارکان وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن کا تعلق مختلف پیشوں سے ہے۔

    سربراہ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ارکان کی موجودہ صورتحال کے باعث پارلیمنٹ اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں، ہم سنگین مسئلے سے دو چار ہیں اور ملک کا پورا طبی نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ عراق میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 30 ہزار 868 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 11 سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • اثاثوں کی تفصیلات، 350 سے زائد پارلیمنٹرینز پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

    اثاثوں کی تفصیلات، 350 سے زائد پارلیمنٹرینز پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

    اسلام آباد : پارلیمنٹرینز کے مالی اثاثوں کی سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پر تین سو پچاس سے زائد پارلیمنٹرین نے تاحال گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں، جس کے باعث ان ارکان پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 350 سے زائد اراکین پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے، 800 سے زائد اراکین کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 350 سے زائد پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

    اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی، سمری کی منظوری کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کی صورت میں ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کی صورت میں ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے پارلیمنٹیرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے اور نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو چوہتر اراکین میں سے چار سو تراسی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ایک سو چار سینیٹرز میں سے 61 سینیٹرز نے کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی جبکہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ، پنجاب اسمبلی کے 113، سندھ اسمبلی کے 81 خیبرپختونخوا اسمبلی کے 43 اور بلوچستان اسمبلی کے تیس ارکان نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی۔

    الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو 15 جنوری تک کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر اگلے دن ان کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔

  • 11 سو ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرواسکے

    11 سو ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرواسکے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک 11 سو 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 نے تفصیلات جمع کروائیں، 688 اراکین نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیل جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11 سو 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 نے تفصیلات جمع کروائیں، 688 اراکین نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 104 میں سے 61 اور قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

    اسی طرح پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 113، سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 81، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں 124 میں سے 43 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 30 ارکان نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 43 اور قومی اسمبلی کے 187 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 80 اور بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کروانے پر ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔

  • ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کا لیٹر اصلی ہے، وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا، انکشاف

    ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کا لیٹر اصلی ہے، وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا، انکشاف

    اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ سے متعلق انٹیلی بیورو کے لیٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ لیٹر جعلی نہیں اصلی تھا اور وہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ حکومت نے اپنے ہی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردوں سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے آئی بی کو ہمارے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کا لیٹر منظر عام پر آچکا ہے۔


    یہ پڑھیں: نوازشریف نے37اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی کو متحرک کیا، انکشاف


    ارکان اسمبلی نے اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا جواب میں حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیٹر جعلی ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے لیٹر اصلی تھا اور وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا۔

    اس معاملے پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر قانون زاہد حامد ،ریاض پیرزادہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی بی کی ملاقات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی بی کو لکھا گیا لیٹر جعلی نہیں بلکہ بالکل درست ہے جو پی ایم ہاؤس سے جاری ہوا،ا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تفصیلات میں جانے سے معاملہ مزید گمبھیر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ سے متعلق سفارت خانوں اور الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا اور ان خطوط کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ کو کلیئر قرار دیا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ لیٹر کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سے وزیراعظم ہاؤس کی لا گ شیٹ غائب ہے۔


    اجلاس میں طے پایا کہ بتایا جائے گا کہ ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے رابطے نہیں، خط درست تھا لیکن تحقیقات نہیں کی جائے، پیر کو وزیر داخلہ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے اور معاملہ رفع دفع کیا جائے گا۔

    ذرائع نے اس بیٹھک کی اندرونی کہانی میں انکشاف کیا کہ ارکان نے سیکریٹری فواد حسن فواد سے پوچھا کہ کیا وہ گرفتار ہوسکتے ہیں؟ تو جواب میں فواد نے انہیں کہا کہ وہ گرفتار بھی ہوسکتے ہیں اور نااہل بھی۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے اینکر و سینئر صحافی ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ نوازشریف نے حکومت پر تنقید کرنے والے 37 اراکین پارلیمنٹ کے خلاف انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) سے چھان بین کروائی، مذکورہ پارلیمنٹیرینز پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا الزام ہے جس پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں آئی بی کے سربراہ سے فوری مستعفی ہونے کیا۔


    اسی سے متعلق:ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کی مبینہ فہرست، عدالتی انکوائری کا مطالبہ


    یہ خبر جاری ہونے کے بعد آئی بی کے افسر کی جانب سے ارشد شریف کو کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی جس پر سیاسی جماعتوں نے لیٹر کی تحقیقات اور ارشد شریف کو دھمکیوں کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔

  • الطاف حسین وطن آکر الزامات کا دفاع کریں،اراکین اسمبلی

    الطاف حسین وطن آکر الزامات کا دفاع کریں،اراکین اسمبلی

    اسلام آباد : ارکان پارلیمنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آکر اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بر طانوی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے اور حکومت پاکستان کی طرف سے تشویش کا اظہار کرنے کے عمل کامختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے خیر مقدم کیاہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ جبکہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان آکر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

    ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے مقدمے کا فیصلہ پاکستانی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کےرہنماء سعید غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی یا کسی جرم میں الطاف حسین یا میں سعید غنی ہی کیوں نہ ملوث ہوں سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔

  • مقدونیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

    مقدونیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

    مقدونیا کی پارلیمنٹ میں بجٹ بحث کے دوران بات زبانی تکرار سے نکل کرہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ارکان پارلیمنٹ نے مکوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے کی تواضح کرڈالی۔

    مارکٹائی اوردھینگا مشتی اب صرف فلمی مناظرتک محدودنہیں رہی بلکہ پارلیمنٹ کے ارکان بھی ضرورت پڑنے پرکسی ماہرباکسرکی طرح فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مقدونیہ کی پارلیمنٹ میں ایسا ہی کچھ ہوا بحٹ پربحث کے دوران بات تو تومیں میں سے بڑھ کرباقاعدہ لڑائی تک پہنچ گئی۔

    حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پرخوب مکے برسائے،دھکے دئیے اورگتھم گتھا ہوگئے۔ جو بیچ بچاؤ کرانے آیا وہ بھی پٹے بغیرنہ رہ سکا۔ ایک رکن تو کرسی پرچڑھ کرمخالف کو للکارتے دکھائی دئیے۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کرسیکورٹی اہلکاروں نے آکرمعاملہ رفع دفع کرایا۔