Tag: ارکان پنجاب اسمبلی

  • ارکان  اسمبلی کی تنخواہوں میں 4 لاکھ روپے اضافے کی تیاری

    ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 4 لاکھ روپے اضافے کی تیاری

    لاہور : ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 4 لاکھ روپےاضافے کی تیاری کرلی گئی ، تنخواہوں میں اضافے کا بل آج پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا19واں اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر چنڑ کریں گے، آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا۔

    اجلاس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے متعلق سوالوں کے جوابات دئیے جائیں گے اور توجہ دلاؤ نوٹس کے جوابات بھی پیش کئے جائیں گے۔ ا

    راکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔

    ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے، بل کی منظوری کے بعد تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔

    ایوان میں آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی، اجلاس میں عام بحث کے دوران امن و عامہ کے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی

  • پرویزالٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان

    پرویزالٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان

    لاہور: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی دباؤ لے لیتے ہیں، لیکن ہم جب کہیں گے پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری بھجوا دیں گے۔

    سابق وزید اعظم کا کہنا تھا کہ جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا، پرویز الٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ مونس الٰہی نےبھی ساتھ دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ آج چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے سے متعلق اراکین اسمبلی سے رائے لی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان سے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ لی۔

  • تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ ، منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا

    تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ ، منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں 20 منحرف ارکان کے خلاف فلور کراسنگ کا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کیلئے سیاسی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 20منحرف ارکان کے خلاف فلورکراسنگ کا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علی شاہ آج اسپیکر کے حوالے کریں گے، اسپیکرپنجاب اسمبلی ریفرنس کو منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک ماہ کےاندرریفرنس کافیصلہ کرنے کا پابند ہے۔

    منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا مستقبل داؤپرلگ گیا ،جن میں علیم خان، اسد کھوکھر، نعمان لنگڑیال ، اعجاز عالم، اجمل چیمہ، سعید اکبر نوانی، فیصل جبوانہ، زوار وڑائچ ، سلمان نعیم شیخ سمیت کئی ارکان شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آزادارکان چوہدری نثار، احمدعلی اولکھ، جگنومحسن ، راجہ صغیر،قاسم لنگاہ،بلال اصغروڑائچ پر 63 اے لاگو نہیں ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کاان اراکین کو فی الحال حکومتی عہدہ یا کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

    اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئےہر حربہ استعمال کررہی ہیں لیکن اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائےگئے عوامی مسائل حل کریں گے،پہلی بارپسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئےجارہے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئےہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں، اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو آج ظہرانے پر بلا لیا ہے ، ارکان اسمبلی کو وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کوسینیٹ پولنگ ڈے پر حاضری یقینی کی ہدایت کی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو ظہرانے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

  • لیگی ارکان بھی حکومت کی حمایت میں بول پڑے

    لیگی ارکان بھی حکومت کی حمایت میں بول پڑے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ یقین ہے موجودہ حکومت ملک کومضبوط اور خوشحال بنائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 ناراض اراکین اسمبلی ایم پی اے نشاط ڈاہا، اظہرعباس چانڈیو، فیصل نیازی چوہدری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ن لیگی اراکین کی پارٹی سے ناراضی،سیاسی صورت حال و دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن اراکین بھی مل سکتے ہیں، اپوزیشن سے عوامی خدمت کے لیے آنے والے کو خوش آمدید کہیں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوگ سمجھ رہے ہیں عمران خان مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں، سیاسی وذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے لیے سوچ رہے ہیں۔

    دوسری جانب لیگی ایم پی اے نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ صرف ہم 3 ہی نہیں پارٹی سےاور بھی لوگ ناراض ہیں۔ لیگی ارکان اسمبلی نے کہا کہ یقین ہے موجودہ حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائےگی۔

    نوازشریف خود لوٹے ہیں، لیگی ایم پی اے

    یاد رہے کہ دو روز قبل اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ن لیگ کےناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود لوٹے ہیں۔

  • وزیراعلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    وزیراعلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : وزیراعلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں کہا گیا پنجاب حکومت  ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں تین سو گنا اضافہ کر رہی ہے اور عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں، اضافہ کے بل کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

    جس میں پنجاب حکومت، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ارکان پنجاب اسمبلی اور وزیراعلی کی تنخواہوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، وزیراعظم ملک چلانے کے لیے دوسروں ممالک سے قرضے لے رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا پنجاب حکومت ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں تین سو گنا اضافہ کر رہی ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے بل کالعدم قرار دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم کی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

    گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

    بک کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔