Tag: اساتذہ کا احتجاج

  • کراچی: ٹیچرز ایسوسی ایشن کا 8 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم، کل بھوک ہڑتال کا اعلان

    کراچی: ٹیچرز ایسوسی ایشن کا 8 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم، کل بھوک ہڑتال کا اعلان

    کراچی: شہرِ قائد میں پریس کلب پر 8 گھنٹے سے جاری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج ختم کر دیا گیا، تنظیم کے صدر اشرف خاصخیلی کا کہنا ہے کہ اساتذہ پُر امن احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن ریاست نے تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے ٹائم اسکیل، ملازمتیں مستقل کرنے اور پروموشن کے سلسلے میں کراچی پریس کلب پر جاری احتجاج ختم کر دیا ہے۔

    صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ریاست نے پر امن مظاہرین پر تشدد کیا، اساتذہ کو گرفتار کیا گیا، آرٹلری تھانے میں قید اساتذہ واپس آ گئے ہیں تاہم پریڈی اور گذری تھانے میں اساتذہ اب بھی زیر حراست ہیں۔

    اشرف خاصخیلی کا کہنا تھا کہ اساتذہ اب جمعے اور ہفتے کو تدریسی عمل معطل کر کے یوم سیاہ منائیں گے، اور کل پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  اساتذہ کے احتجاج پر آنسو گیس کا استعمال، بلاول بھٹو کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید

    انھوں نے کہا کہ گسٹا (گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن) بورڈ کے امتحانات کا بائیکاٹ کرتی ہے، ڈیوٹیز نہیں کریں گے، 18 اپریل کو دوبارہ جمع ہوں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔

    خیال رہے آج سندھ کے سرکاری اسکولوں کے ٹیچرزٹائم اسکیل، مستقلی اور پروموشن کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے اساتذہ نے جب ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، تو پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔

    اس دوران اساتذہ پر کئی پولیس والوں نے ڈنڈے برسائے، کسی کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، تو کوئی لاٹھیوں کی زد میں آیا، اور علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

  • میکسیکو: سیکورٹی فورسز کا  کریک ڈاؤن،محکمہ تعلیم کادفترخالی کرالیا

    میکسیکو: سیکورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن،محکمہ تعلیم کادفترخالی کرالیا

    میکسیکوسٹی : متنازع تعلیمی اصلاحات کے خاتمے کےلیے حکومت کے ساتھ اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کادفتر خالی کرالیا.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکومیں متنازع تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ سراپا احتجاج ہیں،اساتذہ اور ان کے حامیوں نےمیکسیکن ریاست اوکساکا ایجوکیشن ہیڈکوارٹر پرچار ہفتوں سےقبضہ کررکھا تھا.

    حکومت کی جانب سےاساتذہ کےساتھ مذاکرات کی ناکامی کےبعد سیکورٹی فورسز نےاساتذہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئےدفتر خالی کرالیا،جس کے بعد اساتذہ اور ان کےحامیوں کی سیکورٹی فورسز کےساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں.

    اساتذہ اور ان کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی.

    میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج*

    یاد رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ تعلیمی اصلاحات کی واپسی کے ساتھ ساتھ سیاسی قیدیوں کی رہائی،مستقبل میں گرفتاریاں نہ کیے جانے اور برطرف کیے گئے اساتذہ کی بحالی کے مطالبات منوانے کےلیے احتجاج کررہے ہیں.

  • کراچی: اساتذہ کا احتجاج منتشر کرنے کیلئے پولیس کا تشدد ،3اساتذہ زخمی

    کراچی: اساتذہ کا احتجاج منتشر کرنے کیلئے پولیس کا تشدد ،3اساتذہ زخمی

    کراچی: اساتذہ کی ریلی پر سندھ پولیس ٹوٹ پڑی لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، متعدد استاتذہ کو حراست میں لے لیا۔

    قومی پرچم اٹھائے سندھ پروفیسر اینڈ لیکچر رزایسوسی ایشن کے اساتذہ نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا جن کا مطالبہ تھا کہ انہیں تنخواہیں ادا کی جائیں، سپلا مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے ڈی جے سائنس کالج کے قریب انہیں روک لیا۔

    ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، پولیس نے نہتے اساتذہ پر واٹر کینن کا استعمال کرکے اساتذہ کی دھلائی کرڈالی دھلائی سے پولیس کا دل نہیں بھرا تو اساتذہ پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردی۔

    پولیس تشدد سے خاتون سیمت تین اساتذہ زخمی ہوگئے ، جبکہ متعدد استاتذہ کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

    ڈی جے سائنس کالج کے باہر سندھ بھر کے کالج اساتذہ پر پولیس کی جانب سے تشدد اور واٹر کینن کے استعمال کے خلاف کل ملک بھر کے تمام سرکاری کالجوں میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سپلا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ڈی جے سائنس کالج میں ہنگامی جنرل باڈی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپلا سندھ کے صدر مرتضیٰ علی نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے کالج اساتذہ کو بھی چار درجاتی فارمولے کے تحت ترقیاں دی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاجواز واٹر کینن استعمال کی گئی ، جس کے بعد پچیس اپریل کو ڈی جے سائنس کالج میں سندھ کے اساتذہ کا جنرل کنونشن طلب کیا گیا ہے اور جنرل کنونشن کے بعد دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے ۔

    اساتذہ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ سیکریٹری تعلیم نے تضحیک آمیز زبان استعمال کی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ریحان بلوچ پر سپلا نے کرپشن کے سنگین نوعیت کے الزام عائد کیے ہیں۔