Tag: اساتذہ کا عالمی دن

  • وبائی دور میں جان ہتھیلی پر رکھ کر علم کی شمع جلانے والے سپاہیوں کا دن

    وبائی دور میں جان ہتھیلی پر رکھ کر علم کی شمع جلانے والے سپاہیوں کا دن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، رواں برس اس دن کو ان اساتذہ کے نام کیا گیا ہے جنہوں نے اس مشکل وبائی دور میں لیڈرز کا کردار ادا کیا۔

    اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس کی ابتدا سنہ 1994 سے ہوئی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

    استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

    رواں برس اس دن کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے مشکل وقت کے دوران اساتذہ کے عزم و حوصلے کے نام کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس وبائی دور میں جہاں پوری دنیا تھم گئی، وہیں اساتذہ نے بے شمار مشکلات کے باوجود بھی اپنا مشن جاری رکھا اور نئے ذہنوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرتے رہے۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دو چار ہے اور موجودہ وبائی دور میں اس کی خرابیاں مزید اجاگر ہوئیں۔

    قیام پاکستان سے آج تک کسی بھی حکومت نے ملک میں تعلیمی اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے بجٹ مختص نہیں کیا جس کے سبب اساتذہ قلیل تنخواہ میں بنا کسی مناسب تربیت کے پڑھانے پر اور طالب علم بغیر سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔

    موجودہ حالات میں آن لائن تعلیم والدین اور اساتذہ دونوں کے لیے وبال بن گئی، ملک کے دور دراز پسماندہ شہروں اور قصبوں میں تو جدید ٹیکنالوجی سرے سے موجود ہی نہیں، تاہم بڑے شہروں میں بھی اساتذہ مشکلات کا شکار رہے کیونکہ قلیل تنخواہ اور مناسب تربیت کی عدم موجودگی کے باعث وہ جدید ٹیکنالوجی سے روشناس نہ ہونے پائے۔

    ایسے حالات میں بھی اساتذہ نے ہمت نہ ہاری اور جیسے تیسے محدود وسائل میں اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہے۔

    تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا وائرس کے خطرے کے باجود اساتذہ جانوں پر کھیل کر نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مصروف ہیں اور پوری جانفشانی سے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

  • اساتذہ قوم کے محسن ہیں، کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں، وزیراعظم

    اساتذہ قوم کے محسن ہیں، کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اساتذہ کو عالمی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اساتذہ قوم کے محسن ہیں، کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں ، پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خود ایک بڑا اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ان ہستیوں کو خراج تحسین جو قوم کے مستقبل کے معمار کہلاتےہیں، مقدس پیشے سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد نوجوان نسل کےاعلیٰ کردارکی تشکیل کےلیےکوشاں ہیں، اپنےتمام اساتذہ کوبھی خصوصی طورپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، اساتذہ قوم کے محسن ہیں اور کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خودایک بڑا اعزاز ہے، اساتذہ کی قدر و منزلت کو یقینی بنانا نیا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، صدر مملکت


    دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے عالمی یوم اساتذہ پر پیغام میں کہا اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، کوئی بھی قوم اساتذہ کی خدمات کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، اساتذہ کی قومی ترقی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    خیال رہے اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

    استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

  • نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے، عثمان بزدار

    نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ نے مجھے جس مقام پرفائزکیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی اقوام نے ہی دنیا میں نام پیدا کیا۔

    سرادر عثمان بزدار نے کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ نےمجھے جس مقام پرفائز کیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے، اپنے اساتذہ کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’اساتذہ کا عالمی دن‘ منایا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

    استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

  • اساتذہ کا عالمی دن:پاکستان میں علم کی شمع جلاتے پانچ غیرمعمولی اساتذہ

    اساتذہ کا عالمی دن:پاکستان میں علم کی شمع جلاتے پانچ غیرمعمولی اساتذہ

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’اساتذہ کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر ہم آپ کی ملاقات کرا رہے ہیں پانچ ایسے اساتذہ سے جو تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

    اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

    استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

    پاکستان میں تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دوچار ہے ، اور یہاں ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ بدقسمتی سے قیامِ پاکستان سے آج تک کسی بھی حکومت نے ملک میں تعلیمی اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے بجٹ نافذ نہیں کیا ، جس کے سبب اساتذہ قلیل تنخواہ میں بنا کسی مناسب تربیت کے پڑھانے پر اور طالب علم بغیر سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔

    ایسے حبس کے ماحول میں پاکستان میں بہت سے ایسے اساتذہ بھی موجود ہیں ، جو حالات کو الزام دینے کے بجائے اپنی بساط سے بڑھ کر تعلیم کی شمع کو مسلسل روشن رکھے ہوئے ہیں ، ان بے شمار عظیم کرداروں میں سے چند سے ہم آپ کا تعارف کرارہے ہیں۔

    ماسٹرایوب


    محمد ایوب نامی یہ استاد ایک طویل عرصے سے دارالحکومت کی سڑک پر غریب و نادار بچوں کی تعلیم کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کے اسکول میں طلبا صاف ستھری سڑک پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

    ماسٹر ایوب دراصل فائر فائٹر تھے، اب اس کام سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ نادار بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔انہیں 2017 میں ویبی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا

    world teachers day 2018

    فریدہ پروین


    فریدہ پروین ایک مقامی اسکول میں معلمہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ لیکن ٹہریئے، بات اتنی سادہ نہیں جتنی نظر آرہی ہے، فریدہ ہر روز اپنے گھر سے اسکول پہنچنے کے لیے 35 کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں، اور یہ سفر وہ موٹر سائیکل پر طے کرتی ہیں۔

    پاکستان میں جہاں بڑے شہروں میں کبھی کبھار خواتین بائیک چلاتی نظر آجاتی ہیں، وہاں ایک چھوٹے سے شہر میں خاتون کا بائیک چلانا ایک نہایت حیرت انگیز اور معیوب بات ہے ۔

    world teachers day 2018

    پاکپتن کے نواح میں واقع ان کے گاؤں بہاول میں موجود اسکول صرف پرائمری تک تھا لیکن اس کو جواز بنا کر فریدہ نے اپنی تعلیم کو خیرباد نہیں کہا۔ انہوں نے اپنے والد کی بائیک پر گاؤں سے دور ہائی اسکول جانا شروع کردیا اور اپنی تعلیم مکمل کی۔فریدہ سنہ 2014 سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رام پور میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    سلیمہ بیگم


    سنہ 2017 میں دبئی کے گلوبل ایجوکیشن اینڈ اسکل فورم میں سلیمہ بیگم کو نامزد کیا گیا، وارکیو فاونڈیشن نے دنیا بھر سے بیس ہزار ٹیچرز کو چناتھا ،اور ان اساتذہ میں گلگت کی ٹیچر سلیمہ بیگم بھی شامل ہیں، سلیمہ بیگم کو دس لاکھ ڈالر کے ایوارڈ نامزد کیا گیا تھا۔

    سلیمہ بیگم کا تعلق گلگت کے مضافاتی گاؤں اوشکھنداس سے ہیں،انہوں نے ایلمنٹر ی کالج ویمن گلگت میں پاکستان بھرسے پندرہ ہزار خواتین کو تربیت دی ہے۔

    اساتذہ کا عالمی دن

    عقیلہ آصفی


    گلوبل ٹیچرزپرائز 2016 کے لیے جن اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا ان میں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے کوشاں ’عقیلہ آصفی‘ بھی شامل تھیں۔عقیلہ کی نامزدگی کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے افغانستان میں طالبان کی قید سے فراراختیارکرکے مہاجرکیمپ میں ایک ٹینٹ مانگ کر لڑکیوں کی تعلیم کا اہتمام کیا تھا۔

    اساتذہ کا عالمی دن

    مہاجر کیمپ میں مقیم افغان اور پاکستانی لڑکیوں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع تھا اورآج عقیلہ کے اسکول سے ہزاروں لڑکیاں فارغ التحصیل ہوچکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    روحیل ورنڈ


    روحیل ورنڈ کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور تعلیم کے فروغ کے لیے ان کا سولر نائٹ اسکول کا آئیڈیا تیزی سے ترویج پارہاہے اور اسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے ، پاکستان میں نائٹ اسکولز کا تصور تو طویل عرصے سے موجود ہے لیکن یہ وہیں ممکن تھا جہاں روشنی کا انتظام ممکن ہو ،تعلیم کی راہ کی اس سب سے بڑی رکاوٹ کو روحیل نے سولر بیگز استعمال کرکے دور کیا ہے۔

    اساتذہ کا عالمی دن

    ان کے دونوں اسکولوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے تو آراستہ کیا ہی جارہا ہے تاہم ان کی معاشی حیثیت کے سبب ہم ان کے لیے کپڑے ، جوتے ، گھر کا راشن ، اسکول میں موجودگی کے دوران کھانے کی اشیا، اسکول بیگ ، کتابیں اور اسٹیشنری کا انتظام بھی کرتے ہیں تاکہ ان پر سے گھر کی معاشی ذمہ داریوں کو بوجھ کم ہو۔ روحیل کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم دس لاکھ بچوں کی تعلیم کا انتظام کرسکیں۔

  • میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کاکردارہے‘ شہبازشریف

    میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کاکردارہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانےکا مقصد اساتذہ کی اہمیت اجاگرکرنا اور طلبا میں ان کے احترام کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اور استاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت واحترام سے سلام پیش کرتا ہوں اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ استاد ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اور طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔