Tag: اساتذہ کی بھرتی

  • اسکول ٹیچرز کے لئے بڑی خوشخبری

    اسکول ٹیچرز کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی ختم کردی، سندھ بھرمیں پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی پرپابندی ختم کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا اور ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    سندھ بھرمیں پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچربھرتی کیےجائیں گے۔

    یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ، جس میں صوبائی حکومت کو سندھ بھر میں سرکاری بھرتیوں کی مشروط اجازت دے دی گئی تھی۔

    عدالت نے ہدایت کی تھی کہ گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری بھرتیوں کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے۔

  • سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی

    سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی

    کراچی : سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت بھرتی اساتذہ کی ترقی کے بعد کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی بھرتی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ، جس کے تحت گزشتہ سال 45 ہزار بھرتی اساتذہ کی ترقی کے بعد کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔

    پالیسی میں کہا گیا کہ پرائمری اسکول ٹیچر کو پروموشن کے بعد چیف اسکول ٹیچر تعینات کیا جائے گا جبکہ پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچر ترقی کے بعد ہائر اسکول ٹیچر نہیں بن سکیں گے۔

    پالیسی کے مطابق نئے 14 گریڈ میں بھرتی جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کیلئے نئی پوزیشن مقرر کی جائے گی ،اساتذہ کو ترقی کے بعد 16 یا 17 گریڈ میں چیف ٹیچر کی پوزیشن ملے گی۔

    نئےبھرتی اساتذہ کا 3 سال تک دوسرے اضلاع میں تبادلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔