Tag: اسامہ بن لادن

  • اسامہ بن لادن کو مارنے والا امریکی فوجی اب کیا کر رہا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

    اسامہ بن لادن کو مارنے والا امریکی فوجی اب کیا کر رہا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

    اسامہ بن لادن کو 2011 میں ایک خفیہ آپریشن میں مارنے والا امریکی نیوی ٹیم کا ایک رکن آج کل کیا کر رہا ہے جان کر حیران رہ جائیں گے۔

    امریکی فوج کی ایک ٹیم نے 2011 میں ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن میں سانحہ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو قتل کر دیا تھا۔ اس ٹیم کا حصہ رابرٹ اونیل بھی تھے جو فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب چرس فروخت کر رہے ہیں۔

    جی ہاں امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق سابق امریکی نیوی سیل کمانڈو رابرٹ اونیل نے میری جوانا (چرس کی ایک قسم) فروخت کرنے کی کمپنی کھول لی ہے اور وہ شہر کی ڈسپنسریوں میں اپنی سرکاری لائسنس یافتہ میری جوانا کا برانڈ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

    رابرٹ کے مطابق میری جوانا دباؤ والے پیشوں میں کام کرنے والے افراد کو سکون پہنچاتی ہے اور وہ شراب یا سکون آور دواؤن کا بہتر نعم البدل ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ فوج میں اپنے تجربے اور فوجیوں کو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس میں مبتلا ہوتے دیکھنے کے بعد ہی میں نے میری جوانا کاروبار شروع کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ رابرٹ او نیل نیوی سیل ٹیم 6 کا حصہ تھے اور وہ 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والے ایک خفیہ آپریشن میں نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے۔

  • اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا

    اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا

    فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کے فرانس میں داخل ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے، عمر بن لادن اب کسی بھی وجہ سے فرانس میں داخل نہیں ہوسکتے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمر بن لادن کئی برس سے اپنی برطانوی بیوی کے ہمراہ فرانس کے گاؤں نارمنڈی میں رہ رہے تھے، جہاں وہ بطور آرٹسٹ کام کرتے تھے۔

    اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کو گزشتہ برس فرانس چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اور دو سال کیلیے فرانس آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت عمر بن لادن قطر میں ہیں۔

    فرانس کے نئے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے عمر بن لادن کو فرانس واپس آنے سے روکنے کا حکم نامہ صادر کیا ہے۔

    برونو ریٹیلیو کا کہنا تھا کہ عمر بن لادن کو سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں ملک بدر کیا گیا تھا، جبکہ عمر بن لادن کی جانب سے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    برطانوی خاتون کا سمندر سے اسامہ بن لادن کی باقیات ملنے کا دعویٰ

    ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں فرانسیسی وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے الزام لگایا کہ عمر لادن نے 2023 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قابل اعتراض مواد شیئر کیا تھا۔

  • اسکول کے بچوں کو اسامہ بن لادن کی سوانح پڑھنے کا مشورہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    اسکول کے بچوں کو اسامہ بن لادن کی سوانح پڑھنے کا مشورہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت میں شرد پوار کی پارٹی کے ایک رہنما کی بیوی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ جوہری سائنس دان عبدالکلام سے موازنہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سماج نے دہشت گرد بنایا، اس بیان پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر جتیندر اوہاڑ کی بیوی روٹا نے منگل کے روز اسکول کے بچوں سے خطاب میں کہا کہ اسامہ بن لادن اسی طرح دہشت گرد بنے جس طرح سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام صدر بنے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سماج ہی انسان کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے۔

    یہ خطاب انھوں نے مہاراشٹر کے شہر تھانے کے ایک علاقے ممبرا میں کیا، انھوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسامہ بن لادن کی سوانح حیات پڑھیں تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ وہ دہشت گرد کیسے بنا تھا۔

    انھوں نے کہا آپ کو اسامہ بن لادن کی سوانح حیات ضرور پڑھنی چاہیے، عبدالکلام بھی اسی طرح صدر جمہوریہ بنے جیسے اسامہ دہشت گرد بنا تھا، لیکن سوال یہ ہے کہ اسامہ دہشت گرد کیوں بنا؟ پیدائشی تو نہیں تھا نا، سماج نے اسے اس راستے پر جانے پر مجبور کیا تھا۔

    اس بیان پر مخالف پارٹی کے رہنماؤں نے احتجاج کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جب کہ روٹا اوہاڑ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یہ کہنا چاہتی تھیں کہ اسامہ پیدائشی دہشت گرد نہیں تھا، وہ یقینا خراب تھا لیکن وہ خراب کیوں بنا؟ بچوں کو یہ سمجھنے کے لیے اسامہ کی سوانح حیات پڑھنی چاہیے۔

  • اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

    اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم کا نام امریکا اور یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امین الحق نامی القاعدہ کے دہشت گرد کو گجرات سے گرفتار کیا ہے،ملزم کا نام امریکا اور یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

    عثمان اکرم گوندل کا کہنا تھا کہ اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہے جس پرلاہور اور ہری پور کا پتا ہے، تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں کہ اتنا بڑا دہشت پاکستان میں کیا کررہا تھا اور کن کاغذات پر پاکستان آیا ۔

    انھوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی اور القاعدہ ایک پیج پر ہیں جو پاکستان مخالف ہے، گرفتار دہشت گرد1996سے2001 تک القاعدہ کے سربراہ کا سیکیورٹی سپر وائزر تھا۔

  • امریکا نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

    امریکا نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے آخرکار ایبٹ آباد میں ہلاک کیے گئے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن آپریشن میں مارا جا چکا ہے، حمزہ مختلف دہشت گرد گروپو ں سے رابطے میں تھا۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہلاک ہوا، وہ القاعدہ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ حمزہ کو افغانستان پاکستان ریجن میں کیے جانے والے ایک آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی وزیر دفاع نے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کردی

    یاد رہے کہ حمزہ بن لادن کی موت کی خبر جولائی میں آئی تھی لیکن تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ حمزہ کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ اسے اپنے والد کی موت کے بعد القاعدہ کی سربراہی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ القاعدہ حمزہ کی موت سے نہ صرف اسامہ کے ساتھ ایک علامتی تعلق رکھنے والی لیڈرشپ سے محروم ہو گئی ہے، بلکہ تنظیم کی اہم آپریشنل سرگرمیوں کی بیخ کنی بھی ہو گئی ہے۔

    جولائی میں امریکی نشریاتی ادارے نے انٹیلی جنس حکام کے ذرایع سے خبر دی تھی کہ امریکا کو خبر ملی ہے کہ حمزہ بن لادن مارا گیا ہے لیکن تاریخ اور مقام کی تفصیل نہیں دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق ایسے وقت کی گئی ہے جب نائن الیون کی برسی کو محض تین دن گزرے ہیں۔

  • اسامہ بن لادن کی لاش سمندر برد کی تاکہ لوگ مزار نہ بنالیں، شہزادہ ترکی الفیصل

    اسامہ بن لادن کی لاش سمندر برد کی تاکہ لوگ مزار نہ بنالیں، شہزادہ ترکی الفیصل

    ریاض : ترکی الفیصل نے اسامہ بن لادن سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے وقت اسامہ نے اسلحہ اٹھا رکھا تھا،تدفین سے خدشہ تھا لوگ مزارنہ بنالیں اس لئے لاش سمندر برد کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے طالبان کے سابق امیر مُلا محمد عمر سے متعدد بار بن لادن کو ریاض کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا مگر انہوں نے سعودی عرب کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

    سعودی عرب نے ملا عمر کو خبردار کیا تھا کہ بن لادن کی حوالگی سے انکار پر افغانستان کو غیر معمولی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ طالبان کی طرف سے انکار کے بعد ریاض نے طالبان حکومت سے تعلقات ختم کر دیے گئے۔

    عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ اسامہ بن لادن کی نعش دفنانے کے بجائے سمندر بُرد کیوں کی؟ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کی لاش سمندر برد کرنے کا فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ تدفین کی صورت میں لوگ ان کا مزار نہ بنا لیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ بن لادن حیران کن انداز میں اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے تھے تاکہ ان کے ٹھکانے کی نشاندہی نہ ہو۔ سعودی حکام اسامہ کے اہل خانہ کو صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر ان سے ملنے کی اجازت دیتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا بن لادن کے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، امریکی فوجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کارروائی کے وقت بن لادن نے اسلحہ اٹھا رکھا تھا جس کے باعث انہیں قتل کیا گیا۔

  • سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی شہریت منسوخ کردی

    سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی شہریت منسوخ کردی

    ریاض : سعودی عرب نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ گزشتہ برس 29 نومبر کو کیا گیا تھا تاہم اس کا سرکاری سطح اعلان امریکا کی جانب سے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ امریکی ڈالر دینے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

    عرب نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے شاہی محل سے جاری ہونے والے فرمان کی منظوری دیتے ہوئے حمزہ بن اسامہ کا نام قانونی طور پر ریکارڈ سے حذف کردیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے سنہ 2015 میں اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے تھے جس میں انہوں نے امریکا اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

    خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے 2011 میں قتل کردیا تھا۔

  • امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے امریکا اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

    خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے 2011 میں قتل کردیا تھا۔

  • حمزہ بن لادن بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    حمزہ بن لادن بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن: اوباما انتظامیہ نے امریکا پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔

    امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردانہ حملوں کی بات کی تھی جبکہ گزشتہ سال بھی انہوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔

    bin-laden

    خیال رہے امریکا میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ، امریکی حکومت کی جانب سے اس حملے کا ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو قرار دیا گیا تھا اور اسی بنیاد پر امریکا نے افغانستان پر بھی فوجی چڑھائی کی تھی۔


    پڑھیں: ’’ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن ‘‘


    یاد رہے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی فورسز کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔

    امریکی وزارتِ خارجہ کے کسی شخص کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری ان سے کاروبار نہیں کر سکتا اور امریکہ جہاں تک ممکن ہو ان کے اثاثے منجمد کر سکتا ہے۔

  • ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    اسلام آباد : لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین کمیشن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں تھا یا نہیں اگر بتا دیا تو پیچھے کیا رہ جائےگا، چند ماہ میں لاپتہ افراد کامعاملہ بھی حل ہوجائے گا۔

    یہ بات انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کوبری الذمہ قرارنہیں دیا۔

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا آج تک ایبٹ آباد کمشن کی سفارشات پر عمل نہیں ہوا۔ کمیشن کی رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہو گی اسے منظر عام پر لایا جائے۔

    مزید پڑھیں: امریکی آپریشن میں ’اسامہ بن لادن‘ کی ہلاکت کو پانچ برس بیت گئے

    اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں تھا یا نہیں ،بتا دیا توپیچھے کیا رہ جائے گا؟ لا پتہ افراد کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی لاپتہ افراد کی حالت ایسی ہی ہے جیسے پاکستان کی۔

    کمیشن نے چھ ماہ کام کیا اور اگر سفارشات پر عمل ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں لاپتہ افراد کامعاملہ حل ہوجائےگا۔