Tag: اسامہ میر

  • ماں کی دعا ساتھ ہے یہ یقین تھا: ملتان کو فتح دلانے والے اسامہ میر

    ماں کی دعا ساتھ ہے یہ یقین تھا: ملتان کو فتح دلانے والے اسامہ میر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ دکھانے والے اسامہ میر نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی، اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسپنر اسامہ میر نے میچ کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج میری ماما پہلی بار میچ دیکھنے آئی تھی، جب پہلے اوور میں مجھے 2 چھکے  لگے میں سوچ رہا تھا وہ دعائیں کر رہی ہونگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسامہ میر نے کہا کہ اور دیکھتے ہیں کیریئر کی بہترین کارکردگی ہو گئی، یہ میری ماں کی دعاؤں کی طاقت کا نتیجہ تھا جانتا تھا اُن کی دعاؤں سے اچھا ہی پرفارم کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے سال بہت سے ٹی 20 میچز کھیلے تھے اور ڈیلیور کیا تھا لیکن اچانک میری کارکردگی ون ڈے میں اچھی نہیں رہی، جس کی وجہ سے میں پریشان تھا، میں نے ویڈیوز دیکھ کر اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کی۔

    6 وکٹیں لینے کے بعد اپنے سجدہ کو یاد کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا ’’میری والدہ گراؤنڈ میں سجدہ کرنے والوں سے محبت کرتی ہیں، اسی لیے میں نے وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا‘‘۔

    ملتان سلطان کو فتح دلانے والے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف فرنٹ سے قیادت کرنے پر اپنے کپتان محمد رضوان کی تعریف بھی کی، واضح رہے کہ اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہیں۔

  • سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا ذکر تک نہیں! یہاں مائیک پر نام لیا، عبدالرزاق برس پڑے

    سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا ذکر تک نہیں! یہاں مائیک پر نام لیا، عبدالرزاق برس پڑے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس اور منظور نظر پلیئرز کو ٹیم کا حصہ بنانے پر سابق کرکٹرز کی تنقید جاری ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے قومی کپتان کی جانب سے ٹیم میں موجود چند پلیئرز کے لیے دہرا معیار اپنانے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اسامہ میر کے کیچ چھوڑنے کا حوالہ دیتے پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک قصہ چھیڑ دیا اور کہا کہ ایک میچ تھا دبئی میں، اس کرکٹر کا میں نام نہیں لوں گا انھوں نے کیچ چھوڑا ہم سیمی فائنل میچ ہار گئے۔

    عبدالرزاق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس پلیئر کا نام نہیں لینا۔ تاہم کیچ ڈراپ کرنے کے بعد قومی کپتان کی اسٹیٹمنٹ آئی کہ کوئی اس کیچ کا ذکر نہیں کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل ہارنے کے بعد یہاں تک کہ میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ کوئی اس کیچ کا ذکر نہیں کرے گا۔

    عبدالرزاق نے موجودہ آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بھی ہمارے ایک پلیئر سے اہم کیچ چھوٹا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مائیک پر آکر اس کیچ کی نشاندہی کی اور کہہ دیا کہ جی ہم کیچ کی وجہ سے میچ ہارے ہیں۔ یہ تو حوصلہ شکنی کرنے والی بات ہوگئی۔

  • اسامہ میر کے کیچ ڈراپ کرنے پر شاہین نے آخر کار خاموشی توڑ دی!

    اسامہ میر کے کیچ ڈراپ کرنے پر شاہین نے آخر کار خاموشی توڑ دی!

    قومی ٹیم کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے اسامہ میر کے کیچ چھوڑنے پر کہا ہے کہ کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے، اسامہ میر کا پہلا میچ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کیچ ڈراپ ہونے پر میں کسی پر الزام نہیں لگا سکتا یہ کھیل کا حصہ ہے۔ ٹیم کی حیثیت سے جیتیں گے اور شکست بھی ٹیم کی حیثیت سے قبول کریں گے۔ ہار سے جیتنا سیکھیں گے اتنا ہمارے لیے بہترہوگا۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ابھی بھی 5 میچز باقی ہیں، ہم ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے آئے ہیں۔ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ میں آئندہ کے میچز جیتیں۔

    لیفٹ آرم پیسر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہے جس میں آپ اطمینان سے نہیں بیٹھ سکتے، یہاں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہراسکتی ہے۔ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دی ان کے خلاف ہمیں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    شاہین شاہ کا ماننا ہے کہ افغانستان کے اسپنرز ورلڈ کلاس ہیں لیکن پاکستان کی بیٹنگ اچھا پرفارم کررہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف ویری ایشن کے لیے کوشش کیں اور لینتھ کا خیال رکھا جس سے فائدہ ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں بولر کے لیے ضروری ہے کہ وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرے کیوں کہ یہاں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی نہ پچز میں باؤنس زیادہ ہوتا ہے، تاہم فیلڈنگ اچھی ہو تو یہ فرق ثابت ہوتا ہے۔

  • ’پاک بھارت میچ کیلئے اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے‘

    ’پاک بھارت میچ کیلئے اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے‘

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے قومی ٹیم کے کمبی نیشن میں ایک تبدیلی کی جانی چاہیے۔

    شو میں محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوتے تو وہ بھارت کے خلاف میچ میں کیا تبدیلیاں لائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی کوشش کروں گا کیونکہ ٹیم کو مڈل اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس قسم کا بولر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں لے رہا ہے۔

    شبمن گل کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر بھی ڈینگی کا شکار

    محمد عامر نے کہا کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے، لیکن انہوں نے اس کھلاڑی کا نام نہیں بتایا جس کی جگہ اسامہ کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ میر تھوڑی بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں اس لیے میرا خیال ہے کہ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں اسامہ میر کو اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہفتے کو ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • ٹی 20 بلاسٹ میں اسامہ میر کی شاندار بیٹنگ اور بولنگ، ویڈیو دیکھیں

    ٹی 20 بلاسٹ میں اسامہ میر کی شاندار بیٹنگ اور بولنگ، ویڈیو دیکھیں

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بنالیا۔

    نوجوان لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے میچ میں عمدہ بیٹنگ اور بولنگ کی۔

    اسامہ میر نے 7 گیندوں پر 20 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی پھر چار اوور میں اکیس رن دے کر تین کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

    لیگ اسپنر نے شاندار کارکردگی سے اپنی ٹیم کو کامیابی بھی دلوائی۔

    اسامہ میر نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے، واضح رہے کہ اسامہ میر لیگ بریک بولر سے مشہور ہے تاہم وہ بڑی ہٹ بھی لگاتے ہیں، انہوں نے 2023 کے غنی رمضان ٹورنامنٹ میں ایک اوور میں 34 رنز بنائے۔

  • اسامہ میر کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ

    اسامہ میر کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ

    پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا انگلش کاؤنٹی وورسسٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسسٹرشائر کی جانب سے تین میچز کھیلیں گے، انہیں مچل سینٹنر کے کوور کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹوئٹر پر وورسسٹر شائر نے اسامہ میر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میںلیگ اسپنر اپنی اسپین بال کا جادو دیکھا رہے ہیں، اسی ویڈیو کو اسپنر اسامی میر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ انتظار نہیں ہورہا جلد ٹیم کو جوائن کروں گا‘۔

    واضح رہے کہ انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں اسامہ میر سمیت پاکستان کے 10کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔