Tag: استاتذہ کا احتجاج

  • میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی: ریاست اوکساکا میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان میں اساتذہ یونین کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری اور تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا،مظاہرین نے جنوبی میکسیکو کی مرکزی شاہراہ بلاک کر رکھی تھی.

    پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ سے ہٹانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھافراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت سو افراد زخمی ہو گئے.

    تین روز قبل میکسیکو کی سرکاری آئل ریفائنری پیمکس نے اوکساکا ریاست کی مرکزی شاہراہ نہ کھلنے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی دھمکی دی تھی.

    *میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    واضح رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ یونینز کی جانب سے 2013 میں پیش کی گئی تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونینز کا کہنا ہے کہ ان کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں.

  • میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    میکسیکو سٹی :حکومت کی جانب سےتعلیمی اصلاحات کے خلاف سینکڑوں اساتذہ سڑکوں پرنکل آئے،حکومت کے خلاف احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق دارلحکومت میکسیکوسٹی میں اساتذہ نےحکومت کی جانب سے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے خلاف ریلی نکالی،پلےکارڈز اور بینرز تھامے اساتذہ نےحکومتی اصلاحات کےخلاف شدید نعرے بازی کی.

    میکسیکومیں تعلیمی نظام زبوں حالی کاشکارہے،تعلیمی نظام میں بہتری کی خاطر میکسیکوکی سینٹ نے اصلاحات کا بل منظورکیاہے جس کےمطابق تمام اساتذہ کامرحلہ وار امتحان لیاجائے گا.

    حکومت کی جانب سے متعارف قانون کے مطابق نئےاساتذہ امتحان میں ناکام ہونے کی صورت میں ملازمت سے فارغ کردیے جائیں گے.

    یاد رہے کہ میکسیکو کی جنوبی مشرقی ریاستوں میں گذشتہ دس سالوں سے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیے جارہے ہیں، جس میں استاتذہ کی جانب سے ان کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مراعات کا مطالبہ کیا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ میکسیکو کی چار ریاستوں میں اساتذہ کی جانب سے حکومت کی نئی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا.