Tag: استحکام پاکستان پارٹی

  • ’گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو قربان کیا‘

    ’گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو قربان کیا‘

    استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو قربان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا ملبہ نگراں حکومت پر نہیں ڈالنا چاہیے، گارڈ آف آنر لے کر جانیوالوں نے کہا ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت فیصلے کر کے گئی ہے، معیشت کو وینٹی لیٹر پر رکھا اور ابھی تک معیشت آپریشن تھیٹر سے باہر نہیں آئی، مصنوعی سانسوں پر ہے۔

    ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے قومی مفاد کو قربان کیا گیا، سارا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا، الیکشن کا عمل آئینی و قانونی تقاضا ہے، ہرحال میں ہونے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی ایشوز پیچھے رہ گئے ہیں، ہر کوئی اپنی مفاد کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک میں مڈل کلاس کا نام و نشان مٹتا جارہا ہے، اشرافیہ کو پٹرول کی قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کےلیے پٹرول کی قیمت ایک امتحان ہے۔

  • قومی اسمبلی کی تحلیل، سیاسی صورتحال پر علیم خان کا ردعمل

    قومی اسمبلی کی تحلیل، سیاسی صورتحال پر علیم خان کا ردعمل

    لاہور:قومی اسمبلی کی تحلیل اور سیاسی صورتحال پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا 5 سال جھوٹے سال جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں پرگزر گئے، 2 حکومتیں کچھ نہیں کر سکیں، عوام بے بس رہے، ماننا ہوگا کہ لوگوں کے حالات میں رتی برابر بہتری نہیں آ سکی۔

    صدر آئی پی پی نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ اسمبلی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، ووٹرز کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، مہنگائی بے قابو عام آدمی پس کر رہ گیا، مسائل میں مزید اضافہ ہوا، افسوس کہ ساڑے 3 سال نام نہاد تبدیلی اور ڈیڑھ سال دعوؤں کی نذر ہوگئے۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اشیا ضروریہ، بجلی کے بل و پیٹرول کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، وزرا اور ارکان  بھی اس جانے والی اسمبلی سے ہرگز مطمئن نظر نہیں آئے، آبادی میں اضافہ اور وسائل میں کمی ہوئی، خرابی کی ذمہ داری سب کو لینا ہوگی۔

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ قیمتی اثاثہ ہے، اُن کو سوالوں کے جواب نہ ملے تو ملک آگے نہیں چل سکے گا، صرف الیکشن مسائل کا حل نہیں، انتخابی عمل کو شفاف اور قابل قبول بنانا ہوگا، اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنا بڑا چیلنج، درست پالیسیاں بنانا ہونگی۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کی نئی مردم شماری پر انتخابات کرانے کی حمایت

    استحکام پاکستان پارٹی کی نئی مردم شماری پر انتخابات کرانے کی حمایت

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کی حمایت کردی، جہانگیر ترین نے کہا الیکشن کچھ دن آگے ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹران چیف جہانگیرترین نے نئی مردم شماری پر انتخابات کرانےکی حمایت کردی۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ الیکشن کچھ دن آگے ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات کے بیان پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے کہا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات ضروری ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ مردم شماری کے بجائے رائے شماری کو ترجیح دی جائے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نئی اور پرانی مردم شماری کی بحث وزیر اعظم شہباز شریف نے شروع کی، بحث میں عام انتخابات 5 سے 6 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

  • ’’ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘‘ اعظم خان کے انکشافات پر علیم خان کا ردعمل

    ’’ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘‘ اعظم خان کے انکشافات پر علیم خان کا ردعمل

    اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اعظم خان کے انکشافات پر ردعمل میں کہا کہ آگےآگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ  قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک، ایک مرتبہ پھر سازشیں بے نقاب ہوئیں، جھوٹ، گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا۔

    عبدالعلیم خان  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کر دیے، سابقہ دور میں وزیر اعظم ہاؤس گھناؤنی سازشوں کا گڑھ بنا رہا، اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کیلئے کافی ہے، مزید لوگ بھی بولیں گے۔

    سائفر ڈرامہ : چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے تہلکہ خیز انکشافات

    ان کا کہنا تھا کہ سائفرکو سازش بنا کر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا، قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، اس اعتراف سے ثابت ہوگیا استحکام پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی۔

    عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم ایسے ملک دشمن اور مکروہ ذہن کے ساتھ نہیں چل سکتے تھے، واضح ہو گیا سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیا سائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا اسکرپٹ تھا۔

  • پیٹرول کی آدھی قیمت اور 300 یونٹس بجلی مفت، استحکام پاکستان پارٹی کا منشور تیار

    پیٹرول کی آدھی قیمت اور 300 یونٹس بجلی مفت، استحکام پاکستان پارٹی کا منشور تیار

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سامنے آگیا ، جس میں موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی آدھی قیمتوں پرفراہمی کامنصوبہ ، اوور سیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق سمیت مزور کی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے ماہانہ کرنا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے سال 2023 کے عام انتخابات کیلئے اپنے منشور کو حتمی شکل دے دی، آئی۔ پی۔ پی کے منشور میں پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرے میں ڈھالنے، ختم نبوت پر موثر قانون سازی، مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے ساتھ معاشی اصلاحات پر بھی کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    منشور میں زرعی اصلاحات کے تحت بارہ ایکڑ تک زرعی اراضی رکھنے والے کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ مزدور کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ماہوار مقرر کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ شہریوں کو 300یونٹس تک بجلی مفت کچی آبادیوں کے لئے مالکانہ حقوق، شہریوں کیلئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے کم لاگت رہائشی منصوبے تیار کئے جائیں گے۔

    منشور کے تحت استحکام پاکستان پارٹی موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی آدھی قیمتوں پر فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے جبکہپ ائیر کنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، بزرگ شہریوں، خواتین اور سٹوڈنٹس کیلئے مفت سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گئیں۔

    منشور میں ملک کے لئے آزادانہ اور خودمختار خارجہ پالیسی یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،پاکستان میں اُن کی جائیدادوں کے تحفظ و انصاف کی فراہمی شامل ہے۔

    یوتھ اور خواتین کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضوں و ملازمتوں کی فراہمی، ٹیکنیکل مراکز کا قیام ، نئے سرکاری میڈیکل و انجینئیرنگ کالج کا قیام، بیرو ن ملک سکالر شپ کی فراہمی منشور کا حصہ ہوگی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کا منشور منظور ہو گیا، جس میں اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کس انتخابی نشان پر انتخابات لڑے گی؟ فیصلہ ہوگیا

    استحکام پاکستان پارٹی کس انتخابی نشان پر انتخابات لڑے گی؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی نے ’’عقاب ‘‘کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا ، رجسٹریشن کیساتھ ہی عقاب کے انتخابی نشان کی درخواست دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا ’’عقاب ‘‘کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا ، استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کیلئےبھی رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن کودرخواست دے گی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کیساتھ ہی عقاب کےانتخابی نشان کی درخواست دی جائے گی۔

  • جہانگیر ترین وزارت عظمیٰ کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہوں گے: علیم خان

    جہانگیر ترین وزارت عظمیٰ کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہوں گے: علیم خان

    لاہور: علیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین وزارت عظمیٰ کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار جہانگیر ترین ہوں گے۔

    انھوں نے کہا پی ڈی ایم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، بلکہ ان کے خلاف الیکشن لڑیں گے، چار سال پی ٹی آئی اور ایک سال پی ڈی ایم حکومت نے قوم کا بیڑا غرق کیا، عوام میں پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔

    علیم خان نے کہا عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال چند روز میں حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے، ہم عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، یہ پارٹی منشور ہے، ہم اکثریت میں آئیں گے، عثمان بزدار اور فرح جیسے لوگوں سے جان چھڑائیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔

    کرپشن کا بازار چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر جا کر ختم ہوتا تھا، علیم خان کے سنسنی خیز انکشافات

    انھوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کا حصہ تھے اگر وہ کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی میں ملوث ہیں تو ان کے پاس معلومات ہوں گی، خٹک کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی سے زیادہ ہے، عدالتوں کو دیکھنا چاہیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملوث ہیں یا نہیں۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کہتے ہیں سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کی استحکام پاکستان پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہم پی ٹی آئی کی بی ٹیم نہیں ہیں، نو مئی کے بعد میرے کردار کی ضرورت تھی، اور میں انتقام کے لیے سیاست میں نہیں آیا۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا اور منشور کمیٹی بنادی، عامر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

    عامر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، رانا نذیر اور سعیداکبرنوانی منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

    چوہدری ایم اشفاق،نوریزشکوراورپیرسعیدالحسن شاہ بھی کمیٹی کے رکن بن گئے ، منشور کمیٹی کے کنوینئرکسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بناسکیں گے۔

    کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی ، مسودہ پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدر عبدالعلیم خان کو پیش کیا جائے گا۔

  • ’چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے 3 دعویدار ہیں‘

    ’چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے 3 دعویدار ہیں‘

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے تین دعویدار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی پی پی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی اور چیئرمین کی اہلیہ پارٹی چلانا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کوئی مذہب نہیں کہ نہیں چھوڑی جاسکتیں، 9 مئی کے واقعات کا ماحول بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا پارٹی میں رہتے ہوئے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہ کریں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما ضائع ہورہے تھے، ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے دوسرے آپشن کی طرف تو جانا ہی تھا، ہمارا مقصد تھا کہ عوام کی خدمت کرنے والے رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ملٹری کورٹ کوئی نئی چیز نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں 17 کیسز ملٹری کورٹ میں چلے۔

    آئی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 10 سے 12 دنوں میں فوجی عدالت کی کاغذی کارروائی مکمل ہوجائے گی اور انہی کیسز کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوں گے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، عامر کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعید اکبر نوانی، شعیب صدیقی، سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ ودیگر شریک تھے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضلعی سطح پر فوری تنظیم سازی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، صوبوں کی تنظیم سازی بھی جلد مکمل کی جائے گی۔

    علیم خان نے کہا کہ ملکی مسائل دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، قوم کا ساتھ امید سے لے کر عمل تک دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔