Tag: استحکام پاکستان پارٹی

  • استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمند

    استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمند

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت نے بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمند ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اکثریت ن لیگ اور پیپلزپارٹی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا مفاہمتی گروپ صرف 4 سے5 لوگ ایڈجسٹ کرنےکا حامی ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی شمولیت چاہتی ہے الحاق نہیں۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی پارٹی کی اکثریتی رائے لے کر لندن گئے ہیں، جہاں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہےن لیگ نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی تھی ، جہانگیر ترین گروپ کے متعدد ارکان ن لیگ کے مرکز 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کے چکر لگارہے تھے۔

    ماڈل ٹاؤن میں موجود لیگی رہنماؤں نے ان شخصیات کی آمد پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جبکہ ن لیگ کے وفاقی وزیر ماڈل ٹاؤن آنے والے رہنماؤں سے مصروفیات کا کہہ کر چلے گئے تھے۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ہے، ضمنی الیکشن ہارنے والے ترین گروپ کے 90 فیصد ارکان کو نہیں لینا۔

  • جہانگیر ترین کو بڑی کامیابی مل گئی

    جہانگیر ترین کو بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی میں پنجاب سے پارلیمنٹیرین کا بڑا گروپ شامل ہونے کو تیار ہے ، اس حوالے سے سربراہ ملک غضنفرکی ساتھیوں سےمشاورت حتمی مراحل میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹیرینز کے بیس ارکان پر مشتمل بڑے گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کرلی۔

    ہم خیال چھینہ گروپ سربراہ ملک غضنفرکی ساتھیوں سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ذارئع نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور غضنفر چھینہ کا مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

    ہم خیال چھینہ گروپ میں بیس کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں، ہم خیال چھینہ گروپ رواں ماہ میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرےگا۔

    یاد رہے سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

    جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان کرتا ہوں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سیاست میں تاخیر سے آیا لیکن کسی مقصد کیلیے آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں اصلاحات کیلیے پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں محنت کی، آئندہ دنوں میں ایسے شواہد آ جائیں گے کہ ہم نے کس قسم کی محنت کی، پاکستان میں اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا جس کیلیے ہم نے محنت کی، بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا اور لوگ پی ٹی آئی سے بد دل ہونا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا وہ منشور نہیں تھا جس پر وہ چل پڑی تھی۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم کیسا ہوگا؟

    استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم کیسا ہوگا؟

    لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں تشکیل پانے والی ایک نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم کی آج رونمائی کی جائے گی، پرچم 3 رنگوں پر مشتمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم میں سبز رنگ نمایاں ہوگا، سفید اور سرخ رنگ بھی پرچم کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان جماعت کے پارٹی پرچم میں چاند ستارہ بھی ہوگا، پرچم کے علاوہ پارٹی کا منشور بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان و دیگر افراد پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ نے پرچم کے سلسلے میں کام کیا، پارٹی پرچم اور لوگو کی باقاعدہ رونمائی آج کی جائے گی۔