Tag: استری

  • زنگ آلود اور جلی ہوئی استری کو کس طرح صاف کیا جائے؟

    زنگ آلود اور جلی ہوئی استری کو کس طرح صاف کیا جائے؟

    زنگ آلود اور جلی ہوئی استری کپڑوں کو خراب اور داغدار کرسکتی ہے لہٰذا استری کی نچلی سطح کو صاف رکھنا نہایت ضروری ہے۔

    استری کی نچلی سطح کو صاف رکھنے کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں نہایت آسان ترکیب بتائی گئی۔

    ایک کٹا ہوا لیموں لیں اور اسے میٹھے سوڈے کے ساتھ استری کی نچلی سطح پر رگڑیں، اگر استری پر ایسے نشانات ہیں جو لیموں سے نہ اتریں تو ان پر میٹھا سوڈا لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

    یہ نشانات میٹھے کے ساتھ نکل جائیں گے۔

    اسی طرح اسٹیم والی استری کو صاف کرنے کے لیے اسے خوب اچھی طرح گرم کریں، ایک سفید کاغذ پر نمک ڈالیں اور گرم استری کو اس پر پھیریں۔

    استری کی سوراخوں میں جمع گر د وغبار یا جلے ہوئے کپڑے کے ٹکڑے وغیرہ سب نکل آئیں گے اور استری صاف ہوجائے گی۔

    استری کی سطح سے چکنائی صاف کرنے کے لیے کاغذ پر اسی طرح ٹیلکم پاؤڈر پھیلا کر بھی چکنائی صاف کی جاسکتی ہے۔

  • شوہر نے بیوی کو استری سے جلا دیا

    شوہر نے بیوی کو استری سے جلا دیا

    سکھر/چمن: صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں ایک شوہر نے بیوی کو استری سے جلا دیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر کے شہر روہڑی میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو استری سے جلا دیا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو گھر میں قید کر رکھا تھا، اولاد نہ ہونے پر بیوی کو استری سے جلا دیا، زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں بھی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شوہر نے بیوی کو صرف بیٹیاں پیدا ہونے پر قتل کر دیا۔

    یہ واقعہ ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن کے نواحی علاقے خیرزئی ساشہ میں پیش آیا، اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے گھر حال ہی میں تیسری بیٹی پیدا ہوئی تھی جس پر جھگڑا رہتا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، جب کہ ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

  • جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے کام آسان کردیا اور بنادی ایسی مشین جو کپڑے دھونے اور سُکھانے کے علاوہ استری بھی کرکے دے گی۔

    کپڑے دھونے، سُکھانے اور استری کرنے سے چھٹکارا پائیں، لانڈری فولنڈنگ مشین نے کردیا کام آسان جاپانی کمپنی نے تیار کی ہے ایسی مشین جو آپ کے کپڑوں کو دھونے کے علاوہ اسے سُکھانے اور استری کرنے کا کام بھی بہترین انداز میں کرتی ہے۔

    The laundry robot is reportedly able to tackle a range of washing items

    اب لاؤنڈری ہاؤس والے کپڑے دھونے سکھانے اور استری کرنے کیلئے استعمال کریں گے یہ جدید مشین،  یہ فولڈنگ مشین ایک چھوٹے سے رومال سے لے کر بڑی بڑی چادریں بھی منٹوں میں دھو کر سُکھادیتی ہے۔

    یہ جدید مشین دوہزار سترہ میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔