Tag: استعفوں والا احتجاج

  • پی ٹی آئی استعفوں والے احتجاج کا راستہ اپنائے گی تو مائنس ہوجائیگی، رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی استعفوں والے احتجاج کا راستہ اپنائے گی تو مائنس ہوجائیگی، رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں والے احتجاج کا راستہ اپنائے گی تو مائنس ہی ہوجائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر ہم افسوس ہی کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی اپنے فیصلوں کی مالک ہے عدم اعتماد تحریک پر بھی انھوں نے استعفے دیے۔

    انھوں نے کہا کہ سسٹم سے ٹکرانا ہے تو سسٹم سے باہر جاکر ٹکرائیں، سینیٹ سے بھی استعفے دیں، پی ٹی آئی اسمبلیاں نہ توڑتی تو دعوے سے کہتا ہوں کہ 9 مئی نہ ہوتا۔

    یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے الیکشن سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی، رانا ثنااللہ

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی نہ ہوتا تو پی ٹی آئی پر اتنی مشکلات بھی نہ ہوتی، 9 مئی ہوا ہے اس لیے اب پی ٹی آئی کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ارلی وارننگ سسٹم نہ ہوتا تو سیلاب سے بہت زیادہ نقصان ہوتا، پنجاب حکومت اور وفاقی و صوبائی ادارے دن رات کام کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ جو نقصانات ہوئے ہیں حکومت ازالہ کریگی اور عوام کی مدد کریگی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    انھو نے کہا کہ دریائے راوی سے متعلق بھی منصوبہ بندی ہورہی ہے، ایسے منصوبے بنائیں گے کہ آئندہ سال ریلوں سے نقصانات نہ ہوں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عام آدمی کا جو بھی نقصان ہوا ہے حکومت اس کو پورا کرے گی، روڈا کو اب رول بیک کرینگے تو اس کے زیادہ نقصانات ہونگے، روڈا کے ذریعے ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ نقصانات نہ ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-not-resigning-senate-kp-punjab-sindh-assemblies/