Tag: استعفیٰ

  • ’بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور نہیں کیا‘

    ’بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور نہیں کیا‘

    راولپنڈی (26 اگست 2025): پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے والے سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ نہیں مانا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور بدستور کام کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام ہی دہرایا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سابق اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز ہی عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا نے گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان اکرم راجا نے لکھا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا۔ تاہم پارٹی کے لیے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ علی بخاری کے ذریعے عمران خان سے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی، لیکن میری درخواست منظور نہ کی گئی جس پر ان کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/chairman-pti-berristar-gohar-talk-about-aleema-khan/

  • صدرآصف زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں، مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی کا بیان آگیا

    صدرآصف زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں، مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی کا بیان آگیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہوں پر بیان سامنے آگیا۔

    شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، پیپلزپارٹی اور صدر زرداری نے ثابت کیا کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے آصف علی زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔

    ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنھوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دیے، صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی۔

    مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر آصف علی زرداری ہی تھے جنھوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    انھوں نے کہا کہ حقوق بلوچستان ہو یا سوات میں امن کا قیام صدر زرداری کی بدولت ہی ممکن ہوا، آصف زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہونگے جو اپنی 2 صدارتی مدتیں مکمل کرینگے۔

    https://urdu.arynews.tv/president-asif-zardari-pm-shehbaz-importants-meeting/

  • مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا  تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف

    مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا برطرفی سے تین دن پہلے ہی استعفیٰ دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ روز ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کو برطرف کیا اور گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔

    اب پتہ چلا کہ ڈاکٹر فیصل تو تین دن پہلے ہی استعفیٰ دےچکے تھے، ڈاکٹر فیصل نے کئی بار پنجاب حکومت سے فنڈ مانگے تھے اور فنڈز نہ ملنے پر ڈاکٹر فیصل نےاستعفیٰ دیا۔

    مریم نواز نے اسپتال میں سہولتیں نہ ملنے پرڈاکٹر فیصل کو جھاڑ پلائی اور عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    میو اسپتال اس وقت پونے چار کروڑ روپے کا مقروض ہے تاہم وزیراعلیٰ کی ہدایت پراب میو اسپتال کو ادویات کیلئے چونتیس کروڑ جاری کردیے گئے ہیں۔

    یاد رہے 6 مارچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے، جس پر وہ شدید برہم ہوئیں، انھوں نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

    بے نظیر اور مریم نواز میں بنیادی فرق

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی ہوگئے

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی ہوگئے

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے چیمپئنزٹرافی 2025 سے قبل استعفیٰ دے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا، انہوں نے ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نک پوٹاس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوتا ہے۔

    دوسری جانب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے۔ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث وہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

    ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح میزبان ملک پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہونی ہے۔ اس تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کرنی ہے۔

    بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

    گزشتہ روز تک بھارتی میڈیا اس تقریب کے لیے بلیو شرٹس کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کی تصدیق کر رہا تھا تاہم اب اس حوالے سے بھی اس نے یوٹرن لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا اب نئی فتنہ انگیزی کرتے ہوئے خبر دے رہا ہے کہ روہت شرما افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی میٹنگ کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔

    پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے ماؤنٹ ونسن سرکرلی

    رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جب بی سی سی آئی کے نئے بورڈ سیکریٹری دیواجیت سائیکیا سے روہت شرما کے پاکستان جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بورڈ کو اب تک ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، نہ ہی ایسی کوئی بات آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حصہ رہی ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج شاہد جمیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، جسٹس شاہد جمیل سنیارٹی میں 11ویں نمبر پر تھے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا۔

    واضح رہے کہ جسٹس شاہد جمیل نے 2028 میں ریٹائرہونا تھا۔

  • سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے استعفیٰ دے دیا

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر  نقوی نے استعفیٰ دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر  نقوی نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا جج رہا، میرے لئے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر سماعت ہے، جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات تھے، اس کے علاوہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

  • چیف سلیکٹر انضمام کے مستعفی ہونے پر ذکا اشرف کا موقف سامنے آگیا

    چیف سلیکٹر انضمام کے مستعفی ہونے پر ذکا اشرف کا موقف سامنے آگیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے مستعفی ہونے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں۔

    ملاقات نہ کرنے کی بات پر ذکا اشرف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دفترمیں موجود ہی نہیں تھا تو انضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ انضمام الحق جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملاقات ہو سکتی ہے۔ کمیٹی بنائی گئی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ لوگ بغیر انکوائری کے باتیں کررہے ہوتے ہیں، پی سی بی سے بھی کہا ہے کہ انکوائری کریں۔

  • ’انضمام کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے‘

    ’انضمام کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے‘

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے کہا ہے کہ انضمام کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    آر وائی نیوز کے خصوصی ورلڈ کپ پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتنی بڑی بات کہہ دی کہ ٹیم سلیکشن میں مداحلت ہوئی تو اس صورت میں انضمام الحق کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پی سی بی کی پوسٹ بہت بڑی ہے، پہلے انہیں اس بات کی تحقیق کرنی چاہیے تھی اس کے بعد ٹیم سلیکشن اور ایجنٹ  سے متعلق میڈیا پر بات کرنی چاہیے تھی۔

    دوسری جانب کامران اکمل  نے کہا کہ ایجنٹ کا کام پلئیر کے لیے کام لانا ہے، اگر وہ اپنی باؤنڈر لائن سے آگئے جاتے ہیں تو یہ ایک مسئلہ ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ  اس میں ایجنٹ کا کوئی قصور نہیں کہ اس کے پاس کتنے کھلاڑی ہے لیکن اگر ٹیم کی سلیکشن میں ان کا عمل دخل ہے تو پی سی بی کو سوچنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے خصوصی انٹرویو دیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مینجمنٹ کمپنی کی من مانیاں سامنے آنے پر کرکٹرز اور چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدوں سے متعلق پوچھ گوچھ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں قانون سازی کی جائےگی، اس طرح کے بزنس معاہدے ٹیم میں مفادات کا ٹکراؤ بن سکتے ہیں۔،چیف سلیکٹرز سے اس متعلق پوچھا جائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ پلئیرز کے ایجنٹوں سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے گی، ایک ایجنٹ کے پاس زیادہ پلیئرز ہوں گے تو اجارہ داری قائم ہوگی، بزنس معاہدے اور ایجنٹوں کا سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر غور کریں گے۔

  • امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دیدیا

    امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دیدیا

    اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی پر اختلاف کے باعث امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جاش پال نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی میں تیزی لانے کے فیصلوں سے اختلافات کیا تھا۔

    جاش پال کا کہنا ہے میں کئی اہم پالیسی فیصلوں کی حمایت میں کام نہیں کرسکتا، جن میں تنازع کے ایک فریق کو مزید ہتھیار فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ تنگ نظری، تباہ کن، غیرمنصفانہ اور ان اقدار سے متصادم ہے، جن کی ہم عوامی طور پر حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے ردعمل سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے مزید اور گہرے مصائب پیدا ہوں گے۔

    دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کردی ہے، غزہ میں چوبیس گھنٹے بعد ایک اور اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے، القدس اسپتال کے اطراف بمباری کی گئی ہے۔

    القدس اسپتال میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی ریاست نے دوہزار نو میں بھی القدس اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔

    غزہ میں الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے زخمیوں میں چالیس فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

  • عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا: زلمے خلیل زاد

    عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا: زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن: سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ معاملات کو سلجھانے کے بجائے کوئی نیا ڈرامہ رچانے والی ہے؟۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا افواہ یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کو نظربند کرنے اور جیل میں رکھنے کے لیے غداری کا ایک مبہم قانون وضع کریں۔

    مجھے 10 سال تک جیل میں رکھنے کے لیے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا: عمران خان

    انہوں نے کہا کہ اگر  غداری قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تو اس ناقابل معافی لاپرواہی کی کارروائی ہوگی۔

    سابق امریکہ نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ میں موجودہ آرمی چیف کے استعفیٰ کے مطالبے کرتا ہوں، پاکستان میں انتخابات کی تاریخ طے کر کے معاملات کو پٹری پر لایا جائے۔

    سابق امریکہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نےٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں پاکستانی عوام سے بھی التجا کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ کن، واضح اور پُرامن سرگرمی میں حصہ لیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی یہ کہا تھا کہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر میری تذلیل کرنے کا لندن منصوبہ سامنے آ گیا ہے، اور مجھے 10 سال تک جیل میں رکھنے کے لیے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا۔