اسلام آباد : سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اسپیکرکی جانب سے استعفے روکنے کے عمل کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کو روکنے کا عمل غیر آئینی تھا۔
کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ استعفے ہاتھ سے لکھے جائیں تو فوری طورپرمنظور کرنا اسپیکر کی ذمے داری ہے۔
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس محدود اختیارات ہیں ،استعفے آئیں تو ڈی نوٹیفائی کرناہوتا ہے، الیکشن کمیشن استعفوں کو روکنے کا مجاز نہیں فوری ڈی نوٹیفائی کرنا ہوگا۔
خیال رہے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے آج تحریکِ انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔
جس کے بعد منحرفین اور دو ارکان کے سوا قومی اسمبلی سے تحریکِ انصاف کے تمام ارکان کے استعفے منظور ہوچکے ہیں۔
استعفے چار مراحل میں منظور کیے گئے، پہلےمرحلے میں جولائی میں گیارہ جبکہ دوسرے اورتیسرے مرحلے میں 35 ، 35 استعفے منظور ہوئے۔