Tag: استعفے نہیں دے رہے

  • سینیٹ، کےپی، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے، بیرسٹر گوہر

    سینیٹ، کےپی، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے، بیرسٹر گوہر

    بونیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، تاہم سینیٹ، کےپی، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے فی الحال استعفے نہیں دے رہے ہیں، ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے 25 ممبران مستعفی ہوئے، باقی پیر تک استعفیٰ جمع کرادیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینےکے فیصلے مشکل ہوتے ہیں، مذاکرات کے حامی ہیں لیکن انھوں نے دروازے بند کیے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ 91 نشستوں میں بھی کئی ارکان نااہل کرکے 76 تک محدود کردیا گیا، ہمیں جلسے کرنے اور ریلی نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-chairman-barrister-gohar-resigns-all-four-committees/