Tag: استعمال شدہ گاڑیوں

  • استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے  بڑی خوشخبری

    استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 2025-26 کے بجٹ میں پانچ سال تک پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    فی الحال، حکومت خصوصی اسکیموں کے تحت تین سال تک پرانی استعمال شدہ کاروں اور پانچ سال تک کی SUVs کی درآمد کی اجازت دیتی ہے تاہم مجوزہ پالیسی ممکنہ طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کے دائرہ کار کو بڑھا دے گی۔

    2024-25 کے بجٹ میں حکومت نے 1,300cc سے زیادہ کی درآمد شدہ استعمال شدہ کاروں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی۔

    مزید برآں، حکومت بتدریج ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور مکمل طور پر بلٹ اپ (CBU) گاڑیوں پر ٹیرف کو 10 فیصد سے کم کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کا وسیع مقصد پانچ سالوں کے اندر آٹو سیکٹر کے ٹیرف کو سنگل ہندسوں پر لانا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایف بی آر پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، قانون کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ان سکیموں کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کے حقدار ہیں، اگر انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں گاڑی درآمد نہیں کی، تحفے میں نہیں دی یا حاصل نہیں کی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    ایف بی آر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسٹمز پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی نیلامی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول نہیں کرے گا، اگر سیلز ٹیکس پہلے لوکل یا امپورٹ کے وقت ادا کیا گیا ہو۔

    تاہم، ناقابل استعمال یا قابل مذمت گاڑیوں کی نیلامی پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، چاہے ان پر پہلے ہی سیلز ٹیکس ادا کیا گیا ہو۔

    ذرائع نے یہ بھی خبردار کیا کہ درآمدی پابندیوں میں نرمی اور ٹیرف میں کمی ملک کے درآمدی بل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور درآمدی گاڑیوں سے مسابقت بڑھنے کی وجہ سے مقامی آٹوموبائل مینوفیکچررز پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

  • استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

    استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس نمائش پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے ، وینڈرز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں جو لوکل کے ساتھ ایکسپورٹ بھی کرتے ہیں۔

    ،راناتنویر نے بتایا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، استعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کونقصان پہنچا۔

    وفاقی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنےکی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ مقامی گاڑیاں تیارکرنے والوں نےحکومت سے کئے گئے معاہدے پورے نہیں کیے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آجائےگی، الیکٹرک گاڑیاں نا صرف پاکستان میں تیار کی جائیں بلکہ برآمد بھی کی جائیں۔

  • گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم  خبر

    گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی، ملک میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

    ریئل اسٹیٹ کے بعد آٹو موبائل انڈسٹری کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کےلیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غورشروع کردیا ہے، جس سے ملک میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    اٹھارہ سوسی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں تیس فیصد، جبکہ بڑی گاڑیوں پرڈیوٹی سترسےبڑھ کر سو فیصد تک کرنےکا امکان ہے۔

    اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں پر پندرہ فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، تاہم اٹھارہ سو سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

  • استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

    استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پیش کردیں۔

    جس میں او آئی سی سی آئی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پرٹیکس جاری رکھنےکی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان  کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی جاری رکھی جائے۔

    او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تجویز کا مقصد درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کی آمد کو روکنا ہے، ایسی گاڑیوں کی آمد سے مقامی گاڑیوں کی فروخت متاثرہوتی ہے۔

    اوورسیزانویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کہا کہ بڑی تعدادمیں درآمد کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے استحقاق کا استحصال کیا گیا۔

    اوورسیز کیلئے اسکیموں سےفائدہ اٹھانےوالوں کی گاڑیوں کی اگلی فروخت پراضافی ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی۔

    او آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اقدام تجارتی فائدے کیلئے اس طرح کی اسکیموں کےغلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی، ایسی پالیسی اپنائی جائے، جو معیشت کے طویل مدتی مفادات کوترجیح دیتی ہیں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کے اقدام پرعملدرآمد کیا جائے۔