Tag: اسحاق ڈار

  • پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی  تاریخ دینے والوں کوشرم آنی چاہیے، اسحاق ڈار

    پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی تاریخ دینے والوں کوشرم آنی چاہیے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ کی تاریخ دینے والوں کوشرم آنی چاہیے، کچھ لوگوں کوشوق ہےکہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،ایسا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی چیمبر آف کامرس سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتی ہے ، کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں اس کوپوراکریں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک دن میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ملکی معیشت مشکل کاشکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے۔

    ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ تاریخ دیتےرہےپاکستان ڈیفالٹ ہوجائےگاانکوشرم آنی چاہیے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے ،لیکن ایسا نہیں ہوگا، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں ، ملک کی لانگ ٹرم بہتری کیلئے اقدامات کررہےہیں، ، بجٹ کے بعد بھی بہت سے کام ہوں گے۔

  • سود کے نظام کو پورے جذبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا، اسحاق ڈار

    سود کے نظام کو پورے جذبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سود کے نظام کو پورے جذبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا، حکومت پاکستان واضح طور پر اسلامک مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک فنانسنگ سےغربت پرقابو پانےسے مدد مل سکتی ہے، اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنارہے ہیں، جو مستقبل بہتربنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، بینکنگ کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان واضح طور پر اسلامک مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔ سود کے نظام کو پورے جزبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا۔

    عالمی سطح پر اسلامک بینکنگ4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، سال 2026 میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59ہزار ارب ڈالرپرپہنچ جائے گی۔

    انھوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعریف کرتے ہوئے کہا انھوں نے اسلامک بینکنگ کیلئے بڑی محنت کی ہے، عالمی سطح پر اسلامک بینکنگ میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسلامک بینکنگ کے عالمی اثاثوں میں سالانہ17 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کے 10 بڑےاسلامی بینکوں میں سے 2 پاکستان میں ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کاحجم 42 ارب ڈالر اور اسلامک بینکنگ کے اثاثوں کا حجم 7200ارب روپے ہے جبکہ اسلامک ڈیپازٹس کی مالیت 5200ارب روپے ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 6 مکمل اسلامک بینک کام کر رہےہیں ، 16 روایتی بینکوں میں بھی اسلامک برانچ قائم ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سود کو ختم کرنے متعلق ہماری حکومت تیزی سے کام کررہی ہے، ربا اور سود اسلام میں حرام ہے۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے میرے کہنے پر شرعی عدالت کے فیصلے خلاف اپیل واپس لی، کمیٹی تشکیل دی ہے جو شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کام کررہی ہے، کمیٹی نے ٹیکنکل ایشوزسےمتعلق5ورکنگ گروپس تشکیل دیے ہیں، شریعت مطابقت رکھنے والی پروڈکس لانچ کی جارہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فنانسنگ کو ملک میں ترقی دینے کیلئے بہت سے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، حکومت نے نیشنل سیونگز کے ادارے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کے لیے شریعت کے مطابق پرڈکٹس تیارکریں۔ یہ پروڈکٹس شریعت کے اصول کے مطابق سرمایہ کو محفوظ رکھنے کی مانگ کو پورا کر سکیں۔

  • آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونا آپکی ناکامی ہے؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے

    آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونا آپکی ناکامی ہے؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے

    اسلام آباد: صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات کرنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار غصے میں آگئے۔

    صحافیوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام ہوگئے؟ اسحاق ڈار صاحب کیا آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونا آپکی ناکامی ہے؟

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا ہے، ہم نے تمام انٹرنیشنل ادائیگیاں کی ہیں، صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور معیشت سنبھال نہیں پا رہے۔

    اس سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ نےجو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔

    اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے بغیر جھڑکتے ہوئے روانہ ہوگئے۔

  • امریکی سفیر نے  اسحاق ڈار  کو  آئی ایم ایف کے ابہام کے بارے میں آگاہ کردیا

    امریکی سفیر نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے ابہام کے بارے میں آگاہ کردیا

    اسلام آباد : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے ابہام کے بارے میں آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ڈونلڈبلوم نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے ابہام کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی امور اور دونوں ممالک میں تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے امریکی سفیر نے مشکل معاشی حالات سے نمٹنے ،استحکام اور ترقی دینے کیلئے تعاون اوراقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    خیال رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کو تیس جون تک ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقصد آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا تھا۔

  • اسحاق ڈار کا  آئی ایم ایف پروگرام کو 30 جون تک ختم کرنے کا عندیہ

    اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف پروگرام کو 30 جون تک ختم کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کو تیس جون تک ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے معاشی صورتحال کی وجہ سے تاجروں سے معذرت کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے راولپنڈی، اسلام آباد اور سرحد چیمبرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا انتہائی مشکل معاشی صورتحال کی وجہ سے تاجروں سےمعذرت خواہ ہوں، ہمارا مقصد آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا تھا، حالانکہ یہ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 0.3 فیصد رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ سال یہ ترقی کی شرح 6.1 فیصد پر تھی۔

    حکومت نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے درآمدات پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو منفی تین اعشاریہ نو فیصد، بڑے صنعتی شعبے سات اعشاریہ نو فیصد اور تعمیرات کے شعبے میں منفی پانچ اعشاریہ پانچ فیصد تک گر چکی ہیں۔

  • آئندہ مالی بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف: اسحاق ڈار کا اہم بیان آگیا

    آئندہ مالی بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف: اسحاق ڈار کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے معاشی استحکام کیلئےوزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کا سراہتے معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

    راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے معیشت کی مضبوطی ناگزیر ہے، معاشی مشکلات کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی مشکلات ورثے میں ملی ہیں، آئندہ مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔

  • کونسی قیامت آجائے گی اگرالیکشن تین چار ماہ آگے چلے جائیں؟ اسحاق ڈار

    کونسی قیامت آجائے گی اگرالیکشن تین چار ماہ آگے چلے جائیں؟ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کونسی قیامت آجائے گی اگرالیکشن تین چارماہ آگے چلے جائیں؟ ہم کیاغلام ہیں جو کہا جائے وہ مان لیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جاتی تواتنی خرابی پیدانہ ہوتی، اسمبلیوں کی تحلیل ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش تھی۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 47.4 ارب انتخابات پر اور دیگر اخراجات 14 ارب ہوں گے، ای سی کے مطابق عام انتخابات پرمجموعی طور پر 61 ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آرٹیکل63 اے کے فیصلے میں آئین کو دوبارہ نہ لکھا جاتا تو اسمبلیاں موجود رہتیں، دنیا حیران ہے کہ 25 ممبران کے ووٹ شمارہی نہیں کیے گئے، عدالتی حکم اپنی جگہ مگر آئین سےانحراف کر کے فنڈز جاری نہیں کرسکتے، کابینہ یا اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سمری کےبغیرفنڈزکی منظوری نہیں دی جاسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوان کہتا ہے کہ ہم 4،3 کے فیصلے کو نہیں مانتے، قرارداد منظورکی گئی، دونوں اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوتے، سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا کہ فنڈزجا ری کریں، اسٹیٹ بینک فنڈزروک سکتاتھالیکن الیکشن  کمیشن کوریلیز نہیں کرسکتاتھا، معاملہ وزارت خزانہ میں آیا جو سمری کے بغیر فنڈز ریلیز نہیں کرسکتا تھا۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم نے آرٹیکل81 ای کا سہارا لیا اور معاملے کو کابینہ میں لے گئے، کابینہ نے کہا کہ ہم 4،3 کا فیصلہ ہی نہیں مانتے تو فنڈز کیسے ریلیز کردیں۔

    90 اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کیا یہ پہلی مرتبہ ہےکہ پاکستان میں الیکشن90دن میں نہیں ہورہے، اب بھی فنڈزریلیزہوجاتےہیں تو کیا دن کی مدت پوری ہوگی ، اب بھی 90 دن پورےنہیں ہورہے کیونکہ مدت گزرگئی ہے۔

    مردم شماری کے حوالے سے انھوں نے کہا وزارت خزانہ 33ارب روپے مردم شماری پرخرچ کررہاہے، مردم شماری پراعتراضات اٹھ رہےہیں، کہاگیاپرانی مردم شماری پرالیکشن کرالیں توابھی خرچہ کیوں کرارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان اس وقت بدترین معاشی بحران سےگزرہاہے، کیاہم اس وقت صوبائی الیکشن کرانے کے متحمل ہو سکتے ہیں، ہم نےبہترین معاشی صورتحال چھوڑی تھی آج پاکستان کہاں کھڑاہے، ہمارےدورمیں معیشت24ویں ممبرپرتھی آج47ویں نمبرپرہے۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کیاالیکشن کی بات کررہےہیں،وٹ الیکشن،اگرالیکشن آگے چلے جائیں ؟ تو کون سی قیامت آجائےگی، ہم کیا غلام ہیں جو کہا جائے وہ مان لیں؟” الیکشن اکتوبرمیں ہوجائیں تو کیا ہوجائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 5سال پہلےمیری بات مانی جاتی توآج پاکستان ایسی صورتحال سےنہ گزررہاہوتا، پاناما،ڈان لیکس کے ڈرامے نہ ہوتے تو آج پاکستان ترقی کررہا ہوتا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو شرم آنی چاہیے ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا، ڈھٹائی سےسیاست کر رہے ہیں، کچھ مہینوں کی بات ہےپاکستان ترقی کرے گا، کام کرنے دیں، دیگرمعاملات میں نہ الجھائیں۔

  • ’اسحاق ڈار نے نیندیں حرام کر کے بھرپور کوشش کی ہے‘

    ’اسحاق ڈار نے نیندیں حرام کر کے بھرپور کوشش کی ہے‘

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے نیندیں حرام کر کے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی اور جماعت اسلامی کی مذاکرات کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے کہا خدا سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاملہ حتمی نتیجے تک پہنچے، اسحاق ڈار نے نیندیں حرام کر کے اس کے لیے بھرپور کوشش کی ہے، آئی ایم ایف کی آخری شرط تھی کہ دوست ممالک سے پیسے جمع کریں، سپہ سالار نے اس سلسلے میں بے پناہ کاوشیں کیں جو بیان نہیں کر سکتا، 27 تاریخ کو چین کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوگی، اتحادی حکومت میں سب اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ایک قانون نے ابھی حتمی شکل اختیار نہیں کی اور عدالت کے 3 ممبر کے بینچ نے حکم امتناع دے دیا، اس انوکھے فیصلے سے آئین اور عدل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، بار کونسلز نے بھی کہا یہ فیصلہ غلط اور انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا حکومت کو ایک سال ہو گیا ہے، عمومی تاثر تھا کہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا، لیکن اتحادی حکومت نے چیلنجز کے ساتھ ایک سال مکمل کر لیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب اختلاف رائے ہوتا ہے تو بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالتے ہیں، کبھی بات مانتے ہیں کبھی منواتے ہیں، اتحادی جماعتوں نے مل کر اس کشتی کو فعال رکھا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں اکیلا اس حکومت کو چلا سکتا، سب اتحادیوں نے مشاورت میں ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا۔

  • اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ ڈائریکٹرآئی ایم ایف کا اہم بیان

    اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ ڈائریکٹرآئی ایم ایف کا اہم بیان

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگزمیں ورچوئل شرکت کی، اجلاس میں آئی ایم ایف کےجاری پروگرام کی پیشرفت پرتبادلہ خیال سمیت آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں پیشگی اقدامات پرعملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔

    اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجزسےآگاہ کیا، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزے کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل ہوچکے، ہم آئی ایم ایف کےساتھ طےشدہ اقدامات پورا کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیرخزانہ نے نویں جائزہ کو مکمل کرنےمیں تعاون پرڈائریکٹرآئی ایم ایف کا شکریہ اداکیا،اجلاس میں ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا،طارق باجوہ،طارق پاشابھی ورچوئل اجلاس میں شریک ہوئے اس کے علاوہ امریکا میں پاکستانی سفیرمسعوداحمد خان،گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےشرکت کی۔

    اس موقع پر ڈائریکٹرآئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ بورڈ کی منظوری کےبعد اسٹاف لیول معاہدہ پرجلد دستخط ہونگے،امید ہےکہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پراپنی پیشرفت جاری رکھےگا۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ  امریکا منسوخ

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا منسوخ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا سیاسی صورتحال کے باعث منسوخ کردیا گیا ، وزیرخزانہ نے 10اپریل سے عالمی بینک،آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا منسوخ ہوگیا ، وزیرخزانہ نے 10اپریل سے عالمی بینک،آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ کا دورہ امریکا سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا، وزیرخزانہ نے اپنےدورہ امریکاکےدوران یواےای حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں تاہم یو اے ای حکام سے ملاقاتوں کو ابھی کوئی شیڈول دوبارہ ترتیب نہیں دیا گیا۔

    عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا ، پاکستانی وفد میں گورنراسٹیٹ بینک،سیکریٹری خزانہ،اقتصادی امور شامل ہیں ، پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت کرے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نےحکومت کی طرف سےسستاپیٹرول پروگرام پراعتراض کررکھا ہے جبکہ آئی ایم ایف کو ابھی تک پاکستان کوملنے والی بیرونی فنڈنگ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    گذشتہ روز سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دو ارب کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی تھی، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے سعودی عرب کے دو ارب ڈالر کی تصدیق کردی تھی۔

    ذرائع کے مطابق رقم پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے فراہم کی جائے گی تاہم وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر فنڈنگ کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔