Tag: اسحاق ڈار

  • اسحاق ڈار نے چین کے رول اوور میں تاخیر کی خبر کی تردید کردی

    اسحاق ڈار نے چین کے رول اوور میں تاخیر کی خبر کی تردید کردی

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے رول اوور میں تاخیرکی خبر کی تردید کردی اور کہا چین کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا رول اوور ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں چین کے رول اوورمیں تاخیرکی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین سے2 ارب ڈالرز اب بقایا نہیں ہیں، چین کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا رول اوور ہوچکا ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین نے 2 ارب ڈالر کا رول اوور 23 مارچ کو منظور کیا تھا، جس کے بعد چین کے ساتھ 2 طرح کے ڈپازٹ چل رہے ہیں، چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اورکمرشل بینکس سے بزنس ہے۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ سیف ڈپازٹ پرسینٹرل بینک آف چائنہ،اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہدہ ہے، سیف ڈپازٹ پر دونوں ملکوں کی حکومتی سطح پر بات چیت ہے جبکہ چین کے کمرشل بینکوں سے بھی بزنس ہے، بینکوں میں بینک آف چائنہ، آئی سی بی سی،چائنہ ڈویلپمنٹ بینک شامل ہیں۔

    اس سے قبل اجلاس میں سینیٹر رضاربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ رائٹرزکی خبرہےچین نےجو قرضہ رول اوورکرنا تھا اس پرپیشرفت نہیں ہوئی ۔ چین کی وزارت خزانہ اور سینٹرل بینک نے اس پر کمنٹ نہیں کیا۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ایسی خبریں وزارت خزانہ سے نکلنا مناسب نہیں۔

  • آئی ایم ایف معاہدہ کے قریب ہیں، لیکن معاہدہ کب ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا، اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف معاہدہ کے قریب ہیں، لیکن معاہدہ کب ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ کےقریب ہیں لیکن میں کچھ نہیں کہہ سکتا، آئی ایم ایف یو اے ای اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی گارنٹی چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری 1971کی طرز پر کی جارہی ہے اور انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ چل رہا ہے ، انتخابات ابھی ہوتے ہیں تو پرانے حلقہ بندیوں پر ہوں گے ، دو حکومتیں اب بن جائیں توکیا اکتوبر میں شفاف انتخابات ہوسکیں گے۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ کےذخائر میں میں بہتری آرہی ہے ، کوشش ہے جون تک زرمبادلہ ذخائر 13ارب ڈالر تک لیکرجائیں، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی بالکل خود مختار ہے ، ہمارا اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیشنل ریزرو نے 10ارب ڈالرسے زائد ہوئے ہیں، ہمیں چاہیے کہ معیشت پر سیاست بند کردیں، ہم نے اپنے ہاتھوں سے اسٹیٹ بینک سےمتعلق ترامیم کی ہیں، میں ذاتی طور پر اس ترامیم کے خلاف تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 2018 سے 2023 میں ملک کی معیشت خراب ہوئی، میرے آنے کے بعد 5مہینوں میں تمام ادائیگیاں کی گئیں، عالمی مالیاتی اداروں سے ادائیگیاں نہ کرکےملک کونقصان پہنچایا گیا، پہلی بار مالیاتی ذخائر 10بلین ڈالر تک پہنچے ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں معیشت کو تباہ کیا گیا ، میں تو کہتا ہوں چارٹر آف اکانومی کریں، جس پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے تجویز دی کہ ہماری حکومت اورانکے حکومت کا موازنہ کرے تو ان کا کہنا تھا کہ فیصل جاوید کی موازنے کی تجویز اچھی ہے ، موازنہ ہوگا کہ 2018میں معیشت کہاں تھی اور 2022میں کہاں تھی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ قوانین میں ترامیم کرکے اسٹیٹ بینک کوریاست کےاندرریاست بنادیاگیا ، ان ترامیم میں سے متعدد کی میں نے مخالفت کی، وزارت خزانہ بالکل بے بس ہو کر رہ گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 2018میں ہم دنیا کی 24 ویں معیشت بننے جا رہے تھے، اب ہم دنیا میں 47 وے نمبر پر ہیں ، اس سے دونوں ادوار کا موازنہ کیا جا سکتا ہے ، پی ٹی آئی اور ہماری حکومت میں معیشت کی صورتحال کا موازنہ کرلیں ہم تیار ہیں۔

    اپنے کیسز کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ کہاجارہاہے کہ میں 2018میں مفرور تھا، مجھ پر جعلی کیس بنایا گیا کہ میں نے ٹیکس ادانہیں کی، میں نے 20سال نہیں 32سال کی ٹیکس ریٹرن بھیجی تھی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے بغیر بھی ملک چلانا ہے ، 2013میں بھی ملک تباہی کے دہانے پر تھا، کہا جاتا تھا کے ملک چھ مہینوں میں میں ڈیفالٹ ہوجائے گا، 2018 ،2013 اور 2022 کی معیشت کا موازنہ کرلیتے ہیں۔

    وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کی آدائیگیاں میں ایک دن کی بھی دیر نہیں کی ، آئی ایم ایف معاہدہ کےقریب ہے، لیکن معاہدہ کب ہوگا حتمی طورپرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، آئی ایم ایف سے تمام ٹیکنیکل ڈسکشن پوری ہو چکی ہے، آئی ایم ایف کو جو پانچویں اور چھٹی ریویو کے موقع پر جو کمٹمنٹ کی گئی تھی اس کا مطالبہ کر رہا ہے اور یو اے ای اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی گارنٹی چاہتا ہے۔

  • آئی ایم ایف معاہدے کیلئے معمول سے ہٹ کر بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے،  اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف معاہدے کیلئے معمول سے ہٹ کر بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اساق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کیلئے معمول سے ہٹ کر بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سمیت اسٹریٹجک اثاثوں پر فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت اور ذامہ داری سے مکمل آگاہ ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ جب اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا قوم کو ہرچیز سے آگاہ کریں گے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معمول سے ہٹ کر معاہدے کیلئے بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے کوئی چیز قوم سے نہیں چھپائی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سابقہ حکومت نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا ، بطور وزیرخزانہ معاہدے کو حکومتی ویب سائٹ پر اپ لوٹ کیا، کوئی بھی شہری معاہدے کے مندرجات پڑھ سکتا ہے۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 50 کروڑ روپے دینے کی منظوری

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 50 کروڑ روپے دینے کی منظوری

    لاہور : وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو 50 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی ، صوبائی کابینہ نے نیب کے مراسلے کے بعد رقم منتقلی کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کابینہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو 50 کروڑ دینے کی منظوری دے دی۔

    صوبائی کابینہ نے نیب کے مراسلے کے بعد کمرشل بینک اکاؤنٹس میں 50 کروڑ 67 لاکھ 91 ہزار 801 روپے منتقل کرنیکی منظوری دی۔

    نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کیس بند کر دیا تھا اور 14 دسمبر 2017 کا اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    نیب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 22 نومبر اور یکم دسمبر 2022 کو2مراسلے لکھے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کو احتساب عدالت کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

    چیف سیکریٹری زاہد اختر اور سینئرممبر بورڈآف ریونیو نے پنجاب صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ خزانہ پنجاب کے رابطے کے بعد معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا گیا۔

    اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی ہے۔

  • گورنر سندھ نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے باڈی بلڈرز ساتھ لے جانے کا مشورہ کیوں دیا؟

    گورنر سندھ نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے باڈی بلڈرز ساتھ لے جانے کا مشورہ کیوں دیا؟

    کراچی: گورنر سندھ نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے باڈی بلڈرز ساتھ لے جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیر کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری باڈی بلڈنگ کے مقابلے دیکھنے کے لیے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پہنچے، کے ایم ڈی سی میں منعقدہ تن سازی مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر دل چسپ گفتگو کی، انھوں نے کہا ’’میں مشورہ دوں گا اسحاق ڈار صاحب کو کہ آئندہ جب جائیں آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے، تو ان باڈی بلڈر میں سے دو سے تین لے جائیں۔‘‘

    کامران ٹیسوری نے ازراہ تفنن تن ساز ساتھ لے جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یقین کریں ایسا کرنے سے مایوسی نہیں ہوگی اور مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے حصول کے لیے کئی مہینوں سے وزارت خزانہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، لیکن مانیٹری فنڈ پاکستانی عوام کے لیے نہایت تشویش ناک اور سخت شرائط کے اطلاق کے باوجود تاحال قرض دینے پر راضی نہیں ہوا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہم میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت نہیں رہی، ہمارے سیاست دانوں کے پاس وقت نہیں ہے کہ ہم پر توجہ دے سکیں۔

    انھوں نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا ’’کوئی مسیحا نہیں آئے گا البتہ نعرہ ضرور آئے گا، کراچی کو پیرس بنانے کا منصوبہ تھا لیکن یہاں نہ بجلی ہے نہ گیس، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، جو سیاست میں آتا ہے خود ارب پتی ہو جاتا ہے عوام غریب ہو جاتی ہے، ایسے ماحول میں ان کھیلوں کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔

  • اسحاق ڈار  کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    اسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا اپنے سارے افلاطون لے آئیں اور مناظرہ کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہکل سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت ڈیبیٹ ہورہی تھی، آپ کےذریعےعمران نیازی کو آئینہ دکھاتےہیں، کئی چینلزنےمجھےدعوت دی آئیں بات کریں ، ابہام دور کرنے کیلئے میڈیا سے بات کرنا چاہتا تھا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اصولی فیصلہ کیا تھا کہ ہم ریاست بچانی ہے یاسیاست، آپ کےذریعےعمران نیازی کو شیشہ دکھاتےہیں، عمران خان کی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، ایسا لگتا تھا کہ عمران خان پاکستان ڈبو دے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کا فیصلہ قابل ستائش تھا اور اللہ کے بھروسے جو فیصلہ کیا بالکل صحیح تھا۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی شاید عمران خان کی صرف ٹانگ میں نہیں دماغ میں بھی مسئلہ ہے، بہت سے لوگوں نے کہا آپ نے آکر بیوقوفی کی عمران خان نے تو خود گر جانا تھا۔

    ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبروں پر اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے، ان کے وزرا نے آپس میں بات کی کہ آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ہونےدینا، انہوں نےیہاں تک کہہ دیااگرمیں نہیں تو پاکستان پرایٹم بم گرا دیتے۔

    وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پاکستان نہ ڈیفالٹ ہوا ہے اور نہ ہوگا، ہاں مشکل وقت ضرور ہے، انہوں نے جو کچھ کیا ایک ریکارڈ موجود ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مل بیٹھ کرسوچیں کہ پاکستان کو کیسے استحکام دینا ہے، یہ پاکستان کو استحکام دینے کے بجائے گھٹیا سیاست کر رہے ہیں، سب سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں ان کی حکومت نے پاکستان کیلئے کیا کیا تھا۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان کے لانے والوں نے کہا اگر یہ رہ جاتے تو پاکستان کیلئےخطرےسےخالی نہ تھا، یہاں تک کہنا تھا کہ پاکستان خدانخواستہ ٹوٹ جاتا۔

    وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں مہنگائی ہےیاکہیں اوربھی ہے، مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں تک پہنچنے کی وجہ بنی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ انٹرنیشنل حالات کیا ہیں، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں گندم منگوانا پڑی۔

    اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی حکومت کے اعدادو شمار کا موازنہ کرتے ہوئے کہا انھوں نے مالی خسارہ 7.9 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد پر چھوڑا تھا، جی ڈی پی گروتھ کسی بھی ملک کیلئےبہت ضروری ہے، جی ڈی پی گروتھ سےہی ترقی، خوشحالی، اور روزگار ملتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے5 سال میں 5.4 فیصد جی ڈی پی گروتھ تھی، آپ کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 3.5 تھی، ان کے دورمیں جی ڈی پی میں 26 ارب ڈالر کی گروتھ تھی ، ہمارے دور میں جی ڈی پی میں 112ارب ڈالر کی گروتھ تھی۔

    وزیر خزانہ نے چیلنج کیا کہ عمران خان اپنے سارے افلاطون لے آئیں اور مناظرہ کرلیں اور یہ گھٹیا ٹوئٹ کرنا بند کریں، اس سےملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

  • چینی وزیرِ خارجہ کے بیان پر اسحاق ڈار کا ردِ عمل

    چینی وزیرِ خارجہ کے بیان پر اسحاق ڈار کا ردِ عمل

    چین کے دفترِ خارجہ کے بیان پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ چینی دفترِ خارجہ کا بیان دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی مشکلات کا سبب کچھ ترقی یافتہ ممالک کی معاشی پالیسیاں ہیں، ترقی یافتہ ملک کی بنیاد پرست پالیسیاں پاکستان کی مالی مشکلات کاباعث ہیں۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے کہا کہ امیر ممالک پاکستان کی مدد کریں، تمام فریق پاکستان کے معاشی، سماجی استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ مالیاتی ادارے، قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مددکریں، ترقی پذیر ممالک پر سب سے زیادہ قرضوں کا بوجھ مالیاتی اداروں کا ہے۔

  • ملک دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی قرار

    ملک دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی قرار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک دیوالیہ ہونے کی خبر کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف عناصر ملک کے دیوالیہ ہونےکی افواہیں پھیلارہے ہیں، ملک دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بروقت غیرملکی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ ذخائرمیں 1ارب ڈالر اضافہ ہوا۔

    وزیر خزانہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘غیرملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولتیں دینا شروع کردی ہیں ، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں ، امید ہےآئندہ ہفتے آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدےپر دستخط ہوجائیں گے، تمام معاشی اعشاریے آہستہ آہستہ درست سمت کی طرف جارہےہیں۔

  • ہر روز نئے مطالبے،  ‘اسحاق ڈار نے یو ایس سیکرٹری سے آئی ایم ایف کی شکایت کردی

    ہر روز نئے مطالبے، ‘اسحاق ڈار نے یو ایس سیکرٹری سے آئی ایم ایف کی شکایت کردی

    اسلام آباد : ماہرمعاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے یو ایس سیکرٹری سے شکایت کردی ہے کہ آئی ایم ایف ہمارے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اس وقت کش مکش میں پھنس چکے ہیں، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی 15 دن پہلے جو قیمت تھی اس میں فرق آیا ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ 15 دن پہلے روپے کی قدر 278 تھی وہ کم ہوکر اب 260 ہوگئی ہے، پچھلے دنوں جب اسحاق ڈار پٹرول کی قیمت بڑھنے نہیں دے رہے تھے توایکسچینج لاس تھا ، اس بار انہوں نے پٹرول کی قیمت میں ایکسچینج لاس کو ایڈجسٹ کیا ہے۔

    ماہرمعاشیات نے کہا کہ اسحاق ڈار شکایت کر رہے کہ آئی ایم ایف روزہم سے نئی ڈیمانڈز کررہا ہے، اسحاق ڈار نے یو ایس سیکرٹری سے شکایت کردی کہ آئی ایم ایف ہمارے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔

    انھوں نے حکومت پاکستان اور اسحاق ڈار سے یکجہتی کا اظہارکیا۔

  • لیگی رہنما اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے شدید ناراض ، وزارت خزانہ سے ہٹانے کا مطالبہ

    لیگی رہنما اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے شدید ناراض ، وزارت خزانہ سے ہٹانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں وزارت خزانہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے ن لیگی رہنماؤں کی اکثریت شدید ناراض ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایاجائے۔

    سینئرپارٹی رہنماؤں نے مؤقف میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے، پیٹرول اور منی بجٹ کاملبہ ن لیگ اکیلےکیوں اٹھائے۔

    لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور منی بجٹ کے فیصلے پر پوری پی ڈی ایم کو شامل کریں۔

    رہنماؤں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈارکی معاشی پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کوہورہا ہے اور ان کی پالیسیوں کےباعث عوام میں منہ دکھانےکےقابل نہیں رہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پیش کرتے اربوں روپے کا ٹیکس عائد کردیے تھے۔