Tag: اسحاق ڈار

  • عوام تیار ہوجائیں ! ‘اسحاق ڈار نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر دے دی’

    عوام تیار ہوجائیں ! ‘اسحاق ڈار نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر دے دی’

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کی خبر دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر دے دی ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آج سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عمل شروع ہو جائے۔

    ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر3ارب ڈالر سے نیچے آچکے ہیں، مارکیٹ 400 سے 500پوائنٹس تک ڈاؤن ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارا آئی ایم ایف پروگرام دسمبر میں ختم ہوجانا تھا لیکن مفتاح اسماعیل نے نیا پروگرام شروع کیا۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت پاکستان 170 ارب روپے کے ٹیکسزلگائے گی، بجلی اورگیس کی اصلاحات کابینہ کی منظوری سے کی جائیں گی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجلی اورگیس کے نقصانات ختم کریں گے، گیس کے سرکلر ڈیٹ میں بڑھانے کے فلو کو کنٹرول کرناہوگا، بجلی 3000 ارب کی بنتی ہے اور وصولی1200 ارب کی ہوتی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیزل پر لیوی 50 روپے تک پہنچاناہے، مارچ میں ڈیزل پر لیوی 5 اوراپریل میں5 روپےبڑھائیں گے۔

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات : اسحاق ڈار نے خوشخبری کی نوید سنادی

    آئی ایم ایف سے مذاکرات : اسحاق ڈار نے خوشخبری کی نوید سنادی

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، اسلام آباد میں آج آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل راؤنڈ ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف مشن کےساتھ ملاقات کر رہا ہوں۔

    اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روڈ سیفٹی پر اہم قانون سازی کی جائے گی، روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بڑھائی جائے گی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روڈ سیفٹی پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، دنیا بھر کی پارلیمنٹ کے روڈ سیفٹی تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

  • ’عمران خان نے 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا‘

    ’عمران خان نے 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں امن و امان اور سیاسی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور بلند ترین قرضوں کے باعث ملکی معیشت کو نقصان ہوا، ہرکوئی جانتا ہے کہ عمران خان خود غرض شخص ہے۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث مہنگائی بڑھی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

  • اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کو منانے کی تمام کوششیں ناکام، وزیر اعظم کی مدد طلب

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف کو منانے کی ناکام کوششوں کے بعد وزیراعظم آئی ایم ایف حکام سے بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو منانے کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ، جس کے بعد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی مدد طلب کرلی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار قطر سے آن لائن شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم بھی بات چیت میں شامل ہوں گے اور وزارت خزانہ حکام بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئی ایم ایف حکام سے ملکی معاشی صورتحال پر بات کریں گے جبکہ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام سے 9 ویں جائزہ پرپلان آف ایکشن پر بریف کرے گی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کو منی بجٹ میں ٹیکس اقدام پر اعتماد میں لیں گے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر نے منی بجٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے، ٹیکس آرڈیننس کے خدو خال کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام کو مشن پاکستان بھیجنے کی درخواست کی جائے گی اور مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

    اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے نہیں ہوسکا، حکومتی درخواست پر ابھی تک آئی ایم ایف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    خیال رہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی تیاری مکمل کرلی ہے ، یکم فروری سے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

  • پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

    لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب آج وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔

    ملاقات میں گورنر نے اسحاق ڈار کو اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی پوزیشن سے اعتماد میں لیا اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    گورنرپنجاب نے اسحاق ڈار کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت کی بہتری کے لیے اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان حکومت کی شفافیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ٹیم معیشت کی بہتری کیلئےکوششیں کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

  • جنیوا میں اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے ملاقات ، پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ

    جنیوا : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جینوا میں آئی ایم ایف مشن چیف سے ملاقات میں قرض پروگرام پر عملدرآمد کے عزم کو دہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرسے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیرخزانہ نے قرض پروگرام مکمل کرنے کاعزم دہرایا۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ناتھن پورٹرنے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرعلاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجوں پر بات کی۔

    اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےعالمی بینک کے نائب صدر مارٹین ریزر سے بھی ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈارنے کہا عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ فری فولٹ کرنا ہوگا اور ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرنا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے اگر آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ مان لیا تو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 255 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو رواں سال 30 جون تک پٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرانے کا پلان بھی دینا ہوگا اور ڈیزل پر عائد لیوی بھی 32.5 روپے سے بڑھا کر فوری طور پر 50 روپے لیٹر کرنا ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان ملاقات میں گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے پر بھی بات ہوگی اور سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے گیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانا ہوں گے۔

    آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کا مطالبہ پہلے ہی کرچکا ہے جب کہ اب پاکستان کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کے ریٹ بھی بڑھانے ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانے کا مطالبہ کرچکا ہے۔

  • ملک ڈیفالٹ کے قریب : اسحاق ڈار کی جنیوا میں  آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کا امکان

    ملک ڈیفالٹ کے قریب : اسحاق ڈار کی جنیوا میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کا امکان

    جینوا: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جنیوا کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا امکان ہے ، جس میں درپیش مسائل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج جنیوا کانفرنس میں آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کر یں گے، جس میں پاکستان کو درپیش مسائل پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرچار ارب پچاس کروڑڈالر کے رہ گئے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام رُکا ہوا ہے اور ملک ڈیفالٹ کے قریب ہے۔

    جنیوا میں منعقد ہونے والی رزیلینٹ کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جائے گام کانفرنس میں شامل ممالک سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بین الاقوامی حمایت لینا ہے۔

    یاد رہے منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کی امداد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کے لیے ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • اسحاق ڈار سینیٹ نشست پر اہل  قرار ،  نااہلی کی کارروائی ختم

    اسحاق ڈار سینیٹ نشست پر اہل قرار ، نااہلی کی کارروائی ختم

    اسلام آباد : اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کو سینیٹ نشست پر اہل قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف نااہلی کی کارروائی ختم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، فیصلے میں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم کی درخواست مسترد کر دی۔

    الیکشن کمیشن سےسینیٹ نشست پر اسحاق ڈاراہل قرار دیتے ہوئے نااہلی کی کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کیخلاف ازخود کارروائی شروع کی تھی، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار سے متعلق 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا

    جس کے بعد اسحاق ڈار 27 ستمبر 2022 کو 5 سال بعد وطن واپس آئے اور بطور ممبر سینیٹ اور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔

    واضح رہے اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 29 مارچ 2018 کو معطل ہوا تھا ، جس پر سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا تھا۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور  اثاثے بحال

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال ہوگئے، نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور اثاثوں سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ، حکمنامے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیے۔

    تحریری فیصلے میں کہا کہ وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بنک اکاؤنٹس بحال کیے جاتے ہیں ، احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔

    تحریری حکم نامے کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے لیکن اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کرے لہذا اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

  • آئی ایم ایف  نے پاکستان سے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگ لیں

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگ لیں

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نواں ریویو جاری ہے ، آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ ئی ایم ایف کے ساتھ نواں ریویو جاری ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ اعتماد کا فقدان پیدا کیا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قرض دینے والوں کی اپنی شرائط ہوتی ہیں، آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کےاخراجات کی تفصیل مانگی ہے۔

    گذشتہ روز آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا تھا کہ پاکستان میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں آئی ایم ایف کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی ازسر نو بحالی کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد کرنے کی ضرورت ہے۔