Tag: اسحاق ڈار

  • ہمارے پاس  ‘ٹیکس ٹو جی ڈی پی’ ریٹ بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسحاق ڈار

    ہمارے پاس ‘ٹیکس ٹو جی ڈی پی’ ریٹ بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چارٹر آف اکانومی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریٹ بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

    تفصیلات کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہےہیں، ٹیکسوں کی وصولی ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے،

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہےہیں، ٹیکسز کی وصولی ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہاہے، کورونا کی وجہ سے بہت سے ملکوں نے ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریٹ بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مکمل حمایت کرتا ہوں، بعض صنعتی شعبوں میں ٹیکس کی رپورٹنگ کا ایشو بھی ہے تاہم پاکستان کو ٹیکسز کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال قبل ہم کہاں تھے اور اب کہاں ہیں، گزشتہ 4سالوں میں اکنامک مینجمنٹ مکمل طور پر ناکام رہی ، میں بہت عرصے سے چارٹر آف اکانومی کا کہہ رہا ہوں۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ متعدد بڑے ممالک کا قرض ٹوجی ڈی پی پاکستان سے کہیں زیادہ ہے، کیا امریکا، جاپان، برطانیہ میں کہا جاتا ہے کہ ملک قرضوں میں پھنس گیا، اس لئے پاکستان کو بھی معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا۔

    وزیر خزانہ نے سوال کیا کیا بنگلادیش سمیت دیگرممالک کرنسی مارکیٹ میں مداخلت نہیں کررہے ،پاکستان کی حکومت کو بھی مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑتی ہے ، اسمگلرز اور ہنڈی مافیا نے ملکی معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ چمن بارڈر پر یوریا اور بڑی مالیت کے ڈالرز کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، اسمگلنگ کے خلاف حکومت نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ کیوں اسٹیٹ بینک کو معاشی ترقی کا آپشن آخری آپشن کے طور پر اپنائے، غریب لوگوں کوسبسڈی دیناریاست کی ذمہ داری ہے، ہمارے ملک میں سبسڈی ٹارگٹڈ ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سوشل سیکیورٹی کیلئے جتنا خرچ کر سکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے، ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھانا ہوگا، بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کے بارے میں ہمیشہ جذباتی ہوجاتا ہوں، میں نے 5سال جلاوطنی کاٹی، میں نے پاکستان کیلئے جذباتی ہونے کی قیمت ادا کی۔

  • صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار  کے درمیان کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کے درمیان کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی کو بتایا ہے کہ بتایا زرمبادلہ کے ذخائر1ماہ اور چند روز کے ہیں، انتخابات ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے بتایا موجودہ معاشی حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں، زرمبادلہ کےذخائر 1ماہ اورچند روز کےہیں جس میں انتخابات ممکن نہیں۔

    ذرائع اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف دوبارہ بڑا آپریشن بھی ہوسکتا ہے، جس کے لیے بھی رقم چاہیے، اگر فوری الیکشن کے لیے گئے تو عالمی مالیاتی ادارے،دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈارکی چند گھنٹے میں دوسری ملاقات صدر علوی کے چند سوالات کے جوابات تھے، پہلی ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار کو چند سوالات بھیجے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ان سوالات میں عمران خان کے خلاف کیسز سےمتعلق پوچھا گیا، اسحاق ڈار نے کہا کیسز پہلے کے ہیں اب ہماری طرف سے کچھ نہیں ہے۔

  • اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری

    اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

    نیب نے 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار کے 5 اکاؤنٹس اور ایک گھر بحال کرنے کا مراسلہ جاری کیا۔

    راسلے میں کہا گیا ہے سیون ایچ گلبرگ تھری میں جائیداد ہجویری ہاؤس اسحاق ڈارکو واپس دے دی جائے اور بینک الفلاح کےاکاؤنٹ میں پچاس کروڑ اناسی لاکھ اڑتالیس لاکھ اور حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ پینسٹھ ہزار روپے بحال کر دیے جائیں۔

    اسی طرح الائیڈ بینک میں چارسو بتیس روپے کے اکاؤنٹ، البرکا بینک میں دوسو انتالیس روپے کے اکاؤنٹ کے علاوہ الفلاح بینک میں ایک اور دوہزار روپے کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    مراسلے کی تصدیق کیلئے ضلعی انتظامیہ نے نیب لاہور کو دوبارہ خط لکھا ہے، تصدیق کے بعد اسحاق ڈارکے منجمد اکاؤنٹس اور جائیداد کو بحال کردیا جائے گا۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف  آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کردیا گیا

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کردیا گیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کردیا اور کہا نئے ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار سمیت دیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

    محفوظ شدہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا ، فیصلے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس بند کردیا گیا۔

    عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیااور نیب کی نئی ترامیم کے بعد یہ کیس احتساب عدالت کےدائرہ اختیارمیں نہیں۔

    ریفرنس میں اسحاق ڈار ،سسعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضارضوی نامزدتھے اور عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا ، ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے تفتیشی افسر نادر عباس تھے۔

  • نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک دے دیا

    نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دے دیا تاہم نوازشریف خود بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین سےرابطہ کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعتوں میں رابطے اور مشاورت جاری ہے، نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دیا۔

    ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور اہم تعیناتی سے متعلق ن لیگ کی رائےسے اتحادیوں کو آگاہ کیاگیا۔

    اتحادی جماعتوں کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا گیا جبکہ آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان کا جواب نواز شریف تک پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف خود بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر سکتے ہیں، آئندہ چند روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کی ہدایت پر صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ہونے والے اہم فیصلوں پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف مل گیا

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری بھی اسحاق ڈارکےہمراہ عدالت پہنچے۔

    اسحاق ڈار کی جانب سے تین درخواستیں دائرکی گئیں ، پہلی درخواست حاضری سے مستقل استثنیٰ کی دائر کی گئی ، دوسری درخواست اثاثہ جات کی ڈی اٹیچمنٹ،تیسری بریت سے متعلق تھی۔

    عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت درخواستوں سے متعلق آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔

    بعد ازاں احتساب عدالت میں سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی۔

  • ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان، اسحاق ڈار نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے

    ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان، اسحاق ڈار نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے

    لندن : ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے بعد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے بعد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان ہے، ملاقات میں شکست کے اسباب پر غورکیا جائے گا۔

    یاد رہے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پرنواز شریف پارٹی قیادت پر برس پڑے تھے اور فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا پارٹی رہنماؤں نے بھی گلے شکوؤں کے انبار لگا دیئے اور ہار کا سہرا مریم نواز،حمزہ اورپارٹی قیادت کے سرسجا دیا تھا۔

    پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچاس سے زائد جلسے کیے،ہماری قیادت نےانتخابی مہم تک نہ چلائی ، مریم نواز انتخابی مہم چلانے کے بجائے لندن چلی گئیں اور حمزہ گھرسے ہی نہ نکلے۔

    نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • اسحاق ڈار کی  امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں  کو بڑی پیشکش

    اسحاق ڈار کی امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش

    واشنگٹن : وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں پاک – امریکا آئی ٹی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کی۔

    جس میں اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان میں آئی ٹی کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتاہے، امریکہ کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولت دیں گے۔

    اسحاق ڈار نےاسلامک ٹریڈفنانس کارپوریشن کےسی ای او سے بھی ملاقات کی ، جس میں اسحا ق ڈار نے کہا کہ ہم اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ شراکت بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • سیلاب کے باعث پاکستان کی آئی ایم ایف سے تعاون کی درخواست

    سیلاب کے باعث پاکستان کی آئی ایم ایف سے تعاون کی درخواست

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سیلاب کے باعث انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پالیسی میں مزید تعاون کی درخواست کی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا پر وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران حکومت نے سیلاب کے باعث انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پالیسی میں مزید تعاون کی درخواست کی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ہمراہ اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے سیلاب سے انسانی تباہی اور ملک کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، ایم ڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی تباہی پر پاکستان کے ساتھ گہری ہمدردی ہے۔

    وزیر خزانہ نے ایم ڈی کے جذبات پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود قرض پروگرام مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • اسحاق ڈار کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

    اسحاق ڈار کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کو ہٹا کر اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائدایوان اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے مستعفی دے دیا ، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا ہے۔

    سینیٹ سیکرٹریٹ نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نواز شریف نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی ، جس کے بعد وزیراعظم نےنئےقائدایوان کے لیے سمری سینیٹ سیکرٹریٹ ارسال کی تھی۔

    خیال رہے سینیٹر اسحاق ڈار نے دو روز قبل وزارت کا حلف اٹھایا تھا۔

    اس سے قبل واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے سینیٹر منتخب ہونے کے تقریباً ساڑھے چار سال بعد حلف اٹھایا تھا۔