Tag: اسحاق ڈار

  • بینکوں کے حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، رپورٹ طلب

    بینکوں کے حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، رپورٹ طلب

    لاہور: بینکوں کے حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 تا 8 روپے فی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے پر روپورٹ طلب کر لی۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں بینکوں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

    بینکوں کے اس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔

    بینکس حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، اور ایل سیز کھولنے پر امپورٹرز سے ناجائز کروڑوں روپے کمائے، یہ دھندہ کئی ہفتوں تک جاری رہا۔

    اپٹما سربراہ گوہر اعجاز وزیر اعظم سے پہلے ہی انکوائری کا مطالبہ کر چکے ہیں، بینکوں نے ڈالرائزینشن سے اربوں روپے منافع کمایا، یہ سارا بوجھ ہماری معیشت اور روپے پر ڈالا گیا تھا۔

    گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیر خزانہ کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے، صنعت کار اور تاجر آڈٹ انکوائری کو سراہتے ہیں۔

  • نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتا دیں

    نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتا دیں

    اسلام آباد : نئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ کرنسی میں استحکام، مہنگائی پر کنٹرول اور شرح کو سود کو نیچے لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیس جعلی ہے ، جنہوں نے کیس بنایا انھیں معافی مانگنی چاہیے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پرسوں پاکستان آیا تھا، چار سال میرے پاس پاسپورٹ نہیں تھا، عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کرایا، دنیا بھر کے سفارتخانوں کوکہاگیا اسحاق ڈار کو پاسپورٹ نہیں دینا، مجھے 2سے ڈھائی ماہ پہلے پاسپورٹ ملا۔

    نئے وزیر خزانہ نے عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پونے 4سال کی مس مینجمنٹ کا سامنا ہے، عمران خان حکومت نے ملک کا وہ حال کیاجودشمن بھی نہیں کرسکتا، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دو چار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں 3دفعہ وزیر خزانہ رہ چکا ہوں، اللہ نے مجھے چوتھی باروزیر خزانہ بنایاہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کے مفاد میں کام کریں، ایک پارٹی کومنفی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ روپیہ جہاں ہے یہ اس کی صحیح جگہ نہیں ہے ، ہماری دوسری ترجیح یہی ہے مہنگائی کو کم کریں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 18ویں معیشت بنتے بنتے 54ویں معیشت بننے جارہےہیں، ہم نے یہ پونے 4 سال ضائع کئے ، بتایا جائے 2018میں آرٹی ایس کیسے بند ہواتھا۔

    انھوں نے کہا کہ پونے 4 سال کا گند 6 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، اپنےتجربے کی بنیاد پر مفتاح اسماعیل نے پوری کوشش کی ، پاکستان دیوالیہ ہونے سے دور ہوگیا ہے ہم مزید بہتری لائیں گے۔

    ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مجھےدو چار دن دیں ، پہلی ترجیح کرنسی بہتر بنانا اور دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے، محمد زبیر عمر اور مفتاح اسماعیل نے بہترین کام کیا۔

  • ’24 گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب  روپے کم ہوگیا’

    ’24 گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب روپے کم ہوگیا’

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ24گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب روپے کم ہوگیا، روپے کی قدر سے کھیلنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالرسستا ہونے کا کریڈٹ خود لے لیا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں تو نو سے دس روپے ڈالرکم ہوگیا، جس سے چوبیس گھنٹے میں پاکستان کےقرضے تیرہ سو پچاس ارب روپے کم ہوگئے۔

    اسحاق ڈار نے روپے کی گراوٹ کو بھی مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا چیلنج ہے، روپے کی قدر کیساتھ ہمیں مہنگائی کا سامنا ہے ، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں۔

    انھوں نے ڈالر زخیرہ کرنے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر سے کھیلنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ایک دن میں روپیہ مضبوط ہونے سے1350 ارب کا قرضہ کم ہوا ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے ہر قدم اٹھاؤ ں گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل طلب ، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسحاق ڈارکی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ، اجلاس میں اسحاق ڈارکی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کودورہ امریکہ پراعتمادمیں لیں گے جبکہ ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور سیلاب زدگان کی امداد پر بات چیت ہوگی۔

    کابینہ اہم اجلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے واقعہ پربھی غورکرے گی۔

    اجلاس میں دریائے سندھ سے متعلق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سمری پر غور کیا جائے گا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    گوادرسےگندم کی درآمد،سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب روپےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں خالی آسامیوں پرسی ایس ایس امتحان کے ذریعہ بھرتیوں کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

  • اسحاق ڈار آج شام سینیٹ کی نشست اور کل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    اسحاق ڈار آج شام سینیٹ کی نشست اور کل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارآج شام سینیٹ کی نشست اور کل وزیرخزانہ کےعہدےکاحلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھائیں گے، سابق وزیر خزانہ سے چیرمین سینیٹ حلف لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈا کل صبح وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ایوان صدر میں صدر مملکت اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔

    خیال رہے آج احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے تھے ، اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا نثااللہ نے آئی جی سے مکالمے میں کہا تھا کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر آج چھٹی پر ہیں، جب جج آئیں گے تو ہم بھی اسی روز آ جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ‏اسحاق ڈارپانچ سال خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں جس طرح 99-98 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا اسی طرح ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کروں گا۔

  • واپس آرہا ہوں، اللہ توفیق دے پاکستان کی معیشت ٹھیک کرسکوں ، اسحاق ڈار

    واپس آرہا ہوں، اللہ توفیق دے پاکستان کی معیشت ٹھیک کرسکوں ، اسحاق ڈار

    لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آرہا ہوں، اللہ توفیق دے کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کر سکوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن سے روانگی کے موقع پر ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان واپس آرہا ہوں، اللہ توفیق دے کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کر سکوں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان جس بھنور سے گزر رہا ہے وہ سب جانتے ہیں، جس دفتر سے نکل کر آیا تھا اس ہی دفتر میں واپس جارہا ہوں، اس دوران حکومت بھی تبدیل ہوئی۔

    سابق وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت کو اسی طرح بہتر کروں جس طرح 2013 اور17 کے دوران کیا تھا، جب شرح سود کم اور گروتھ ریٹ ہائی تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے پہلے جیسی معیشت ہوجیسے نواز شریف دور میں تھی، نواز شریف کے دور میں دنیا کی 18ویں معیشت بننے جارہے تھے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہمارے دور میں اچھی گروتھ اور ریزور بھی اچھے تھے، ہماری کوشش ہوگی معیشت کو ٹھیک کریں، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے واپس جارہے ہیں۔

  • اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی نوٹیفکیشن معطل ہوا، سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال ہوگیا اور اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

    وکیل سلمان اسلم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل تھا تو حلف کیسے لیتے؟ ان کا موقف تھا کہ آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے قانون سے نہیں ہوسکتی اور یہ کہ آرڈیننس کی مدت ویسے ہی پوری ہوچکی ہے۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے۔

    الیکشن کے ممبر نے سوال کیا کہ سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نااہل ہوچکے ہیں یا نہیں۔

    ممبر کے پی نے بھی سوال کیا کہ ترمیمی ایکٹ سے پہلے اگر اسحاق ڈار نااہل تھے تو اب اہل کیسے ہوگئے؟ اور یہ کہ الیکشن کمیشن قانون کی تشریح نہیں کر سکتا۔

    اس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ کوئی رکن پانچ سال بھی حلف نہ اٹھائے تو نااہل نہیں ہوسکتا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ہے، پی ٹی آئی حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا۔

    الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • اسحاق ڈار کو ٹاسک مل گیا،  پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ

    اسحاق ڈار کو ٹاسک مل گیا، پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ

    لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے ، انھیں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاربھی پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے۔

    اسحاق ڈار اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئرپورٹ روانہ ہوئے ، ان کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن کےعملے اور گاڑیوں بھی ہے۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا۔

    پاکستان جانےکیلئےوزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈارعلیحدہ گاڑیوں میں لوٹن ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

    پارٹی قائد نوازشریف نےاسحاق ڈارکووزیراعظم کےساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا ، جس کے بعد اسحاق ڈار نے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشت بک کرائی ہوئی تھی۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹ اور وزیر خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے ، اسحاق ڈار تقریباً 5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

    گزشتہ روزلندن میں اعلیٰ لیگی قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل سے استعفیٰ لیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کے طیارے میں فرارہونے والے اسحاق ڈار کی وطن واپسی بھی وزیراعظم کے طیارے میں

    وزیراعظم کے طیارے میں فرارہونے والے اسحاق ڈار کی وطن واپسی بھی وزیراعظم کے طیارے میں

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے طیارے میں فرارہونے والے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی بھی وزیراعظم کے طیارے میں ہی ہوگی۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان روانہ ہوں گے۔

    اسحاق ڈار پانچ سال پہلے بطور وزیر خزانہ اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں لندن گئے تھے اور اب نامزد وزیر خزانہ کے طور پر وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے میں واپس آرہے ہیں۔

    خیال رہے اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر دو روز تک مشاورت ہوتی رہی، جس کے بعداسحاق ڈار کی واپسی کا فیصلہ ہوا، اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے ساتھ جانےکا مشورہ نوازشریف نےدیا۔

    اسحاق ڈار نے پاکستان آنے کیلئے بدھ کی ٹکٹ بک کرا رکھی ہے، ذرائع کا کہنا ہے اسحاق ڈار منگل کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

    یاد رہے پارٹی قیادت کی ہدایت پرمفتاح اسماعیل مستعفی ہوگئے ہیں اور پاکستان پہنچنےپر باضابطہ طورپراستعفیٰ دیں گے۔

  • وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکمران اتحاد نے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے اور اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران پر حکمران اتحاد کی قیادت نے سر جوڑ لئے۔

    اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان کے مسلسل رابطے جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کی جانب سے موجودہ بے یقینی کی صورتحال کے خاتمے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈارکےحوالےکرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ حکمران اتحاد مزید مشکل حکومتی اور سیاسی فیصلے کرنے پر غور کررہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم شہبازشریف وطن واپسی پر دیگر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے ہیں ، وہ کل پاکستان روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم وطن واپسی سےقبل میاں نوازشریف سےملاقات کریں گے، اسحاق ڈار نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا ہے۔