Tag: اسحاق ڈار

  • اسحاق ڈار کی 7 اکتوبر سے پہلے وطن واپسی کی تصدیق

    اسحاق ڈار کی 7 اکتوبر سے پہلے وطن واپسی کی تصدیق

    لندن : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سات اکتوبر سے پہلے وطن واپسی کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سات اکتوبرسےپہلےوطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کے اختتام تک پاکستان آؤں گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شہبازشریف لندن آرہے ہیں، نوازشریف اورشہبازشریف سےمشورہ کرکے جوبھی فیصلہ ہوگا اس پرعمل کروں گا۔

    سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف بھی اٹھاؤں گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے تھے، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7اکتوبرتک معطل کئے گئے۔

    عدالت نے کہا تھا کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پرکینسل اسوقت ہوں گے جب ملزم پیش ہوگا۔

  • ‘اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں’، بڑا دعویٰ

    ‘اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں’، بڑا دعویٰ

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی اس وقت گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا، آئی ایم ایف ورلڈ بینک نے تخمینہ اس سال زیرو لگایا ہے۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو معافی مل گئی ہے وہ فنانس منسٹر بنیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ شہباز نواز سے ملکر باہر آئے تو شہباز کا منہ لٹکا ہوا تھا کیونکہ وہ مفتاح اسحاق ڈار کے ترجمان تھے۔

    سابق گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں، شہباز کو بتادیا گیا ہے آپ صرف دنیا بھر میں سیر سپاٹے کریں۔

    انھوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہو آپ گوروں کی منتیں کررہے ہیں، باہر سے سیلیبریٹیز یہاں مدد کرنے آرہے ہیں، تمام معاملات اسحاق ڈار ایک مفرور شخص دیکھے گا۔

  • ‘اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا’

    ‘اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کل خبر آئی کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا اور آج اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ اشتہاری سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو این آر او ٹو مل گیا، عوام کب تک اس طرح خاموش تماشائی بنےرہیں گے۔

  • اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

    اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    احتساب عدالت کےجج محمدبشیر نے درخواست پرسماعت کی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکےوکیل قاضی مصباح عدالت کے روبروپیش ہوئے۔

    اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے دلائل کا آغاز کیا گیا تو جج نے استفسار کیا اسحاق ڈاربیمارتھے یا کوئی اور مسئلہ تھا۔

    وکیل نے استدعا کی اسحاق ڈارکےدائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیےجائیں، اسحاق ڈار ایئر پورٹ پر اتر کر سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔

    جج نے استفسار کیا کہ افضل قریشی پراسیکیوٹر کہاں ہے، جس پر ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئےگئےہوئے ہیں۔

    جس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7اکتوبرتک معطل کئے گئے۔

    عدالت نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پرکینسل اسوقت ہوں گے جب ملزم پیش ہوگا۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست دائر کی تھی ، جس میں کہا تھا اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں انکو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے

  • اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

    اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی، جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    اسحاق ڈارکی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

    دوران سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی۔

    جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی۔

    عدالت نے درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے

    خیال رہے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جولائی میں برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کی تھی تاہم بعد ازاں انھوں نے لندن میں قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن حلف نہیں اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

    ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیے اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، سینیٹ کے رکن نہیں تو کیسے نا اہل کریں۔

    الیکشن کمیشن میں ممبر کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سردخانہ میں ڈالا یے، آپ کو کیس میں بلاتے ہیں تو التواء کی درخواست کرتے ہیں، اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن حلف نہیں اٹھایا۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • نواز شریف اور اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر

    نواز شریف اور اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست شہری منیراحمد نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائرکی ، درخواست میں وفاقی حکومت،پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج پر پابندی عائدکر رکھی ہے لیکن نوازشریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلزپر براہ راست دکھائی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کے حوالے سے اپنے احکامات کو برقرار رکھے، پیمرا اپنے جاری کیے گیے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اشتہاریوں ،مفرورملزمان کی کوریج پر پابندی کےاحکامات پرعملدرآمد کرانے کا حکم دے۔

  • گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری : مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار  کے درمیان  تنازع

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری : مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان تنازع

    اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار میں تنازع کھڑا ہوگیا ، مفتاح اسماعیل عاصم معراج اور اسحاق ڈار جمیل احمد کے حامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان تنازع سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی مداخلت گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں تاخیر کا سبب ہے کیونکہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے نامزد ناموں پر اسحاق ڈار کو اعتراض ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے نامزد ناموں سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل غیر مطمئن ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرمفتاح اسماعیل عاصم معراج کی حمایت کرتے رہے جبکہ اسحاق ڈار سابق ڈپٹی گورنر جمیل احمد کے نام پر زور دیتے رہے۔

    شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے تائید کردہ نام پر غور شروع کردیا ہے ، آصف علی زرداری نےظفرمسعودکےنام کی حمایت کردی ہے۔

    شہباز شریف،مفتاح اسماعیل اور سلیم مانڈوی والا نے مشترکہ مشاورت کی ، صرف مقامی بینک سے گورنر اسٹیٹ بینک لگانے پر ہی اتفاق ہوسکا۔

  • اسحاق ڈار کو سنیٹر شپ سے نااہل کرنے کی درخواست ،   الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    اسحاق ڈار کو سنیٹر شپ سے نااہل کرنے کی درخواست ، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سنیٹر شپ سے نااہل کرنے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سنیٹر شپ سے نااہل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کئی بار کیس ڈی لسٹ کیا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے حالانکہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے،چیرمین سینٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا،1 ماہ کے دوران چیرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ نہیں کر رہا، ہر تاریخ پر سماعت ملتوی کر دی جاتی ہے، سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار سے عطاالحق قاسمی کیس میں 4 کروڑ کی ریکوری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

    جس پر اظہر صدیق نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب ہی نہیں کیا گیا پھر یہ کیوں اس کیس میں پیش ہو رہے ہیں۔

    وکیل نے مزید کہا وفاقی حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پھر وفاقی حکومت کے وکیل کیوں پیش ہوئے، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوٸے سماعت ملتوی کر دی۔

  • اسحاق ڈار کی  آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق

    اسحاق ڈار کی آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق

    لندن :سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےآئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی ، اسحاق ڈارنومبر 2017 سے لندن میں مقیم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جولائی میں پاکستان واپس جاؤں گا۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سحاق ڈار وطن واپسی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے اسحاق ڈار جب بھی واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا عدالتی معاملات سےاسحاق ڈارخودآکر نمٹ لیں گے۔

    خیال رہے اپریل میں حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ 2017 میں سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔