Tag: اسحاق ڈار

  • بڑی خبر! ‘مفتاح اسماعیل کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں’

    بڑی خبر! ‘مفتاح اسماعیل کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی جگہ مشہورزمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ معیشت ڈبونے کے برے فیصلے کرانے کے بعد اب مفتاح کو فارغ کیا جا رہا ہے، مفتاح اسماعیل کی جگہ مشہورزمانہ اسحاق ڈارتشریف لارہے ہیں۔

    ،شہبازگل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلی باری33ارب ڈالرضائع کیےتھے، ڈالرریٹ جعلی طریقے سےکنٹرول کرنےکےلئے33ارب ڈالرضائع کئےگئے، یہ سکریٹری کا حصہ ہے مکمل تباہی۔

    یاد رہے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کو5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،ڈر لگتا ہے کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے نہ ہوجائیں، ابھی بھی وقت ہے کہیں دیر نہ ہوجائے فوری الیکشن کرائیں، حالات کا تقاضہ ہے کہ عوام کو طےکرنے دیا جائے کہ ملک کے فیصلے کون کرے گا۔

    خیال رہے بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر لندن قیادت نے معاشی ٹیم کی تبدیلی کےلیے گرین سگنل دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی ٹیم میں تبدیلی ناگزیر ہے تو کردی جائے۔

  • اسحاق ڈار کے مفتاح  اسماعیل پر وار ۔۔۔۔ دراڑ واضح ہوگئی

    اسحاق ڈار کے مفتاح اسماعیل پر وار ۔۔۔۔ دراڑ واضح ہوگئی

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنی پارٹی کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے ناخوش ںظر آئے، اسحاق ڈار نے ایک خبر کا تبصرہ شیئر کیا، جس میں مفتاح اسماعیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ان کو معیشت نہیں چلانا آتی۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے درمیان دراڑ واضح ہوگئی، اسلام آباد کے ایک اخبار کی خبر میں اسحاق ڈار کی شان میں قصیدے پڑھے گئے جبکہ مفتاح اسماعیل پر سخت تنقید کی گئی۔

    جس پر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے دفاع کرنے کے بجائے خوشی خوشی یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر پھیلایا۔

    خبر میں کہا گیا کہ مفتاح اسماعیل فیکٹری مالک ضرور،معاشی ماہر نہیں ، ان کومعیشت نہیں چلانا آتی ، شاید اس لیے معاشی بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

    اسلام آباد کے ایک اخبار کے تبصرے میں کہا گیا کہ جس نے بھی وزیر خزانہ کا قلمدان مفتاع اسماعیل کو دیا، یا تو ملکی معیشت کی زبوں حالی سے واقف نہیں یا پھر جان بوجھ کر ملک کو مزید بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    تبصرے میں کہا کہ لیگ کے پاس سینیٹر اسحاق ڈار جیسے معاشی ماہر کے ہوتے مفتاع اسماعیل کی کیا ضرورت تھی؟ جس کے عہدہ سنبھالتے ہی معیشت اور معاشرت پہلے سے بدتر اذیت میں مبتلا ہوگئی۔

    خبر میں کہا گیا کہ پارٹی کے کچھ لوگ، جن کو اعلیٰ قیادت کہا جاتا ہے، انہوں نے جان بوجھ کر ایسے فیصلے کرکے نواز شریف کی سیاسی قوت کمزور کرنے کی کوشش کی۔

  • نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    لندن : حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، جو انھیں جلد لندن میں مل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسلام آباد میں جاری کیا گیا ہے جو جلد لندن میں مل جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ جاری ہونے سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4برس ہوچکے ہیں اور لندن آنے سے قبل ان پر مختلف مقدمات بنائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز ، پیپلزپارٹی کی قیادت کا سخت ردعمل

    ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز ، پیپلزپارٹی کی قیادت کا سخت ردعمل

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز کردیا ، جس پر پی پی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل آیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہوگیا اور اتحادی جماعتیں وزارتوں کا فیصلہ نہ کرسکیں ، ن لیگ کی غیر واضح پالیسی وفاقی کابینہ کے اعلان میں رکاوٹ بن گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد اب ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی، ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا، اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردعمل دکھایا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ راناثناللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین یوسف گیلانی بن جائیں مگر عدالت سے فیصلہ لے لیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حیران ہیں پہلے گورنر،اب چیئرمین سینیٹ پر کہتے ہیں عدالت سے فیصلہ لیں، مولانا نے بھی پہلے ڈپٹی اسپیکر کے لیے شاہدہ اختر کا وعدہ کیا ، اب ن لیگ ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی اپنے امیدوار کی بات کررہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا تمام اتحادیوں کو تحریک انصاف سے توڑ کر لائےاور ہم ہی گارنٹر رہیں، ن لیگ دل بڑا کرے اورجس سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کرے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا آئینی عہدے دیں تون لیگ نے کہا نہیں کابینہ میں آئیں۔

  • اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فروخت کے لیے نیب کا اہم قدم

    اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فروخت کے لیے نیب کا اہم قدم

    لاہور: اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فروخت کے لیے نیب لاہور نے اہم قدم اٹھا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فوری فروخت کے لیے کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں بنگلے کی فروخت کے لیے ڈی سی لاہور کو سرکاری سطح پر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    بنگلے کی کل مالیت 250 ملین تک شمار کی جا رہی ہے، اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف یہ دوسری بڑی ریکوری ہوگی۔

    نیب لاہور اس سے قبل اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ سے 50 کروڑ ریکور کرا کر قومی خزانےمیں جمع کرا چکا ہے۔

    اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست، حکومت کا بڑا قدم

    خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور قرار دیا جا چکا ہے، ریفرنس میں ظاہر جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

    ملزم کی اہلیہ نے 2020 میں بنگلے کی فروخت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، لیکن رِٹ کی تنسیخ کے بعد اب نیب کی جانب سے یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

  • اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست، حکومت کا بڑا قدم

    اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست، حکومت کا بڑا قدم

    اسلام آباد: حکومت نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی ہے، اس سلسلے میں قائد ایوان سینیٹ شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف اسٹے آرڈر خارج کیا تھا، اور الیکشن آرڈیننس 2021 کے مطابق 40 دن میں سینیٹر کو حلف اٹھانا لازم ہے۔

    خط کے متن کے مطابق دسمبر 2021 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیٹ خالی ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دے کر شیڈول جاری کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کی جانب سے ورچوئل حلف کی درخوست غیر آئینی قرار دے کر مسترد کی تھی۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے ورچوئل ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی استدعا کی تھی۔

    اسحاق ڈار کی درخواست

    اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کے تحت حلف لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ورچوئل ممکن نہ ہو تو آرٹیکل 255 کےتحت برطانیہ میں کسی مجازکےذریعےحلف کاانتظام کریں ، برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کےسبب ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ 3 مارچ 2018 کوسینیٹ کی نشست پرمیرے انتخاب کےچیلنج سےپیدا تنازعہ حل ہو چکاہے، 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد عدالت عظمی کا8 مئی 2018 کا رکنیت معطلی کاحکم نامہ ختم ہوگیا اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے میری معطلی کانوٹی فکیشن واپس لیا۔

    اسحاق ڈار نے خط میں آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کا حوالہ بھی شامل کیا ، خط کے متن کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ کسی شخص کومنتخب رکن سے حلف لینے کےلیے مقرر کر سکتے ہیں ، حالیہ 2021 میں کی گئی قانونی ترمیم 3 مارچ 2018 کو ہوئےالیکشن پر لاگو نہیں۔

  • چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

    چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ورچوئل حلف کوغیر آئینی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اشتہاری اور مفرور ملزم اسحاق ڈار کو جوابی خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سے ورچوئل حلف لیناغیر آئینی ہے۔

    جوابی خط میں کہا کہ آپ نے خط میں ورچوئل حلف لینے کی درخواست کی ، آئین کے مطابق ورچوئل حلف ممکن نہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے جوابی خط میں آئین کے آرٹیکل65اور255 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آئین کے مطابق آپکی ورچوئل حلف کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

    یاد رہے اشتہاری اور مفرور ملزم اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے ورچوئل ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی استدعا کی تھی۔

    اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کے تحت حلف لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ورچوئل ممکن نہ ہو تو آرٹیکل 255 کےتحت برطانیہ میں کسی مجازکےذریعےحلف کاانتظام کریں ، برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کےسبب ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ 3 مارچ 2018 کوسینیٹ کی نشست پرمیرے انتخاب کےچیلنج سےپیدا تنازعہ حل ہو چکاہے، 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد عدالت عظمی کا8 مئی 2018 کا رکنیت معطلی کاحکم نامہ ختم ہوگیا اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے میری معطلی کانوٹی فکیشن واپس لیا۔

    اسحاق ڈار نے خط میں آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کا حوالہ بھی شامل کیا ، خط کے متن کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ کسی شخص کومنتخب رکن سے حلف لینے کےلیے مقرر کر سکتے ہیں ، حالیہ 2021 میں کی گئی قانونی ترمیم 3 مارچ 2018 کو ہوئےالیکشن پر لاگو نہیں۔

  • ضبط شدہ گھر کے سلسلے میں اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست خارج ہو گئی

    ضبط شدہ گھر کے سلسلے میں اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست خارج ہو گئی

    اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر ضبط شدہ گھر کا معاملہ نمٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی لاہور میں گھر کی نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کر دی، اور گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    محفوظ شدہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفت امتیاز نے سنایا، 25 جنوری کو عدالت نے تبسم اسحاق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کر دیا، اور تبسم ڈار کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

    عدالت نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کر دیا، عدالت کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت کو اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں واقع گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق نے درخواست دائر کی تھی۔

  • اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال

    اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کر دی، نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی ہے، اور 29 جون 2018 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔

    جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے۔

    اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں اور وہ لندن میں مقیم ہیں، بدھ کو اس ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں سنایا جا سکا تھا۔

    ریفرنس سے متعلقہ ریکارڈ ہائیکورٹ سے واپس احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ہے، اور احتساب عدالت نے ملزمان سعید احمد، نعیم محمود، منصور رضا کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جج محمد بشیر آئندہ سماعت پر فیصلہ سنائیں گے، جب کہ کیس کی سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔

  • اینکر کے سوالات پر پاکستان سے مفرور اسحاق ڈار سٹپٹاگئے

    اینکر کے سوالات پر پاکستان سے مفرور اسحاق ڈار سٹپٹاگئے

    لندن : بی بی سی کے پروگرام ہارڈٹاک میں اینکر کے سوالات پر اسحاق ڈار سٹپٹاگئے، اسحاق ڈار نے پہلے بیماری کا بتایا، پھر انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر کے سوالات پر ڈیر ہوگئے، اینکر نے جائیداد سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیر خزانہ نے بیرون ملک جائیدادوں سے انکار کردیا۔

    اسحاق ڈار نے اینکر کو بتایا کہ میری صرف پاکستان میں ایک جائیداد ہے جو موجودہ حکومت نے ضبط کرلی ہے، جس پر اینکر نے کہا کہ کیا آپ کی یا خاندان کی لندن اور دبئی میں کوئی جائیداد نہیں جس پر اسحاق ڈار کہنے لگے کہ ’نہیں میرے بچوں کا ولا ہے‘۔

    اینکر نے سابق وزیر خزانہ سے وطن واپسی اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے متعلق سوال کیا تو اسحاق ڈار نے پہلے بیماری کا بتایا اور پھر انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔

    اسحاق ڈار کی توجیحات پیش کرنے کے باوجود اینکر نے پھر سوال کیا کہ اگر آپ کی ایک جائیداد، اکاونٹس کلیئر ہیں تو واپس جاکر کیسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’میری طبعیت خراب ہے علاج کےلیے آیا ہوں‘۔

    بی بی سی اینکر نے طبعیت کا سن کر سوال کیا کہ آپ برطانیہ میں تین سال سے ہیں؟ اب بھی واقعی بیمار ہیں۔ اینکر کے تابر توڑ سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی مجھے اب بھی تکلیف ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

    اینکر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا ممکن ہے آپ وطن واپس جائیں؟ لیکن اسحاق ڈار نے بات کو انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب گھوماتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے انسانی حقوق کی کیا صورتحال ہے۔

    ہوسٹ نے سوال کیا کہ نواز شریف بھی آپ کی طرح میڈیکل گراونڈ پر لندن میں ہیں؟ رہنما مسلم لیگ ن نے جواب میں نیب پر دوران حراست بدسلوکی کا الزام عائد کیا جس پر اینکر نے اسحاق ڈار کو ٹوک دیا اور کہا کہ نواز شریف تو سزا یافتہ مجرم ہیں۔

    اسحاق ڈار کی سپریم کورٹ فیصلے پر تاویلیں دینے کی کوشش پر بھی اینکر نے اسحاق ڈار کو آئینہ دکھا دیا اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بھی مفرور سابق وزیر خزانہ کی تصیح کردی۔