Tag: اسحاق ڈار

  • اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام ہوگی ، احتساب عدالت کا فیصلہ

    اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام ہوگی ، احتساب عدالت کا فیصلہ

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کے خلاف سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں مفروراسحاق ڈار کی جائیداد صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کے معاملے پر ملزم اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے تبسم اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی اور نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دے دی ، عدالت نے قرار دیا کہ تبسم اسحاق ڈار جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکیں۔

    یاد رہے تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم اسحاق ڈارہیں، لاہوروالا گھر تو میری ملکیت ہے، میری ملکیت والا گھر ضبط نہیں کیاجاسکتا، گھر چودہ فروری انیس سو نواسی کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض گفٹ کیا، لاہور والے گھر کی میں اکیلی مالک ہوں، گلبرگ لاہور والا گھر حکومتی تحویل میں جانے سے میرا نقصان ہوگا۔

    مزید پڑھیں : انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی

    یاد رہے گزشتہ سال اکتوبر میں احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسحاق ڈارکی قرق جائیداد نیلام کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے، صوبائی حکومت کو اختیار ہے جائیدادیں نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا۔

  • انٹرپول اسحاق ڈار کو بے گناہ قرار نہیں دے سکتا: نیب کا رد عمل

    انٹرپول اسحاق ڈار کو بے گناہ قرار نہیں دے سکتا: نیب کا رد عمل

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ عدالت نے اسحاق ڈار کو ملک سے فرار ہونے پر اشتہاری قرار دیا ہے، انٹر پول کسی کو بے گناہ قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر ریفرنس تیار ہے، عدالت نے انھیں اشہتاری قرار دیا، انٹر پول کے علاوہ نیب کے پاس دوسرے آپشنز بھی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، ان سے متعلق انٹرپول کا فیصلہ چند ماہ پہلے کا ہے، اس فیصلے کو پیش کرنے کا مقصد پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی

    واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرپول کی جانب سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ منسوخی کے معاملے پر حکومتی ذرایع نے بھی کہا تھا کہ ریڈ وارنٹ کا معاملہ پرانا ہے، منسوخی اگست میں ہوئی تھی، جب کہ حکومت پاکستان اور برطانوی حکومت میں اسحاق ڈار کی حوالگی کا معاہدہ ہے، وہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب عدالت سے مفرور ہیں۔

    حکومتی ذرایع نے بتایا کہ معاہدہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب کیس پر ہے، جس کے مطابق برطانوی حکام نے انھیں گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنا تھا۔

    ذرایع نے بتایا کہ پاکستان اور برطانوی حکومت میں اسحاق ڈار کی واپسی پر پیش رفت جاری ہے۔

  • نیب کواسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

    نیب کواسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

    لاہور : نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کے شواہد مل گئے، جس کے بعد ملزم اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ، حکام نے ملزم اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد بھی حاصل کر لئے۔

    جس کے بعد ملزم اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ ملزم اسحاق ڈار کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ 50 کروڑ روپے کی رقم صوبائی حکومت کو منتقل کر دی گئی ہے جبکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب لاہور حکام نے 50 کروڑ کی خطیر رقم بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے ضبط کیں جو قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کیخلاف جاری کیس میں عنقریب چند مزید اہم پیش رفت ہونیکی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

    چند روز قبل نیب لاہور کیجانب سے اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 5 کنال رقبہ پر محیط بنگلہ بھی بحق سرکار ضبط کرکے سرکاری اہلکار تعینات کر دیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

    اس سے قبل اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ ان کے مختلف کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس چند ماہ پہلے منجمد کیے گئے تھے اور عدالت کے حکم پر اسحٰق ڈار کی جائیداد قرقکی جاچکی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • ماروی میمن نے انوشہ رحمان اور اسحاق ڈار سے متعلق پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

    ماروی میمن نے انوشہ رحمان اور اسحاق ڈار سے متعلق پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار انکل نے میرے سامنے جو کچھ انوشہ رحمان کے بارے میں کہا جلد بتاؤں گی، ماروی میمن نے اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماروی میمن نے  اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو۔

    ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈارصاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھی جبکہ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاؤں گی۔

    اسحاق ڈار نے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، کیا تکون ہے؟ ابھی یہ مضحکہ خیزلگ رہا ہے لیکن اس وقت میرے لئےخودکش تھا۔

    ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثارکو میرے سامنے برا بھلا کہا گیا یہ مجھے برا لگتا تھا، میں جلد بتاؤں گی چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقل مند ترین انسان ہیں پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کی قدر کا اندازہ ہوگا۔

    چوہدری نثار نے جتنی بھی باتیں کیں آج وہ سب سچ ثابت ہورہی ہیں،چوہدری نثار نے صرف تم لوگوں سے نہیں کہا میں بھی تمہیں بتاؤں گی پھرچوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا۔

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے خفیہ شادی : ماروی میمن نے حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا

    ماروی میمن نے کہا کہ یہ صرف ایک ذاتی معاملے کا گٹھ جوڑ نہیں تھا، بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہوکر بلیک میل ہوگئے، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، لہٰذا مجھ سے باربار پوچھنا بند کرو اورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔

  • اسحاق ڈار کی حوالگی: پاکستان اور برطانیہ مفاہمت کی یادداشت پر متفق

    اسحاق ڈار کی حوالگی: پاکستان اور برطانیہ مفاہمت کی یادداشت پر متفق

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک میں ہونے والے ایم او یو کی دستاویز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے پاکستان اور برطانیہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، اے آر وائی نیوز نے دستاویز بھی حاصل کر لی، دونوں حکومتیں مفاہمت کی اس یادداشت پر متفق ہیں۔

    دستاویز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت صرف اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے ہے، جو تحویل مجرمان کے معاہدے کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، اور حوالگی کے دوران تمام اخراجات پاکستان ادا کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مفرور اسحاق ڈار سیاسی پناہ کے لیے ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوالگی، حراست یا گرفتاری کے بعد کوئی ملک دوسرے کے خلاف مالی مطالبہ نہیں کر سکتا، دونوں حکومتیں مفاہمت کی اس یادداشت پر متفق ہیں۔

    خیال رہے کہ چار دن قبل مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ ایم او یو پر سائن ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    دوسری طرف سابق وزیر خزانہ نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، تین دن قبل سیاسی پناہ کے لیے وہ دوسرے انٹرویو کے لیے برطانیہ کے ہوم آفس پہنچے تھے۔

  • مفرور اسحاق ڈار سیاسی پناہ کے لیے ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے

    مفرور اسحاق ڈار سیاسی پناہ کے لیے ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیاسی پناہ کے لیے ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے وہ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں ہوم آفس گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پناہ کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے، وہ سیاسی پناہ کی درخواست پر دوسرے انٹرویو کے لیے ہوم آفس پہنچے۔

    ذرائع کے مطابق مفرور اسحاق ڈار 4 گھنٹے سے ہوم آفس میں موجود ہیں، وہ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں ہوم آفس آئے تھے، اے آر وائی نیوز نے 19 اکتوبر کو اسحاق ڈار کے اسائلم کی خبر دی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسے حالات نہیں کہ اسحاق ڈار خود کو مظلوم ثابت کرسکیں، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، پراسیکیوشن بھی ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کے سامنے جلد پیش کیا جائے گا: شہزاد اکبر

    شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو شواہد دئیے گئے ہیں، وہ مقدمے کا سامنا کرنے کے بجائے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، اسحاق ڈار کے معاملے پر فیصلہ ہوم آفس نے کرنا ہے۔

    معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حوالگی سے متعلق برطانیہ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں، ان کا کیس صاف ہے وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔

    شہزاد اکبر کے مطابق اسحاق ڈار کو چاہئے مقدمات کا سامنا کریں اور بے گناہی ثابت کردیں، ان کے پاس بے گناہی کے ثبوت ہیں تو کیوں گھبراتے ہیں۔

  • اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کے سامنے جلد پیش کیا جائے گا: شہزاد اکبر

    اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کے سامنے جلد پیش کیا جائے گا: شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے برطانیہ کے ساتھ ایم او یو ہو چکا ہے، وہ جلد آ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے مشیر کا کہنا ہے کہ تحویل مجرمان کے معاہدے پر دستخط ہونے باقی ہیں۔

    شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم او یو پر سائن ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور یہ جلد ہوگا۔

    انھوں نے کا کہ 2018 سے 2018 تک دس سال میں ملک کا قرضہ 24 ہزار ارب روپے بڑھا، وفاقی کابینہ کے سامنے انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ رکھا گیا، یہ قرضہ کیسے بڑھا یہ انکوائری کمیشن نے پتا لگانا ہے، کابینہ نے کمیشن آف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے

    شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے، کمیشن کے سربراہ کو کمیشن کے اندر کسی کو بھی ممبر لینے کا اختیار ہوگا، وجوہ کا پتا لگایا جائے گا کہ جو قرض جس مقصد کے لیے لیا گیا کیا وہ صحیح خرچ ہوا۔

    مشیر برائے احتساب نے بتایا کہ کمیشن آف انکوائری کا نوٹیفکیشن کل تک جاری ہو جائے گا، کمیشن 6 ماہ میں کام مکمل کرے گا، ہر ماہ حکومت کو پیش رفت کی رپورٹ دے گا۔

  • اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے

    اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے

    اسلام آباد : وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاد اکبر نے کہا اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کےایم او یو پر دستخط ہو گئے،دستاویز پربرطانوی وزیر داخلہ کے فوکل پرسن نے دستخط کیے ، اس اہم پیش رفت سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ، خصوصی معاون برائے وزیر اعظم مرزا شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی مفاداشت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔

    مرزا شہزاد اکبر کا کہنا تھا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے، دستاویز پر برطانوی وزیر داخلہ کے فوکل پرسن گرائم بگر نے دستخط کئے۔

    شہزاد اکبر نے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے بھی اسحاق ڈار کی حوالگی سے متعلق ملاقات کی۔

    اس اہم پیش رفت سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    مزید پڑھیں : انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ کے لیے مزید دستاویزات مانگ لیں

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟، شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

    لندن: ن لیگ کی تقریب دھڑے بندی کا شکار، شہباز شریف تنظیم سازی کا اعلان نہ کر سکے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

    قبل ازیں شہبازشریف کے دست راست افضال بھٹی نے صحافیوں سے بد تمیزی کی تھی جس کی وجہ سے صحافیوں کی طرف سے شہبازشریف کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

  • عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کی تنقید پرمیں نے دوسال ٹرولنگ کا سامنا کیا: ماروی میمن کا شکوہ

    عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کی تنقید پرمیں نے دوسال ٹرولنگ کا سامنا کیا: ماروی میمن کا شکوہ

    لاہور: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن ماروی میمن نے ن لیگ اور اسحاق ڈار کے خلاف محاذ کھول لیا.

    تفصیلات کے مطابق نون لیگی دور کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی پر برس پڑیں۔

    گزشتہ روز انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کے لئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

    آج انھوں نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کی تنقید پرمیں نے دو سال تک ٹرولنگ کا سامنا کیا، آج سےمیں تمام ٹرولنگ کا رخ ان کی جانب کردوں گی.

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے شادی : بس بہت ہوگیا!! ماروی میمن نواز لیگ پر برس پڑیں

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کے بیٹےعلی ڈار چلاتے ہیں۔ اچھا ہے، اب وہ اس ٹرولنگ سے محظوظ ہوں.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انھوں نے اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی ساکھ اپنی حماقتوں کی وجہ سے پہلے ہی ڈوب چکی ہے، منہ کھولا تو اخلاقی ساکھ بھی مکمل ڈوب جائے گی۔ میں برے وقت میں لیگی قیادت کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہیں کرناچاہتی۔