Tag: اسحاق ڈار

  • شریف خاندان کا منی ٹریل اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے، عمران خان

    شریف خاندان کا منی ٹریل اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کی جو ثابت ہوچکی ہے، شریف خاندان کا منی ٹریل قطری شہزادے کے خط میں نہیں بلکہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی وزیراعظم کے لیے منی لانڈرنگ ثابت ہوچکی ہے اور وہ اس کاب کا اقرار بھی کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سمجھ رہے تھے کہ نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے اس لیے یہ بیان دیا، پاناما کیس میں شریف خاندان کی منی ٹریل اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے نہ ہی قطری شہزادے کے خط میں ہے۔

    خیال رہے آج سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق ہونے والی سماعت میں اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو دلائل دیے، جس میں انہوں نے کہا کہ میرے موکل اعترافی بیان کی تردید کرتے ہیں کیونکہ یہ بیان فوجی حکومت کے دور میں لیا گیا تھا۔

    اسحاق ڈار کےوکیل نےکہاکہ میاں شریف، حسین نواز، عباس ، نواز ، شہباز شریف اورحمزہ شہباز نامزد تھے،انہوں نےکہاکہ ان ایف آئی آرز پر چالان پیش ہوا اور کیس کا فیصلہ 1997 میں ہوا۔شاہد حامد نےکہاکہ1997میں ماتحت عدالت نے تمام نامزدملزمان کے خلاف چالان ختم کرکے بری کردیا تھا۔

  • ایکنک کا اجلاس: 1500 طلبا کو امریکا بھیجنے کی منظوری

    ایکنک کا اجلاس: 1500 طلبا کو امریکا بھیجنے کی منظوری

    اسلام آباد : حکومت نے 1500 طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی منصوبے کے تحت 1500 طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکا بھیجا جائے گا۔

    ہائرایجوکیشن کمیشن کے لیے پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت 18 ارب روپے کے پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری اور مختلف اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیز کے ذیلی کیمپسز قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس پر 5 ارب 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    گرین پاکستان جنگلات کا 3ارب 65 کروڑ روپے کا منصوبہ منظورکیا گیا، اس منصوبے سے پنجاب، کے پی کے، سندھ اور گلگت بلتستان میں جنگلات کو فروغ ملے گا۔ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ میں 2450 میگا واٹ کے 2 منصوبے منظور کیے گئے جبکہ نیلم جہلم منصوبے کے لیے پالیسی رپورٹ منظور کی گئی۔

    علاوہ ازیں بلوچستان، سندھ اور کے پی کے میں متعدی امراض سے بچاﺅ کے پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔ بلوچستان میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 5 ارب روپے، خیبرپختونخوا کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے اور سندھ میں بیماریوں سےبچاؤ کے لیے 8 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

  • عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں؟ انکی اصلیت جانتا ہوں، اسحاق ڈار

    عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں؟ انکی اصلیت جانتا ہوں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔ ان کی کیا اصلیت ہے میں جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اصل کیا ہے میں اچھی طرح جانتا ہوں، عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں؟ خان صاحب نے ایف ای بی سی کے پیسے کیش کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ بیرون ملک رقم بھجوانے کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم لے جانے پر پابندی نہیں ہے۔

    پرویز مشرف نے 2001ء میں بیرون ملک رقم لے جانے کا قانون بنایا تھا، انہوں نے کہا کہ میں اب اس قانون کو تبدیل کرنے جارہا ہوں، دبئی میں 7.6 ارب ڈالر قانونی طور پر منتقل ہوئے ہیں، پانچ سال میں 7.6 ارب ڈالر کی پاکستان سے سرمایہ کاری کی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف عمرے پر گئے ہوئے ہیں مجھے ان کے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔

  • سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پراپرٹی ویلیو ایشن پر قائمہ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کی سفارشات تسلیم کرلیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ اورڈالرباہر لے جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جائیداد کی رجسٹری کرانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تین فیصد کی سفارش کی ہے جو حکومت نے قبول کرلی جس کے بعد اب ڈی سی ریٹ اور ایف بی آر ریٹس میں فرق کا تین فیصد لیا جائے گا۔

    جائیداد کی رجسٹری کرانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اسمگل کرنےو الوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں اور آئندہ 72 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کے اثرات نظر آئیں گے اس کے لیے ہم نے اگلے دو سے تین رز میں کرنسی ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز ڈالر ملک سے باہر اسمگل کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں، سونے کی اسمگلنگ کے لیے ڈالرپاکستان سے باہر لے جایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، دبئی میں سونے کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں 2ہزار روپے فی تولہ کم ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ سونے کی اسمگلنگ ہے۔

    دریں اثنا حکومت کے حکم پر اسلام آباد کے بے نظیر ایئرپورٹ پر کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

    کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ارسلان کی سربراہ میں 9 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کام کرے گی۔

  • پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف عالمی ادارے کررہےہیں،اسحاق ڈار

    پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف عالمی ادارے کررہےہیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وز یرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کاٹن ایڈوائرزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنےکہا کہ زراعت سیکٹر میں بہتری سے معاشی شرح نمو میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

    اسحاق ڈار نےوزیر اعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کپاس اور ٹیکسائل سیکٹر ملکی معشیت کےلیے بہت اہم ہے۔سی پیک منصوبے سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کےلیے پرکشش ملک بن جائے گا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو کاروبار کےلیے محفوظ ملک بنانے کےلیےکوشاں ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل سیکٹر کو200 ارب روپے کا پیکج دینے کا امکان

    واضح رہے کہ اس سےقبل گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر کا کہناتھا کہ 200ارب روپے کے پیکج کو ٹیکسٹال سیکٹر میں جدت اور بحالی کےلیے استعمال کیا جائے گا،اور ان کا کہناتھا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے پر عزم ہے۔

  • ایک بار پھر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ

    ایک بار پھر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان اسٹیل مل کی دوبارہ نجکاری کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اجلاس اسی ماہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کی نجکاری سے متعلق عدم دلچسپی پر پاکستان اسٹیل مل کی دوبارہ نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے نجکاری کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت رواں ماہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان اسٹیل مل کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی خریداری میں سندھ حکومت نے دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم مل کی خریداری کے لیے باقاعدہ پلان جمع نہیں کروایا گیا۔

    مزید پڑھیں: اسٹیل ملزحکومت سندھ کو فروخت نہ کرنےکا فیصلہ

     یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا اور  وزیر نجکاری محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیل ملز پر 200 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کے غیرسنجیدہ رویے کے باعث نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • نومبر 2017 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،اسحاق ڈار

    نومبر 2017 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے بجلی کا بحران نومبر2017 میں مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق فرانس کے پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کے سدباب کےلیے موثر اقدام کیے ہیں۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان 14 ستمبر سے پاکستان اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم آرگنائزیشن فار اکنامک کاپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کا رکن بن گیا جس کے بعد او ای سی ڈی کے رکن ملکوں کی تعداد 99ہو گئی۔

    انہوں نےکہا کہ فرانس کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے،دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے،فرانس پاکستان میں توانائی اور آٹو انڈسٹری کے شعبوں میںسرمایہ کاری کرے گا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیر سے جمعہ تک فرانس میں قیام کے دوران فرانس کے وزیر خارجہ،وزیرخزانہ ،فرانس کے تجارتی نمائندوں اور چیمبر آف کامرس،پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    وزیرخزانہ نے او ای سی ڈی کا ممبر بننے کےلیے فنانس بل 15,16 کے سیکشن 107 میں ترمیم کی۔انہوں نے کہاکہ فرانس کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید اور حوصلہ افزا رہی ہیں۔

    اسحاق ڈار نے ایک سوال کےجواب میں کہاکہ اگلے سال جون تک لوڈشیڈنگ کم ہو کر3 گھنٹے رہ جائے گی جبکہ نومبر2017 میں لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2018 تک بجلی کی پیداوار10ہزارمیگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائیڈل، کول اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعہ بجلی کی پیداواربڑھارہاہے۔

  • اسلام آباد: اب ہمیں آئی ایم ایف کی مزید امداد کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: اب ہمیں آئی ایم ایف کی مزید امداد کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اب ہمیں آئی ایم ایف کی امداد کی ضرورت نہیں ہے،بہت جلد پاکستان آئی ایم ایف سے امداد کو روک دے گا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ‘پاکستان بہت جلدآئی ایم ایف سے امداد کو روک دے گا اور یہ آئی ایم ایف کےساتھ ہمارا آخری سیشن ہے’،انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید آئی ایم ایف کی امداد کی ضرورت نہیں ہے.

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2050 تک پاکستان دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بن چکا ہوگا.

    *اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کےشعبے میں بہتری آرہی ہے،آئی ایم ایف

    واضح رہے کہ رواں ماہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی پچیاسی صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی تھی جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کی اور کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اسی رفتار سے تسلسل برقرار رہا تو توانائی کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی.

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت مستقل مستحکم ہوتی جارہی ہے اور ان کے مختصر مدت کے خطرات بھی بتدریج کم ہونا شروع ہو گئےہیں.

    *ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسی کے نتائج سامنے آرہے ہیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں.

  • غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہداء کو دیئے گئے پلاٹوں پر کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ سول افسران کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، جس کیلئے منی بل لایا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمڈ فورس کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران اوریجنل الاٹی ہیں تو کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہوگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں پاٹا پر کسٹم 1969ختم کر دیا جائے گا، صدر پاکستان نے اس آرڈیننس کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، اورفیصلوں کو قانون کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی کیلئے اسپیکر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن سے مشارت کی ہے انہوں نے 6 اگست کی تاریخ دی ہے۔

     

  • میرے بیٹے نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا نوٹس دے دیا، اسحاق ڈار

    میرے بیٹے نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا نوٹس دے دیا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے عمران خان کےخلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    عمران خان کواس کا جواب دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنیب سے کلین چٹ ملنے پر بےحد خوش ہیں۔

    مردم شماری کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی صٖفائی کے ساتھ ساتھ عمران خان کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کی خبربھی دے دی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف نیب میں کیس نامعلوم افراد نےدرج کروایا تھا۔ اس لیے کیس کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حق ہے کہ وہ ان کےمقدمہ خارج ہونے کےخلاف احتجاج کریں لیکن عدالتوں میں فیصلے دلائل اورثبوت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہ مردم شماری آخری بار انیس سو اٹھانوے میں مسلم لیگ ن کےدور میں ہوئی تھی۔ اس بار بھی مردم شماری ن لیگ حکومت ہی کرائےگی۔