Tag: اسحاق ڈار

  • ملکی برآمدات میں 12 فیصد کمی

    ملکی برآمدات میں 12 فیصد کمی

    کراچی: مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے دوران تجارتی خسارہ مجموعی ملکی برآمدات سے تجاوز کرگیا، برآمدات بڑھنےکے بجائے کم ہوگئیں۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے معاشی کامیابیوں کے دعوے ایک طرف لیکن دوسری طرف نواز دورحکومت میں گرتی ہوئی برآمدات ہے، یعنی تصویر کا دوسرا رُخ بقول سرکارمالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے دوران ملکی برآمدات بڑھنے کے بجائے اُلٹا بارہ فیصد کم ہوگئیں۔

    حال ہی میں ختم ہوئے مالی سال میں برآمدات کی مجموعی مالیت بیس ارب اسسی کروڑ ڈالر رہی جبکہ اس سے پچھلے سال برآمدات کے عوض تئیس ارب چھیاسٹھ ارب ڈالر کمائے گئے تھے۔

    برآمدی ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا خمیازہ پاکستان کو تجارتی خسارہ بڑھنے کی صورت میں ادا کرنا پڑا جو تئیس ارب چھیانوے کروڑ ڈالر تک جا پہنچا اورملک کی مجموعی برآمدات سے بھی تجاوز کرگیا۔

    واضح رہے کہ مالی سال 2014-15ء میں مئی 2015ء کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 317.99 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • وزیر خزانہ کو نیب ریفرنسز میں بری کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

    وزیر خزانہ کو نیب ریفرنسز میں بری کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

    لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب مقدمات بند کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہری محمود نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم پاکستان ، چیرمین اور ڈی جی نیب اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر خزانہ کو نیب ریفرنسز میں بری کرنا آئین اور قانون کے خلاف اور انصاف کے قتل کے مترادف ہے ۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 2001 میں ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں نیب میں ریفرنس قائم کیا گیا تھا جس پر انہوں نے 2001 سے 2016 تک پانچ بار نیب میں مقدمات ختم کروانے کی کوشش کی تاہم اب نیب اور حکومت کی ملی بھگت سے یہ مقدمات ختم کردیے گئے ہیں جو نیب قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت اس تمام معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے اور اس کی رپورٹ تک وزیر خزانہ کو کام کرنے سے روکا جائے جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں ۔

    درخواست گزار نے مزید استدعا کی ہے کہ جس اجلاس میں اسحاق ڈار کے خلاف مقدمات ختم کیے گئے اس کی تمام تفصیلات اور میٹنگ منٹس بھی طلب کیے جائیں تاکہ دیکھا جائے کہ وزیر خزانہ کے خلاف مقدمات ختم کرنے میں تمام قوانین کو مدنظر رکھا گیا ہے یا نہیں جبکہ فیصلے پر چیرمین نیب اور ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران سے بیان حلفی بھی طلب کیے جائیں ۔

  • منی لانڈرنگ کیس، نیب نے اسحاق ڈار کو بے گناہ قرار دے دیا

    منی لانڈرنگ کیس، نیب نے اسحاق ڈار کو بے گناہ قرار دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر قسمت مہربان ہوگئی،15 سال پرانے منی لانڈرنگ کے مقدمے کو بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں 2001 سے دائر  بیرون ملک رقم منتقلی کے مقدمے کے باب کو نیب نے بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ ’’عدالت منی لانڈرنگ کے الزام کو رد کرچکی ہے لہذا قانونی طور پر مقدمہ مزید نہیں چلایا جاسکتا‘‘۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ نے نیب کے فیصلے کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیاسی بنیادوں پر 15 سال قبل بنائے گئے جھوٹےمقدمے میں مجھے انصاف مل گیا ہے، اب میں جھوٹا مقدمہ درج کروانے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا‘‘۔

    اسحاق ڈار نے اپنے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے اداروں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ آج مجھے بہت بڑی فتح نصیب ہوئی‘‘۔

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیسوں کی منتقلی کے حوالے سے اعتراف کیا تھا بعد ازاں اُن کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے موکل نے اعترافی بیان دباؤ کے باعث دیا تھا۔

  • دھرنے کا انجام پہلے بھی قوم کے سامنے ہے ، اسحاق ڈار

    دھرنے کا انجام پہلے بھی قوم کے سامنے ہے ، اسحاق ڈار

    لاہور: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے،دھرنا سیاست شروع کردی جاتی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایمانداری کے ساتھ ٹی او آر بنائے، ٹی او آر پر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت، اپوزیشن کے ٹی او آر پبلک کرینگے، کوشش ہے کہ ٹی اوآر پر اتفاق ہو جائے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر کرپشن نہیں چھپا رہے، دھاندلی کےالزامات کی حقیقت عدالتی کمیشن میں سامنے آ گئی تھی، کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن کےارکان کی تعیناتی25جولائی تک ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے کا انجام پہلے بھی قوم کے سامنے ہے، جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے،دھرنا سیاست شروع کردی جاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے ایسا قانون چاہتے ہیں جس کےتحت سب کا بلا امتیاز احتساب ہو، 2018 کا پاکستان روشن اور خوشحال ہو گا۔

  • اسحاق ڈار نے جمشید دستی کے اعتراض پر اپنی گھڑی ان کو دے دی

    اسحاق ڈار نے جمشید دستی کے اعتراض پر اپنی گھڑی ان کو دے دی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی گھڑی جمشید دستی کو دے دی، جمشید دستی نے اعتراض کیا تھا کہ وزیرخزانہ نے پچاس لاکھ کی گھڑی پہن رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں بجٹ پربحث جاری تھی، اسحاق ڈار نےتقریر کے دوران ہی اپنی گھڑی اتاری اوررکن اسمبلی جمشید دستی کو دے دی۔

    وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنی گھڑی جمشید دستی کو بجھواتے ہوئے کہا کہ میری گھڑی پچاس لاکھ کی نہیں پچاس ہزار کی ہے، جمشید دستی دیکھ لیں۔

    اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ جمشید دستی اس گھڑی کے پیسے چیریٹی میں دیں گے۔ اسحاق ڈار کی جانب سے گھڑی بجھوانے پر جمشید دستی مسکرا کر چپ ہوگئے۔

    جمشید دستی نے الزام لگایا تھا کہ وزیرخزانہ نے پچاس لاکھ کی گھڑی پہن رکھی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس گھڑی کے پچاس ہزار بھی مل جائیں تو جمشید دستی بیچ کرخیرات کردیں۔

    یاد رہے کہ وزیرخزانہ نے گزشتہ روز عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دال کے بجائے مرغی کھائیں، کیونکہ مرغی دال سے سستی ہوگئی ہے، جس پر شازیہ مری نے طنز کیا کہ ڈار کی مرغی دال برابر کےنعرے لگ رہے ہیں۔

    پولٹری بزنس کے لئے ٹیکس میں چھوٹ خاص لوگوں کو دی گئی. انہوں نے کہا کہ میرے پاس ان کمپنیوں کے نام ہیں جن کو فائدہ پہنچایا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائدہ ایک شخص نہیں بلکہ عوام کو دیں۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں حکومتی قرضے صرف 11 ارب ڈالر ہیں۔ قرضے لینا نہیں چاہتے تو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بند کر دیں۔

    انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سی پیک منصوبے سے ملک میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مشرف دور میں 12 ہزار ارب کے قرضوں میں اضافہ ہوا۔

     

  • جون تک پاکستان کو 51 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل جائے گی،اسحاق ڈار

    جون تک پاکستان کو 51 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل جائے گی،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت اسحاق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ دبئی میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور 51پاکستان کو کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جون میں مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم آف سے کامیاب مذاکرات کے بعد دبئی سےواپس آنے والے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ گیارہواں دور کامیابی سےمکمل ہوگیا ہے،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں جس کے بعد 51 ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کوجون میں مل جائے گی۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں بہ شمول پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری جلد مکمل کرلی جائے گی، یہ ادارے سفید ہاتھی بن چکے ہیں اور ملکی خزانہ پر بوجھ ہیں،پرُامید ہیں کہ پانچ فیصد معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

    اس موقع پر ان کا ماننا تھا کہ رواں سال 5015-2016 کے محصولات کے ہدف کے حصول سے پیچھے ہیں تاہم ٹیکس دائرے میں اضافہ کرتے ہوئے،اپنے ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام تر کوشیشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

    یاد رہے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور گذشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں جاری تھا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ کر رہے تھے۔


    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے اسحاق ڈار دبئی روانہ


  • پاناما لیکس کا معاملہ ملکی ترقی کوروکنے کے لئے پیدا کیا گیا

    پاناما لیکس کا معاملہ ملکی ترقی کوروکنے کے لئے پیدا کیا گیا

    اسلام ٓآباد : وزیرخرانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے جب بھی ملک ترقی کی بڑھ رہا ہوتا ہے تب پاناما لیکس جیسے مسائل پیدا کرکے ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے پیشہ وارانہ جوڈیشل کمیشن اور ٹی اوٓارز بنائے گئے ہیں، جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس اور شرائط خاندان تک مخوص ہیں۔

    اسؔحاق ڈار کا کنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس کے مسئلے کو سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے کے بعد حل کرنے کے لئے مخلص تھی۔

    انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اس پر سیاست کرنے کے بجائے پاناما لیکس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے.

    اسؔحاق ڈارکا کہنا تھاکہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن حکومت کسی کو ملک کی ترقی روکنے نہیں دے گی.

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٓائندہ مالی سال کا بجٹ3 جون کو پیش کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے پانامالیکس سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا تھا اور کہا تھا اگر ان کے خاندان میں سے کوئی بھی تحقیقات میں قصوروارپایا گیا تووہ استعفی دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ پانامالیکس میں وزیراعظم کے بچوں کے نام منظرعام پر ٓائے تھے،جس میں وزیراعظم کے بچوں پر رقم چھپانے اوراثاثے ظاہرنہ کرنے کا الزام ہے۔

  • پاکستان افغانستان میں امن کی حمایت کرتا ہے، اسحاق ڈار

    پاکستان افغانستان میں امن کی حمایت کرتا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے فرینکفرٹ اجلاس میں اپنے افغان ہم منصب احمد حکیمی کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

    فرینکفرٹ اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور خوشحالی کی پاکستان بھرپور حمایت کرتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے.

    افغان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کاسا 1000 اور ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت گیس پائپ لائن جیسے علاقائی منصوبوں کو مشترکہ علاقائی کوششوں کے ذریعے ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے.

    اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک میں افغانستان کی رکنیت کے لئے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کی ہے.

  • جوڈیشل کمیشن پرمزید بحث کی ضرورت نہیں ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    جوڈیشل کمیشن پرمزید بحث کی ضرورت نہیں ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے اسلئے اس پر مزید بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ کر احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور اُن کی اہلیہ کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں اور ممکنہ کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وزیر اعظم اسے قبول کریں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے،بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیوروکے علاوہ تمام سیکیریٹ فنڈز ختم کردیئے ہیں۔

    انہوں نے کہا بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں ،ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے۔ مستحکم معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ٹانگیں نہ کھینچی جائیں۔

    آئی ڈی پیز کی بحالی پر تیس ارب روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جب ترقی کی طرف گامزن ہونے لگتی ہے، اس کیخلاف سازشیں ہونے لگتی ہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا ایک سو بیس دن کے دھرنوں نے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس ہو تو ثابت کیا جائے۔

     

  • اسٹیل ملز،مشن ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہ جاری کرنےکی منظوری

    اسٹیل ملز،مشن ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہ جاری کرنےکی منظوری

    اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز اورمشین ٹول فیکٹری کےملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کاوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت میں ہوا،وزرات خزانہ ذرائع کےمطابق اجلاس میں مشین ٹول فیکٹری اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے گئی۔

    ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہ اد کی جائے گی جس کیلئے چھیانوئے کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔