Tag: اسحاق ڈار

  • حکومت توانائی کی پیداواربڑھانےکیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

    حکومت توانائی کی پیداواربڑھانےکیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی تھری جی اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی مارچ دوہزار چودہ میں کریگی۔

    لاہور میں بزنس فورم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالیاتی درجہ بندی ایجنسیوں نے پاکستان کی ساکھ کو بہتر قراردیا ہے۔

    حکومت نےسرمایہ کاروں کومنافع کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت توانائی کی پیداواربڑھانےکیلئے پُرعزم ہے، پاکستان میں آئندہ دس سال میں بجلی کی پیداوار40 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائیگی، تقریب میں وزیراعظم نوازشریف اورترک وزیراعظم نے شرکت کی۔

  • زیر گردش قرضے کو ختم کرنے کیلئے بانڈز جاری کئے گئے ہیں، اسحاق ڈار

    زیر گردش قرضے کو ختم کرنے کیلئے بانڈز جاری کئے گئے ہیں، اسحاق ڈار

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان کے دوران سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ایک سو اٹھائیس ارب روپےکےپاکستان انویسٹ منٹ بانڈزجاری کر کے اور ایک سو پینتس ارب روپے نیشنل سیونگ اسکیم کے سرٹیفیکٹ جاری کر کے حاصل کئے گئے۔

      انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پندرہ ماہ سے بجلی پرپانچ سو تین ارب کی سبسڈی ادا نہیں کی تھی جس کے باعث ہرسال سرسٹھ ارب روپےکاسودبھی اداکرنا پڑرہا ہے اور کئی اداروں نےرقم وصولی کیلئے عدالت رجوع کیا ہوا ہے۔

      اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی پلان کیلئے آئی ایم ایف کوئی ڈیکٹیشن نہیں لیا گیا، اسحاق ڈار نے بتایا رواں مالی سال حکومت آئی ایم ایف پاکستان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کرے گی، انہوں نے کہا ڈالر کی قدر میں کمی کسی کے دباؤ پر نہیں کی جائے گی۔

  • وفاقی حکومت کا فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔۔ساڑھے آٹھ کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس بجلی کے شعبے سےلےکرصنعتوں کو دی جائیگی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ حب پاور،پاک جن، لال پیراورصبا پاورپلانٹ دوبرس میں کوئلے پر منتقل کردیئےجائیں گے اوراس سلسلے میں نیپرا کو ہدایت دی گئی کہ 45 میں ان چاروں پلانٹس کے لئے کوئلے کا نیا ٹیرف طے کرے۔

    بجلی کے پلانٹس کی کوئلے پر منتقلی سے ملک کو سالانہ 60 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی آئی اے کے طیاروں پرٹیکس ماہانہ یا دو ماہ کے بعد وصول کیا جائے گا جو طیاروں کی تین برس کی لیز کے وقت پورے تین برس کا اکٹھا لیا جاتا تھا۔

  • حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرضوں کی مارکیٹ تشکیل دینے میں کوشاں

    حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرضوں کی مارکیٹ تشکیل دینے میں کوشاں

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بینکوں کی طرح حکومت اُوورسیز پاکستانیوں اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے قرضوں کی مارکیٹ تشکیل دینے میں کوشاں ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ حکومت نے اُوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آبادمیں دوسیکٹربنانےکافیصلہ کیا ہے۔ جہاں یہ مارکیٹ بننے سے چھوٹےاُوربڑےتمام سرمایہ کارقرضوں کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

    قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود نے بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ تارکین وطن ان سیکٹرزمیں پلاٹ فارن کرنسی میں خرید سکیں گے۔ اس کےعلاوہ پاکستان سرمایہ کاری بانڈ اورٹی بلزجلداسٹاک مارکیٹس میں لانچ کردیئے جائیں گےاورفروری 2014 کے بعد سےاِن کی وہاں تجارت شروع ہوجائیگی۔