Tag: اسحاق ڈار

  • فیض حمید کے خلاف کارروائی ایک سبق ہے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    فیض حمید کے خلاف کارروائی ایک سبق ہے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گندی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، فیض حمید کے خلاف کارروائی ایک سبق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014کے دھرنوں سےسیاسی کھیل شروع ہوا ، گندی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی ایک سبق ہے اور ان کی گرفتاری ایک معجزہ ہے

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، دنیا کی 24ویں معیشت آج 47ویں نمبر پر چلی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ سینیٹ پارلیمانی وفودکےبیرون ملک دوروں پر پابندی عائدکردی، حال ہی میں ایک دورے میں 5افراد غائب ہو گئے ، ایسے اقدامات سے ملک کی رسوائی ہوتی ہے.

    وفاقی وزیر نے واضح کہا کہ اب کسی رکن پارلیمنٹ کے رشتے دار یا دوست کو حکومتی وساطت سے ویزہ نہیں ملے گا۔

  • اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت، پاک ایران اعلیٰ سطح کے رابطے

    اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت، پاک ایران اعلیٰ سطح کے رابطے

    اسلام آباد : حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی نگراں وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ، جس میں ایران اسرائیل کشیدگی پر بات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد پاک ایران اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، رابطہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے تناظر میں ایران اسرائیل کشیدگی پر ہوا۔

    دونوں وزرائےخارجہ کےدرمیان خطےمیں سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم پاکستان نے غزہ کی صورتحال اور اسماعیل ہنیہ شہید کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس گھناؤنے فعل کی مذمت کی ہے۔

    ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ فعل بین الاقوامی قانون اقوام سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

    ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیراعظم سے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی۔

    نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کی کال کی مکمل حمایت کی اور کہا پاکستان او آئی سی

  • نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب، اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے

    نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب، اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے آج ایران روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج حلف اٹھائیں گے، تقریبِ حلف برداری میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے۔

    نو منتخب صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد آج تہران میں ہوگا، تقریبِ حلف برداری میں ستر غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں۔

    نائب وزیرِ اعظم تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دورہ قیادت کی سطح پرروابط، تعاون مضبوط بنانےکےعزم کی تصدیق کرتا ہے

    گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے دورہ ایران ملتوی کردیا تھا اور اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھی۔

    واضح رہے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

  • پاکستان کا الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    پاکستان کا الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان نے الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قراردار کے حوالے سے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرار دادپر دفتر خارجہ نے مؤثر جواب دیا ، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلےمیں قراردادلائیں گے۔

    وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں، ہم نے امریکی قرارداد کانوٹس لیاہے ، ہم بھی دیگرممالک کےحوالےسے 50 چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوابی قرارداد کا مسودہ تیار ہے، اس حوالے سے حکومت اپوزیشن سے مشاورت کرے گی

    اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے، ایسا نہیں ہوسکتا کوئی میانوالی،پشاورمیں جاکرووٹ کرے، اوورسیزچاہتےہیں کہ ان کی چندسیٹوں کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

    غزہ کی صورتحال پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کےحوالےسےبات ہوئی کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، ہم نے اعلان کیافلسطین میں جوکچھ ہو رہا ہے، اس کی مذمت کرتےہیں، پاکستان نے غزہ پر اپنی پوزیشن واضح کی ہے، ہم نے کہا غزہ میں جنگ کو فوری بند ہونا چاہیے اور ذائی قلت پیدانہیں ہونی چاہئے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، ہم نے اپنی غلطیوں سے سی پیک کو بیک فٹ پر ڈالا۔۔ اپنے سیاسی تعلقات خود خراب کیے جبکہ چین نےانٹرنیشنل ڈیل کرنےوالےوفد کوپاکستان بھیجا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلاموفوبیاکےحوالے سے ہم نے دنیا بھر میں آوازاٹھائی ہے، پاکستان یواین کاممبرمنتخب ہوا ہے یہ ہماری کامیابی ہے، ہم غزہ، کشمیر اور اسلاموفوبیا پر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ دوحہ میں چندہفتوں میں سمٹ ہونےجارہی ہے، اس سمٹ میں افغانستان اورہم بھی ہوں گے، افغانستان ہمارے ایجنڈےکی پہلی ترجیح ہے۔

  • جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کر گرا دیتا ہے، اسحاق ڈار

    جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کر گرا دیتا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کر گرا دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مسائل پر قابو پالیں گے، پاکستان کامستقبل روشن ہے جس پر مجھے ایمان ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 4 بار وزیرخزانہ رہا،بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بنیاد رکھی، جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتاہےکوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کرگرادیتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ایٹمی دھماکوں کےو قت دنیا بھر کا پریشر پر پاکستان پر تھا، دنیا بھر سے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا پریشرڈالاگیا تھا، امریکی حکام کوکہاکہ پاکستان کےمفادمیں ہم ایٹمی دھماکےکریں گے اور وزیراعظم نوازشریف نے تاریخی فیصلہ لےکرملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پتا تھا دنیا ہمیں اٰیٹمی دھماکےکرنے کی سزا دے گی، پابندیوں کےباوجود ہم نے ملک میں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کارگل ہوااور اس کے بعد وزیراعظم کو ہائی جیکر قرار دیا گیا ، 2013 کے شروع میں کہا جاتا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، جس کی بھی حکومت آئے ملک ڈیفالٹ ہوگا لیکن پاکستان کے عوام نے ہمیں موقع دیا،2013 میں حکومت بنائی اور پاکستان کو 3 سال میں اپنے پیروں پر کھڑا کیا، مسائل سے نکالا۔

  • حکومت پاکستان کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

    حکومت پاکستان کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 2 ہفتے میں رپورٹ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور درخواست کی فوری طور پر بشکیک جاکر طلبہ کو دیکھنا چاہتا ہوں، ایس سی او اجلاس کے بعد آستانہ سے بشکیک گیا۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ کرغزستان کے وزیرخارجہ سے کہا تسلی اسوقت تک نہیں ہوگی جب تک خود جاکر صورتحال نہ دیکھ لوں، کرغزستان کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ امور پر بات بھی ہوئی ، ہمیں بتایا گیا کہ تین پاکستانی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ حالات بالکل مکمل ہے اور اپنے صدر سے اجازت لیکر آپ کو بتاؤں گا، کرغز صدر نے دورے پر آنے کیلئے ویلکم کہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرغزستان بشکیک کے اسپتال میں زیرعلاج پاکستانیوں کی عیادت کیلئے گیا، اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کہ اب صرف ایک پاکستانی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کے بعد آستانہ سے بشکیک گیا تھا، پاکستانی نوجوان گھبرایا ہوا اور پریشان تھا اسے تسلی دی ، نوجوان نے بتایا والدین اٹک میں ہیں انھوں نے کہا فوری پاکستان آجاؤ، اسپتال کے ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد نوجوان کو پاکستان بھجوانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈاکٹرز نے اجازت دے دی کہ نوجوان کو پاکستان لے جاکر علاج کرایا جاسکتاہے، کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی انھوں نے کہا یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے سفیر نے بھی کنفرم کیا ہے کہ کرغزستان کے حالات اب بالکل ٹھیک ہیں، کرغزستان کے نائب وزیراعظم نےبتایا کہ ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لے رہےہیں۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر نے بتایا 1100ہمارے ورکرز ہیں، جو ایجنٹ کےذریعے کرغزستان پہنچے اور کام کر رہے ہیں، کرغزستان حکومت سے گزارش کی ان لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کے بجائے ریگولرائز کردیں اور ویزا دے دیں، کرغزستان نائب وزیراعظم کا مشکور ہوں انھوں نے کہا کہ آپکی نیشنل کمیٹی سے درخواست پراجازت لیں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکیک ایئرپورٹ پر ہمارے سفیر نے میری طالبعلموں کے نمائندوں سے ملاقات کرائی، میراخیال ہے کہ اسوقت کرغزستان میں پاکستانی طلبا میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ، کرغزستان وزیرخارجہ سے کہا اپنے وفد بھیجیں اور طالبعلموں کا خوف دور کریں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں کہ بشکیک واقعے پر ہمارےمشن کی کیاکارکردگی رہی، انکوائری کمیٹی دو ہفتے میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ کے پی حکومت کی جانب سے بھی طلبہ کو لانے کیلئے پرواز کا بندوبست کیاگیا ، مجموعی طور پر آج رات تک 4290 کےقریب طلبہ پاکستان پہنچ چکے ہوں گے، بشکیک کے اسپتال میں زیرعلاج نوجوان شاہ زیب کو لیکر ہم پاکستان واپس پہنچے۔

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟

    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغیز حکومت نے موجودہ صورت حال میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کرغیز حکومت نے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کے آنے سے دنیا میں کرغزستان سے متعلق منفی تاثر جائے گا، کرغیز حکومت نے تجویز دی کہ نچلے سطح کے کسی آفیشل کو بھجوا دیا جائے۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ

    کرغیز حکومت نے کہا کہ حالات ان کے کنٹرول میں ہیں، ایک رات کے علاوہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایڈیشنل سیکریٹری لیول کے افسر کو بشکیک بھجوایا جا سکتا ہے۔

  • اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : اسحاق ڈارکی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

    شہری نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعظم، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین کیخلاف ہے ،ان کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی آرٹیکل 4کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک انھیں کام سے روکا جائے۔

  • او آئی سی کو یو این سے مل کر دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    او آئی سی کو یو این سے مل کر دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    بنجول: گیمبیا میں اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ او آئی سی کو اقوام متحدہ سے مل کر دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا، اس کے باوجود پاکستان کو سرحد پار سے اسپانسرڈ، حمایت یافتہ دہشت گردی کا سامنا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا او آئی سی کو افغان معیشت بحال، علاقائی روابط کے منصوبوں کے جلد نفاذ میں مدد کرنی چاہیے، او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    انھوں نے کہا او آئی سی کا یہ سربراہی اجلاس نازک موڑ پر منعقد ہو رہا ہے، عوام بالخصوص امت مسلمہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر او آئی سی کو متحد اور مربوط جواب دینا چاہیے، مغربی کنارے، فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ فوجی حملے جاری ہیں، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسے ’’قابل تعزیر نسل کشی‘‘ قرار دیا ہے، ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس نے دور رس فیصلے کیے تھے، فلسطین کی آزادی کے لیے اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحرک ہونا چاہیے۔

    نائب وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، محصور لوگوں کے لیے بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنایا جائے، اور اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر فلسطین کے داخلے کی حمایت جاری رکھیں، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی خود مختار ریاست کا قیام ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا او آئی سی رابطہ گروپ کے ذریعے عالمی کارپوریٹس کے ساتھ روابط کا طریقہ وضع کیا جائے، قرارداد میں او آئی سی کی جانب سے معیاری پالیسی اقدامات بھی شامل ہونے چاہئیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز امت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل اس معاملے پر تعاون میں ناکام رہتے ہیں، چناں چہ گستاخانہ، اسلام مخالف مواد کے خلاف ضابطے کی پالیسیوں کے اطلاق کو ہم آہنگ کیا جائے۔

  • اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا ایک پیغام ہے جس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ محمد علی درانی کا دعویٰ

    اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا ایک پیغام ہے جس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ محمد علی درانی کا دعویٰ

    سینیئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا اتھارٹی نہیں بلکہ ایک سگنل اور واضح پیغام ہے۔

    پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا ڈپٹی وزیراعظم بننا صرف اتھارٹی نہیں بلکہ ایک سگنل اور واضح پیغام ہے۔ اس سارے معاملے کو نواز شریف کے دورباہ پارٹی صدر بننے کے تناظر میں دیکھا جائے۔

    محمد علی درانی نے کہا کہ ن لیگ دوبارہ ووٹ کو عزت دو کے روٹ سے مزاحمت کی طرف بڑھنا چاہ رہی ہے۔ وہ سمجھتے ہوں گے مزاحمت حکومت میں رہ کر تو نہیں ہوا کرتی۔ اب دیکھتے ہیں ماضی کی تاریخ دہرائی جاتی ہے یا نئی تاریخ بنائی جاتی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ جو شخص جیل میں بیٹھ کر مقدمات لڑنا چاہتا ہے اس کی توہین کیوں کرتے ہو؟

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ملاقات میں طے ہوا تھا کہ پاکستان، جمہوریت اور فوج کو سیاست میں نہیں لانا اور ان نکات پر تحریک انصاف نے اپنے سربراہ سے منظوری لی اور اس کو تسلیم کیا تھا مگر اب ہر کوئی اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ فوج یا فلاں شخص سے بات کرے گا۔

    محمد علی درانی نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں دوڑ لگی ہے کہ کس طرح اقتدار کی بھیک لینی ہے۔ بھیک مانگنی ہے تو پوری طرح بھکاری بنو جس طرح ن لیگ اور پی پی اقتدار میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سن کر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ لیڈرز پیدا کیے ہیں۔ ان رہنماؤں کو یہ نہیں پتہ کس سے کیا مانگنا ہے، یہ عوام کی دی گئی عزت خاک میں ملا رہے ہیں۔

    سینیئر سیاستدان نے کہا کہ کیا جمہوریت کی توہین کر کے جمہوری منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ دیکھ لیں ن لیگ کشکول لے کر کہیں بیٹھی رہی تو پھر اقتدارجتنا بھی ملا، مگر عزت نہیں ملی۔ جب عوام نے آپ پر اعتماد کیا ہے تو پھر آپ بھی عوام پر اعتماد کریں، لیکن لگتا ہے یہ مخبر سیاستدانوں کا ملک ہے جو ہر وقت مخبری میں لگے ہوئے ہیں۔