Tag: اسحاق ڈار

  • پاکستان میں ایکس کی بندش پر اسحاق ڈار کی  نرالی منطق

    پاکستان میں ایکس کی بندش پر اسحاق ڈار کی نرالی منطق

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں سماجی ایپ ایکس کی بندش کے سوال پر کہا کہ وائی فائی استعمال کرتا ہوں، ایکس پر میرا پیغام چلا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان میں سماجی ایپ ایکس کی بندش کے سوال پر نرالی منطق لے آئے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا میں وائی فائی استعمال کرتا ہوں، میرا پیغام چلا جاتا ہے، ایکس کی بندش سے متعلق بہت شکایات موصول ہوئی ہیں، پیر کو تفصیلی معلومات ملیں گی جس پر کام کریں گے۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اپیس کے غلط استعمال کے بھی مسائل ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کو تقریباً ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہیں ، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس عرصے کے دوران ایکس کو متعدد بارمختصروقت کے لیے بحال کیا گیا تھا، جس سے صارفین کو صرف 10 سے 15 منٹ کے وقفے تک رسائی حاصل ہوئی۔

  • پاکستان اپنے جوہری تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے: اسحاق ڈار

    پاکستان اپنے جوہری تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے: اسحاق ڈار

    برسلز: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پہلے جوہری توانائی سربراہی اجلاس میں شرکت باعث اعزاز ہے، نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے۔

    وزیر خارجہ  نے کہا کہ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں اس وقت دنیا کو صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست اور سستی نیوکلیئر انرجی ضروریات کیلئے بہتر آپشن ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر انرجی  مزید محفوظ اور سستی بنانے کیلئے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہورہی ہے۔

    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیح ہے اس لیے جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔

    واضح رہے کہ پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ آج سے یورپین دارالحکومت برسلز میں شروع ہے، برسلز پہنچنے پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

  • برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی شمولیت

    برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی شمولیت

    برسلز : وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج برسلز میں ہونے والی پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی شمولیت ہورہی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے۔

    سفیر پاکستان بیلجیئم اور سفارتخانے کے افسران نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    سمٹ میں نیوکلئیر پاور کو صاف توانائی منصوبوں کیلئے استعمال پر بات چیت ہوگی جبکہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنیوالے ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    عالمی سمٹ میں اہم ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے، جس میں امریکا، برطانیہ، چین، یورپی ممالک، سعودی عرب، یو اے ای اور آذربائیجان کے وفود شامل ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

  • اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

    اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے، ایک روزہ قیام کے بعد برسلز جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل ایک روزہ دورے پر برطانیہ پہنچیں گے، لندن میں ایک روزہ قیام کےبعد برسلزروانہ ہوں گے۔

    اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےامریکی سفیرڈونلڈبلوم کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمایت سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں علاقائی سلامتی،تجارت اورسرمایہ کاری تعلقات میں ترقی کےامکانات پرتبادلہ خیال کیاگیا اور پاک امریکا گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر بھی گفتگوکی گئی۔

    ڈونلڈ بلوم نےمل کر کام کرنے کےامریکی عزم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

  • اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے اور خبریں لگواتے تھے، مفتاح اسماعیل

    اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے اور خبریں لگواتے تھے، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے اور خبریں لگواتے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف ملک میں ہیں اب اسحاق ڈار اکیلے ان سے بات نہیں کرسکتے، نواز شریف کو معیشت سے متعلق دوسرے لوگ بھی رائے دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف خبریں لگاتے تھے لیکن میں جواب نہیں دیتا تھا نظر انداز کردیتا تھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے ہٹا کر ڈار صاحب کو لایا گیا تو وہ کوئی فیصلہ نہ کرسکے، 8 سے 9 ماہ ضائع ہوئے پھر وزیراعظم کو آئی ایم ایف سے بات کرنا پڑی، فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے مہنگائی ہوئی جس کا نتیجہ الیکشن میں نکلا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے اسحاق ڈار کو باجوہ صاحب سہولت دے کر لائے تھے، کیسز ختم ہوئے، اب وہ معاملہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کے سامنے اسحاق ڈار کو شکست ہوئی، محمد اورنگزیب قابل شخص ہیں وہ ملک میں بہتری لائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم یف کو خط لکھنے یا احتجاج کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، آئی ایم ایف دنیا بھر میں حکومت وقت سے ڈیل کرتی ہے، ان کا یہ کام نہیں ہے کہ الیکشن کا آڈٹ کرے، بانی پی ٹی آئی کو غلط مشورہ دیا گیا اس لیے انہوں نے خط لکھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو لائن لاسز سے متعلق مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، ایف بی آر نے اپنا ٹارگٹ ضرور پورا کرلیا ہوگا، چیئرمین ایف بی آر ایسے نہیں ہیں کہ وہ جھوٹی خبر لگادیں۔

    مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ صوبوں کو 50 فیصد زیادہ پیسے دیتے ہیں تو وہ خرچ کرنا شروع کردیتے ہیں، صوبوں کے ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے ملازمین سے زیادہ ہوگئی ہیں، صوبوں کے پاس ایسا کوئی کام نہیں رہا ہے کہ اپنا ٹیکس جمع کریں، وفاق اتنا خسارے میں چلا گیا ہے کہ تیزی سے ٹیکس بڑھا رہا ہے جس سے معیشت اور زیادہ بیٹھ رہی ہے۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے گا؟ نون لیگ نے ایوان صدر پر انگلیاں اٹھا دیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے گا؟ نون لیگ نے ایوان صدر پر انگلیاں اٹھا دیں

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے، نون لیگ نےایوان صدر پرانگلیاں اٹھا دیں، کہا صدر نے سمری پر دستخط نہ بھی کیے تو 29 فروری کو ہر صورت اجلاس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کےبعدسترہ دن گزر گئے، قومی اسمبلی اجلاس کب ہوگا، اس حوالے سے تاحال کچھ سامنےنہیں آیا اور صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا صدر مملکت کو سمری بھیجے ایک ہفتہ سے زیادہ گزر گیا، صدر نے تاحال دستخط نہیں کیے، صدر نے دستخط نہ بھی کیے توانتیس فروری کوہرصورت اجلاس ہوگا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خیال تھا 27 فروری کو پہلا اجلاس ہوجائے گا، الیکشن ہونے کے 21ویں دن اسپیکر کو اجلاس بلانا ہوتا ہے لیکن اگر صدر، گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو خود بخود اجلاس ہوگا۔

    دوسری جانب عطا تارڑ نے کہا کہ ایوان صدرسازشوں کا گڑھ بناہوا ہے،عارف علوی جمہوریت کونقصان پہنچانےکیلئےپی ٹی آئی ورکر بن گئے،آئی ایم ایف کوخط کے تانے بانےبھی صدر سے ملتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ صدرعہدے کا غلط استعمال کرنےوالےشخص کےنام سےجانےجائیں گے، صدرمملکت کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے، ایوان میں اس معاملےپربات کروں گا اور اسپیکرکوکمیٹی بنانےکاکہوں گا۔

    پی پی رہنماشازیہ مری کا بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیرصدر کے اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔ صدرپاکستان پرلازم ہے وہ بلاتاخیر قومی اسمبلی کااجلاس طلب کریں۔

    صدرعہدےکاغلط استعمال کرنےوالےشخص کےنام سےجانےجائیں گے، صدرمملکت کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے، ایوان میں اس معاملےپربات کروں گا اور اسپیکرکوکمیٹی بنانےکاکہوں گا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان قابلِ مذمت ہے، اسحاق ڈار

    بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان قابلِ مذمت ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کوخط لکھنے کا اعلان قابل مذمت ہے، یہ ذاتی مفادات کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کی ،بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان افسوسناک اور قابل مذمت بھی ہے، آپ ذاتی مفادات کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہو چکی ہے ، آئی ایم ایف کے پروگرام پر تحریک انصاف کے خط کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔

    وزیر خزانہ کے امیدوار کے حوالے سے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر خزانہ کون ہوگا اس کا پارٹی لیڈر شپ فیصلہ کرے گی ، نگراں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں تھا آئندہ وزیر خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی قائدین کریں گے،ہونا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوگا۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا کام کسی کو پروڈکشن آرڈر دینا نہیں پہلےدن حلف لینا ہے، اسپیکر کو چاہے تھا کہ قرآن کی تلاوت کے بعد ارکان کا حلف لیتے، حلف کے بعد جو ممبران ہیں وہ ایوان میں بات کرتے، اسپیکر پنجاب اسمبلی خود دو گھنٹے لیٹ آئے، ایوان کی تعداد پوری نا ہونا پہلی بار نہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں کئی دفعہ ایسا ہوا ممبران کے نوٹیفکیشن بعد میں ہوتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے جو نشستوں کوروکا ہے اس کی کوئی قانونی وجہ ہو گی۔

    نواز شریف کے حوالے سوال پر سابق وزیر نے بتایا کہ میاں نواز شریف گھر بیٹھ نہیں گئے اپنی پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں ، ن لیگ کے قائد نواز شریف صوبائی اور قومی اسمبلی کے معاملات کو ڈیل کر رہے ہیں ، اس وقت پورے پاکستان کے لیے چیلنج معاشی مسائل ہیں۔

    اسحاق ڈار نے اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی معیشت 2017 میں دنیا کی 24 ویں معیشت تھی، ہمارے دور میں چار فیصد مہنگائی تھی 6فیصد جی ڈی پی تھا، بیرون ملک زر مبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے جو آج تک نہیں ٹوٹا جبکہ اسٹاک مارکیٹ پوری دنیا میں 5ویں اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر تھی لیکن ڈان لیکس اورپاناما ڈرامہ کی وجہ سےمعیشت 24 ویں سے27نمبرپرچلی گئی۔

  • اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی

    اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی

    اسلام آباد : قائد ایوان اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سےمتعلق ن لیگ نےکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد ایوان اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترمیم کوئی ایکسٹرا آرڈ نری چیزنہیں ہم کرتےرہےہیں، ہماری منشور کمیٹی کو عرفان صدیقی لیڈ کر رہے ہیں ، عرفان صدیقی اور مریم اورنگزیب نے بیان دیئے ہیں۔

    قائد ایوان کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے کے بعد ہم نے بہت کام کیا ، میثاق جمہوریت میں ہی آئینی آصلاحات کا معاملہ بھی تھا، پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی چیلنجز ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ ہیں ، کیا صوبے وہ تمام کام کر رہے ہیں جیسے صحت کا شعبہ ہے۔

    اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کوئی معاملہ نہیں ہے، این ایف سی کی جو نظر ثانی ہوئی ہے اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، آئین میں ترمیم کرنا کوئی بات نہیں ہم نے آئینی ترمیم کرتے رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم سےمتعلق ن لیگ نےکوئی فیصلہ نہیں کیا اورنہ ہی کوئی ہدایت منشورکمیٹی کودی ہے۔

  • کابل میں انڈراسٹینڈنگ کے تحت سینکڑوں دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے کیوں رہا کیا گیا؟ اسحاق ڈار کا سوال

    کابل میں انڈراسٹینڈنگ کے تحت سینکڑوں دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے کیوں رہا کیا گیا؟ اسحاق ڈار کا سوال

    اسلام آباد : سینیٹر اسحاق ڈار نے سوال کیا کہ کابل میں انڈراسٹینڈنگ کےتحت سیکڑوں دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا، کوئی قوم کو بتائے گا ایسا کیوں کیا گیا؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں سے خطرناک دہشتگردوں کوکس نےچھڑایا ،کون ذمہ دار ہے؟ ان کو افغانستان کس نے بھجوایا،کون ذمہ دار ہے؟

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں دہشت گردوں کے خلاف معنی خیز ایکشن نہ لے سکے تھے، ضرب عضب کا فیصلہ نواز شریف حکومت میں ہوا، 100ارب روپےکی فنانسنگ سالانہ کی ضرورت تھی جسے پورا کیا گیا، 2013کے بعد دہشتگردکارروائیوں میں کمی آئی لیکن 2018 کے بعد پالیسی میں تبدیلی آئی۔

    ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو ہماری ذمہ داران وہاں پہنچے، کابل میں انڈراسٹینڈنگ کے تحت سینکڑوں دہشتگردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا، ، کوئی قوم کو بتائے گا ایسا کیوں کیا گیا؟

    ان کا کہنا تھا کہ پالیسی پر یوٹرن اور دہشت گردوں کی رہائی کے بعد ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

    اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت دہشت گردی پر ان کیمرا بریفنگ دے اور اگر کوئی کہے ٹھہر جائیں آٹھ فروری کا انتظار کریں توایسانہیں ہوسکتا، ایسے معاملات میں ایک ایک سیکنڈ گنا جائے گا۔

  • اسحاق ڈار مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے چئیرمین مقرر

    اسحاق ڈار مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے چئیرمین مقرر

    لاہور : سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ، جس سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمین مقرر کر دیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے، ملاقات میں‌ ٹکٹوں کی تقسیم، منشور کمیٹی اور پارٹی بیانیے پر گفتگو کی گئی اور پی پی سمیت دیگراتحادیوں کےتحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گذشتہ روز سابق ت وزیر اعظم نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں پارٹی کی انتخابی مہم شروع کرنے والے مسلم لیگ ن کے سربراہ کی سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور انتخابی منشور پر مشاورت کی گئی۔