Tag: اسحاق ڈار

  • پاکستان پر 130  ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں،  اسحاق ڈار

    پاکستان پر 130 ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ایک سو تیس ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں، بس مینج کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نےہم سےزیادہ ڈالرخرچ کیے،ثابت کرسکتا ہوں

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ایک سو تیس ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں، بس مینج کرنا ہوگا ، جی ڈی پی تناسب سے پاکستان کا بیرونی قرضہ62 فیصد ہے ، امریکا، برطانیہ، جاپان پر بیرونی قرضہ پاکستان سے کہیں زیادہ ہے، امریکا 109، برطانیہ 400 جبکہ جاپان ڈھائی سو پر کھڑا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے ملک کا حقیقی مسئلہ ٹیکس وصولی ہے۔ یہ ہو گیا توبہت سے معاملات حل ہو جائیں گے۔

    ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھتےتوآئی ایم ایف کبھی نہیں مانتا، آئی ایم ایف کہتاہےڈالرکی قیمت سےمتعلق مداخلت نہ کی جائے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ طاقتیں چاہتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، 330 تو کیا ڈالر 500سے بھی اوپر جاسکتا تھا لیکن عوام کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، جی ڈی پی کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 16 ماہ کی حکومت میں ہم نےصرف پاکستان کوڈیفالٹ سےبچایا، ریٹیلرز پر پہلے سے ہی ٹیکس عائد ہے مزید لگانےکی ضرورت ہی نہیں تھی، آئین میں ترمیم کے بغیر ایگری کلچرٹیکس عائد نہیں کرسکتے۔

  • مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے ۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے بڑا  دعویٰ  کردیا

    مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے ۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گِھسا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کو خصوصی انٹرویو میں مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا۔

    اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ مفتاح اسماعیل کوچیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا، وہ کام نہیں کرسکے، مفتاح اسماعیل نےگورنربننےکیلئےمیرےآفس کے کارپٹ گَِھس دیئے، میں نے انھیں منع کیا نہیں بنا سکتا گورنر۔

    سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اور رہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کاایک ہی بیانیہ تھااوروہ انتقام تھا، کیا کوئی ایساشخص بھی ہوتا ہے جو اپنے ہی ملک کےاداروں پرحملہ کرادے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی میرےدل کےبہت قریب ہے، ٹروتھ کمیشن چارٹرآف ڈیموکریسی کاایک نامکمل ایجنڈاہےجسےپوراکرینگے، نوازشریف انتقام پریقین نہیں رکھتے، مفاہمت کیساتھ آگےچلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹروتھ کمیشن بنانےکیلئےپوری کوشش کرونگاتاکہ حقائق عوام کےسامنےآئیں، ٹروتھ کمیشن بننےدیں جوبھی حقائق ہیں سب عوام کےسامنےآنےدیں، کمیشن بنے گا تو یقیناً سسٹم بھی اسے برداشت کرلے گا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں ماضی سےسیکھناچاہیےاورآگےبڑھناچاہیےتاکہ ملک ترقی کرے، ہماری پارٹی میں ہرممبرکواسپیس دی جاتی ہے، میری خواہش ہےتمام اہم سیاسی جماعتوں کو اتحادی حکومت بنانی چاہیے۔

    مخالفین کے بیانات پر سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کس حیثیت میں الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کی تاریخ دیناالیکشن کمیشن کاکام ہےنوازشریف کانہیں، کسی کانوازشریف سےشکوہ نہیں بنتاکہ الیکشن کی تاریخ نہیں دی، نوازشریف نےکہاہےکہ وہ انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اقتدارمیں بھی آگئےتوان کی سیاست مفاہمت کی ہی ہوگی۔

  • نواز شریف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں گے یا نور خان ایئربیس پر؟ صحافی کا اسحاق ڈار سے سوال

    نواز شریف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں گے یا نور خان ایئربیس پر؟ صحافی کا اسحاق ڈار سے سوال

    اسلام آباد : سینیٹر اسحاق ڈار نے نواز شریف کے اسلام آباد ائیرپورٹ یا نور خان ایئربیس پر اترنے سے متعلق سوال پر جواب دتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں آئین وقانون کے مطابق فیصلےکررہی ہیں، اس پر کوئی بھی بات عجوبہ نہیں ہے۔

    صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ نواز شریف اسلام آبادائیرپورٹ پراتریں گےیا نور خان ایئربیس؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا ، نواز شریف اسلام آبادمیں زیادہ سےزیادہ ایک گھنٹےقیام کریں گے۔

    صحافی نے سوال کیا کیا نواز شریف اسلام آباد جائیں گے یا ائیرپورٹ سے لاہور جائیں گے؟ تو اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف ائیرپورٹ سے لاہور جائیں گے۔

    دوسری جانب ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اکیس اکتوبر کا دن مسلم لیگ ن کیلئے ہی نہیں پورے پاکستان کیلئے تاریخی ہے، عوام سمجھتےہیں خوشحالی صرف نوازشریف ہی لاسکتے ہیں،پورے ملک سے کارکنان لاہورآرہے ہیں۔

  • ہماری طرف سے نواز شریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اسحاق ڈار

    ہماری طرف سے نواز شریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اسحاق ڈار

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے نواز شریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16ماہ کی جنگ آسان نہیں تھی، پاکستان کوسری لنکابنانےکی جنگ تھی، یہ ایک چھپی ہوئی جنگ تھی یہ پاکستان کیخلاف تھی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقیاتی کام ہوئےتون لیگ دورمیں ہوئے، باقی حکومتوں کے دور دیکھ لیں کوئی بڑا منصوبہ نہیں ملے گا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف نے دن رات پاکستان کی خدمت کی، شہبازشریف کوپندرہ سولہ مہینےکی وزارت عظمیٰ سے فرق نہیں پڑتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شااللہ مسلم لیگ ن جیتےگی اوردوبارہ خوشحالی آئےگی، 2017میں پاکستان دنیاکی 24ویں بڑی معیشت بن چکاتھا، ن لیگ یانوازشریف کیخلاف سازش نہ ہوتی توآج پاکستان کہاں کھڑا ہوتا۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نوازشریف کیلئےلندن میں بیٹھ کر حکومت میں جانے کا فیصلہ مشکل تھا، ہماری طرف سےنوازشریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

  • نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں ، اسحاق ڈار

    نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں ، اسحاق ڈار

    لندن : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو واپسی کے لیے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں، نوازشریف اکیس اکتوبرکو وطن واپس آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں، واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یایقین دہانی کی ضرورت نہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، ان کی واپسی پرضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا، آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی، میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ڈالر کی اصل ویلیو 250 روپے ہے، ستمبر2022میں کہا تھا ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، اب ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے کیونکی کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس اوپر جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک سسٹم اورایکسچینج کمپنیاں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہمارے دور میں بھی ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن لیا گیا تھا۔

  • ‘میاں صاحب نے فیض اور باجوہ کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،

    ‘میاں صاحب نے فیض اور باجوہ کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،

    لندن : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے فیض اورباجوہ کامعاملہ اللہ پرچھوڑدیا، ہماری کوشش ہےقوم نواز شریف کوبھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا باجوہ اور فیض کا احتساب ہوناچاہیے تو انھوں نے جواب دیا کہ میاں صاحب نےفیض اور باجوہ کا معاملہ اللہ پرچھوڑدیا ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جب پاکستان سے آرہے تھے تو آسمان کی طرف دیکھ رہےتھے، میڈیاسےبات کرتےہوئے میاں صاحب نےکہا تھا اپنامعاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ دو راستے ہیں انتقام کا سوچیں یا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا سوچیں ، نوازشریف نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج بھی اللہ پر یقین ہے ، نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےقوم نواز شریف کوبھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہوگی توہم مشکل فیصلےکرسکیں گے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ نوازشریف کی تمام توانیاں ملک کی بہتری کےلیےہوں گی، ملک کوتباہ کرنےوالوں سےانتقام اللہ لے گا۔

    نیب کیسز کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، جن کی اہمیت نہیں۔

  • نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، اسحاق ڈار

    نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، اسحاق ڈار

    لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2018 میں نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، ملک کو تباہ کرنے والوں سے اللہ انتقام  لے گا۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئندہ الیکشن میں قوم نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہوگی تو ہم مشکل فیصلے کرسکیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سال2018میں مسلم لیگ ن حکومت بناسکتی تھی لیکن نوازشریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی۔

    نوازشریف نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور انہیں آج بھی اللہ پر یقین ہے، نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کم عرصہ میں بےنقاب ہوگئے، انہوں نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے ہوں گی، میرے خلاف نیب کے بےبنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر بھرپور توجہ دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والوں نے ملک پر ظلم کیا، پاکستان کی ترقی کئی برس پیچھے دھکیل  دی گئی۔

  • اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ  کھل گیا

    اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نیب ترمیمی ایکٹ کے فیصلے کے بعد عملدرآمد کے معاملے پر احتساب عدالت میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن جاری کردیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلےسے قبل نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی بعض شقیں کالعدم قرار دیں تھیں، عدالت نے فیصلے دیا تھا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔

    فیصلے میں عدالت نے 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کردیے تھے اور نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • اسحاق ڈار نے بجلی سستی کرنے  کی ترکیبیں بتانا شروع کردیں

    اسحاق ڈار نے بجلی سستی کرنے کی ترکیبیں بتانا شروع کردیں

    لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی سستی کرنے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ لائن لاسسز پر قابو پانا اور بجلی چوری روکنی ہوگی پھر بجلی کے بل کم آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزارت سے نکلتے ہی سستی بجلی کی ترکیبیں بتانا شروع کردیں ، لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لائن لاسسز پر قابو پانا ہوگا اور بجلی چوری روکنی ہوگی پھر بجلی کے بل کم آئیں گے۔

    پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئےختم ہوگیاہے، ہم نےتمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرکیں۔

    نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا، معیشت کی جو تباہی کی گئی سےایک سال میں بحال نہیں کیاجاسکتا۔

    نواز شریف کی واپسی پر سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے اور الیکشن لڑیں گے، ہم نے ہمیشہ ڈلیورکرکےدکھایا۔

  • اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتا دی

    اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتا دی

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کے ریٹ مناسب انتظامی کنٹرول نہ ہونے سے بڑھ رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت نے چینی برآمد کا فیصلہ تمام متعلقین کی مشاورت سے کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے پہلے اسٹاک کی تصدیق کی گئی تھی، اسٹاک کو مدنظر رکھتے ہوئے 12.5 کروڑ ڈالر کی چینی ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

    سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن محض ڈھائی ماہ دور ہے، گنے کی کرشنگ 16 نومبر سے شروع ہوتی ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے مزید کہا کہ گنے کی نئی فصل آنے سے پہلے قیمت بڑھنے کا کوئی جواز نہیں، ملک میں چینی کے 23 لاکھ ٹن ذخائر موجود ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں چینی کی قلت اور اسٹاک میں کمی کا تاثرگمراہ کن ہے، ملک میں ماہانہ چینی کی کھپت 5 لاکھ ٹن ہے، نئی کرشنگ کے وقت بھی 10 لاکھ ٹن چینی موجود ہوگی، ملک میں چینی کے ریٹ بڑھنے کا تعلق اسٹاک سے نہیں۔