Tag: اسحاق ڈار

  • اخلاقیات کہتی ہے کہ علوی صاحب کو مستعفی ہونا چاہیے: اسحاق ڈار

    اخلاقیات کہتی ہے کہ علوی صاحب کو مستعفی ہونا چاہیے: اسحاق ڈار

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے، کم ازکم اخلاقیات کہتی ہے کہ علوی صاحب کو مستعفی ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر دفتر مؤثر طریقے، رولز آف بزنس کے مطابق چلانے میں ناکام رہے، سرکاری کام فائلز پر چلایاجاتا ہے اور اس پر عمل یقینی بنایا جاتا ہے،۔

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید لکھا کہ ایسے بیانات صرف گیلری کے ساتھ کھیلنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    صدر مملکت کے ٹوئٹ پر وزارت قانون و انصاف کا ردعمل آگیا

    واضح رہے کہ عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے بلکہ ان کے عملے نے ان کی مرضی اور حکم کو مجروح کیا ہے۔

    ’میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے سے کہا تھا بغیر دستخط بلوں کو مقررہ وقت پر واپس کر دیں۔ میں نے اپنے عملے سے کئی بار پوچھا کہ بل واپس کر دیے ہیں لیکن عملے نے یقین دہانی کروائی کہ بل واپس کر دیے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ اللہ سب جانتا ہے اور یقین ہے کہ وہ مجھے معاف کر دے گا، ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔

  • میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں، اسحاق ڈار

    میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں پھیلی ہوئی ہیں، ملک میں ہی ہوں‌۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا نگراں کابینہ بہترین ہے ، اللہ تعالیٰ خیر کرے گا۔

    سابق وزیر خزانہ نے بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ،ملک میں ہی ہوں ، میڈیا یہ بات کلیئر کرے۔

    اسحاق ڈار نے نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

  • ‘نواز شریف کی نااہلی کی 5 سالہ سزا ختم ،  الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں’

    ‘نواز شریف کی نااہلی کی 5 سالہ سزا ختم ، الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں’

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 27جولائی کو نواز شریف نا اہلی کی 5سالہ سزا مکمل کرچکے، نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومت آئے اسے تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد:پانامہ کیس ایک فراڈ تھا ،یہ عدالتی تاریخ کاحصہ ہے، 27جولائی کو نواز شریف نا اہلی کی 5سالہ سزا مکمل کرچکے، نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 184/3 کے تحت قانون سازی سے 30 دن میں اپیل کاحق دیاگیا، یہ قانون نظر ثانی کےحوالےسےتھا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے نااہلی کی مدت کاتعین کردیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوگی، شق 239 کے تحت نگراں حکومت کو کچھ اختیارات دئیے گئے ہیں۔

  • کیا آپ نگراں وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کیا کہا؟

    کیا آپ نگراں وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کیا کہا؟

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں جنکہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نگراں وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم سب کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پاکستان کا نگراں وزیر اعظم اسحاق ڈار ہوں گے؟۔

    ایسا ہی ایک سوال صحافی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھ لیا کہ کیا آپ نگراں  وزیر اعظم بن رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے اللہ نے آپ سے جو کام لینا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

    اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا اللہ نے 5 سال بعد اسی کرسی پر بٹھادیا، جو بھی نگراں وزیر اعظم ہو اُسے موجودہ حالات کا پتہ ہونا چاہیے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو جس بھنور سے نکال کر لائے اس میں دوبارہ چلا جائے اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا جسے بچا لیا، اس وقت ٹیک آف کی پوزیشن میں ہیں۔

    اسحاق ڈار نے  کہا کہ کسی بھی غلط فیصلے سے سب کچھ ختم ہو سکتا ہے، پالیسیوں کا تسلسل چاہیے، نگراں حکومت ایسی ہو جو پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے اگریہاں نظام بیٹھ گیا تو ملک کا بہت نقصان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر کی دستخط شدہ سمری کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کیلئے 90 روز ہیں، اب نہ نگراں حکومت کچھ کرسکتی ہے نا ہی الیکشن کمیشن، انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، آئین میں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل عام انتخابات کا انعقاد لازم  ہے۔

  • سابقہ حکومت میں وزیرکے بیان سے پی آئی اے کو بہت نقصان ہوا، اسحاق ڈار

    سابقہ حکومت میں وزیرکے بیان سے پی آئی اے کو بہت نقصان ہوا، اسحاق ڈار

    اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت میں ایک وزیرکے بیان سے پی آئی اے کو بہت نقصان ہوا، سی اے اے سے متعلق قوانین پیش ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے ایک وزیرکے بیان کے سبب پی آئی اے کو بہت نقصان ہوا، سی اے اے کے حوالے سے چند قوانین پیش ہوئے ہیں، پی آئی اے کو سالانہ 71ارب روپے نقصان ہو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوی ایشن میں تبدیلیوں کے حوالے سے قانون پاس کر رہے ہیں، اکتوبر میں یو کے کی فلائٹ بحال ہورہی ہیں، 71 بلین کے نقصان میں 59 بلین کا ریونیو یو کے سے جنریٹ ہوتا تھا،

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابقہ وزیر ہوابازی کے بیان سے پی آئی اے کو عالمی سطح پر بھاری نقصان ہوا، پی آئی اے سے تربیت یافتہ پائلٹس کو عالمی سطح پر گراؤنڈز کیا گیا تھا،

    انھوں نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کی 714 بلین کی لائبلٹی ہے، حکومت نے 269 بلین کی ساورن گارنٹی دی ہے، پی آئی اے نے پی ایس او، ایف بی آر، سول ایوی ایشن کے پیسے دینےہیں، اس سال 110 بلین کا نقصان متوقع ہے،

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پی آئی اے اسی طرح چلتی رہی تو مزید نقصان ہوتا رہے گا، کئی ممالک میں ہماری ایئرلائن پر پابندی ہے، تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اگرآج ایکشن نہیں لیا تو پھر بہت نقصان ہوگا، 714 بلین کی لائبلٹی ہے اگلے 7 سال اسی طرح چلتا رہا تو 1977 بلین کی لائبلٹی ہوگی، آن ریکارڈ کہہ رہا ہوں پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 2016 میں ایئربس بنائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کا کچھ کیا جائے، پارلیمانی کمیٹی بنی میں اس میں شامل تھا۔

  • آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے، اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکھٹا کیا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتویں جائزے کی شرائط سے انحراف کیا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا۔

    وزیر خزانہ اسحاق نے کہا کہ بجٹ جب 9 جون کو پیش کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے جب آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے دوران معاہدے کیلئے نئے ٹیکس لگائے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے انحراف کیا جس کے باعث ملک کو آئی ایم ایف سمیت کسی ادارے سے قرض نہ مل سکا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے،مگر اب مجبوری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹو میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دے گا،وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر آئی ایم ایف معاہدہ موجود ہے۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسےاسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیرخزانہ نےعہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ان کی تقرری سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

  • اسحاق ڈار کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

    اسحاق ڈار کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو حضرت بری امام انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جبکہ پرائیویٹ ممبران میں جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت بری امام مزارکی ڈیولپمنٹ اور انتظامی امور پر قائم کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نےکمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

    جس کے بعد وزارت داخلہ نے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار حضرت بری امام انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ ممبران میں جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ، حنیف عباسی، راجہ سرفراز اکرم، سہیل اقبال بھٹی، گوہر زاہد ملک، انعام ربانی، محسن رضا نقوی اور میاں محمد حنیف شامل ہیں۔

    اس ے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

  • اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم نامزد:  پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم نامزد: پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم نامزد کئے جانے پر مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پروگرام سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کا اسحاق ڈارکونگراں وزیراعظم نامزد کرنا اچھنبے کی بات نہیں، ن لیگ کی جانب سےایسےہی شخص کونگراں وزیراعظم نامزد کرنا تھا۔

    احمد اویس کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنوازشریف کےسمدھی ہیں،نگراں وزیراعظم بنانااچھنبےکی بات نہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایسا نگراں وزیراعظم لاتے جس پرکوئی اعتراض نہ کرسکے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو اہم منصب سونپنے کیلئے سرگرم ہے اور پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔۔

    پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی تردید کی جبکہ جے یو آئی ف نے بھی مخالفت کردی ہے۔

  • نگران سیٹ اپ میں اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان

    نگران سیٹ اپ میں اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم کے ساتھ نگران وزیر خزانہ بھی بنانے کی تیاری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران سیٹ اپ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان ہے جس کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پلان کے مطابق چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے اسحاق ڈار مسلسل رابطے میں رہیں گے، آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

    ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا، ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، یو اے ای سے سرمایہ کاری لانے کیلئے اسحاق ڈار کام کریں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور موجودہ پالیسی پر چلانے کیلئے دوست ممالک کو یقین دہانی کراچکے ہیں، اسحاق ڈار کو  ٹیم معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ رکھے گی۔