Tag: اسحاق ڈار

  • زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، اسحاق ڈار

    زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت  کردی

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں حالیہ وضاحتی بیان دیا ، تاثر ختم کرنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبے پر نئے ٹیکس لگائے گی، اس وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس لیٹر میں جن اقدامات کا تذکرہ ہے یہ وہ ہیں جو 30 جون 2023 تک ملک میں لگائے جا چکےہیں، ان کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کیں اور زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاہدے کے 11یا 12ریویو ہوتے ہیں، پوری کوشش کی ہے آئی ایم ایف معاہدے پر 9واں ریویو ہوجائے، معاہدےکی تفصیلات پیش کرنے کاکام شفافیت برقرار رکھنے کیلئے کیا، تمام دستاویز وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

  • اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات  قومی اسمبلی میں پیش کردیں

    اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں

    اسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردیں اور زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ملک میں جو بھی اہم تبدیلیاں ہوں پارلیمنٹ میں شیئر کرنا چاہیئے، آئی ایم ایف سے معاہدہ پر میں نے اورگورنراسٹیٹ بینک نے دستخط کئے، کاپی آج اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاہدے کے 11یا 12ریویو ہوتے ہیں، پوری کوشش کی ہے آئی ایم ایف معاہدے پر 9واں ریویو ہوجائے، معاہدےکی تفصیلات پیش کرنے کاکام شفافیت برقرار رکھنے کیلئے کیا، تمام دستاویز وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ سابق حکومت کی وجہ سےآئی ایم ایف پروگرام معطل ہواتھا، اسحاق ڈار آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا، جب ہماری حکومت آئی تو ملک کےذخائر14ارب ڈالر تھے، ایساوقت بھی آیاجہاں ہمارے ذخائر4بلین تک چلے گئے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے نگراں حکومت آنے تک اسی راستےپرچلیں، ہم نے ایسی پالیسی اپنائی ہے جس سےمہنگائی کاطوفان تھمناچاہیے۔

    وزیر خزانہ نے ریئل اسٹیٹ، کنسٹرکشن اور زراعت کے شعبے پرٹیکس کی باتوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا اس میں کوئی صداقت نہیں، مذکورہ شعبے پر ایک بھی نیاٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

  • اسحاق ڈار کا  آئی ایم ایف معاہدے میں کردارادا کرنے پر امریکا کا شکریہ

    اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف معاہدے میں کردارادا کرنے پر امریکا کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کوآئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے سےمتعلق آگاہ کرتے ہوئے معاہدے میں کردارادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ سرمایہ کاری ،تجارتی تعلقات بڑھانے پربھی گفتگو کی گئی۔

    وزیرخزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے9ویں جائزے پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو معاشی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور آئی ایم ایف معاہدے میں کردار ادا کرنے پرامریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا اسحاق ڈار نے اقتصادی،تجارتی شعبوں میں امریکا کے ساتھ مضبوط تاریخی اورپائیداردوطرفہ تعلقات کوسراہا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ نے امریکی سفیرکوآئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدےپرکامیابی سےپہنچنےسےمتعلق آگاہ کرتے ہوئے ملکی استحکام اورترقی کے لیےحکومت کی اقتصادی پالیسیوں اورترجیحات کے بارے میں بتایا۔

    امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیےحکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کومزید فروغ دینے کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔

  • اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ

    اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ کردیا اور کہا ڈالر 270 سے 272 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے جبکہ مئی 2023 میں یہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد پر تھی۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2334پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 270 اور272روپے پر آ گئی۔

  • ‘حکومت نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ مکمل کرلیا’

    ‘حکومت نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ مکمل کرلیا’

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے باؤنڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی 2023کی منظوری دے دی، وزارت پیٹرولیم جلد اس پالیسی کے فوائد سے قوم کو آگاہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ مکمل کرلیا ہے، ااقتصادی رابطہ کمیٹی نے باؤنڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی 2023کی منظوری دے دی ہے، بجٹ تقریرمیں 9 جون کو اس پالیسی کا اعلان کیا تھا، وزارت پیٹرولیم جلد اس پالیسی کے فوائد سےقوم کو آگاہ کرے گی۔

  • سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے اہم اعلان

    سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے اہم اعلان

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے  سود سے پاک 4 شریعہ سیونگ اسکیم کا اعلان کردیا اور کہا شریعہ کمپلائنٹ پراڈکٹس یکم جولائی سےشروع کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور سود سے پاک چار شریعہ نیشنل سیونگ اسکیم کا اعلان کیا۔

    اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 فیصد اسلامک بینکنگ اپناشیئرحاصل کرچکی ہے، کامیاب تجربےکوسامنےرکھتےہوئےاسےدوبارہ شروع کیا، بجٹ میں یکم جولائی سے اسلامک بینکنگ میں نئی پروڈکٹ لانچ کریں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی سے 4 نئی پروڈکٹ لانچ کررہےہیں، نیشنل سیونگ فنانس منسٹری کاایک ونگ ہے، سیونگ اکاؤنٹ میں ماہانہ منافع اسلامک طریقے سے لے سکتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ان اسکیموں میں انویسٹر کا سرمایہ محفوظ رہے گا اور جب چاہیں سرمایہ دار اپنی رقم واپس نکال سکتے ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں اسلامک بینکنگ کوکافی اہمیت ملی تھی اور تقریباً تمام بینک اسلامک بینکنگ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے مزید منزلیں طے کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب مکمل طور پر سود سے پاک نظام لائیں گے، سود کا مطلب اللہ سے جنگ کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 جون تک ہم اسکیم تیارکرلیں گے ، جو یکم جولائی سے لانچ کی جائے گی۔

  • آئی ایم ایف کی شرائط : حکومت کا  بجٹ میں مزید 215 ارب کے ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا اعلان

    آئی ایم ایف کی شرائط : حکومت کا بجٹ میں مزید 215 ارب کے ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے بجٹ میں مزید دو سو پندرہ ارب کےٹیکس لگا رہےہیں جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بھی بڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کیلئے ترامیمی سفارشات کا خیرمقدم کرتےہیں، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کیلئےبہترین تجاویز دیں،اسحاق کستان کوٹیکس ریونیوبڑھانےکی اشد ضرورت ہے، ملک کےتمام شہری واجب الاداٹیکس اداکریں،یہ ملک کیلئے ضروری ہے۔

    فنانس بل ترامیم پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے بجٹ میں مزید دو سو پندرہ ارب کےٹیکس لگا رہےہیں ، تاہم ٹیکسز سے غریب اور متوسط طبقے پر اثر نہیں پڑے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کی طرف سے 59 تجاویز موصول ہوئیں، ٹیکس کا بوجھ چند لاکھ ٹیکس دہندگان پر پڑتا ہے،کوشش ہے دائرہ کار بڑھایا جائے گا، غیر متوقع منافع پرپوری دنیا میں ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں99 ڈی کی ترمیم کسی ایک انفرادی کمپنی کے لیے نہیں، بجٹ میں 99 ڈی کے تحت بہت زیادہ منافع کمانے والے سیکٹرز پر ٹیکس عائد کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈیویڈنٹ پر15 فیصد اور بونس شیئر پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، بونس شیئر کے منافع پر انکم ٹیکس کی ودہولڈنگ کی شرح 15 فیصدبرقرار رہے گی جبکہ بونس شیئرز کی صورت میں ادائیگی کرنے پر 10 فیصد انکم ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر وفاقی حکومت کو لیوی دینے کا محدوداختیار مل گیا ہے، حکومت صرف پٹرول اورڈیزل پر لیوی 10 روپے بڑھانے کا اختیار حاصل کرے گی، حکومت صرف پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 50 سے بڑھا کر 60 روپے کرے گی۔

  • آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی تو بسم اللہ ورنہ گزارہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی تو بسم اللہ ورنہ گزارہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی تو بسم اللہ ورنہ گزارہ ہوسکتا ہے، پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی پیرس میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے2بارملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکےہیں، پاکستان نےآئی ایم ایف کے تمام نکات پر عمل کرلیا ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ3دن آئی ایم ایف کی ٹیم سےمسلسل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کا معاملہ چندروزسےسامنے آیا ہے، مذاکرات میں فائنل215ارب روپے کے ٹیکس لگانےکی تجویز ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ جاری اخراجات میں 85ارب کی کمی کی جائےگی، ان ٹیکسزسے غریب اور متوسط طبقےپراثرنہیں پڑےگا، ایساکرناضروری ہے کیونکہ یہ ظاہرکرتا ہے کہ ہم دنیاسےرابطےمیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوتوبسمہ اللہ،ورنہ گزارہ ہورہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کی حیثیت میڈیکل سرٹیفیکیٹ جیسی ہے، ڈیل کےبعدہی عالمی اداروں سے معاہدے ہوسکیں گے۔

  • سپر ٹیکس کن کمپنیوں پر لگایا جائے گا؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

    سپر ٹیکس کن کمپنیوں پر لگایا جائے گا؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سالانہ منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کی تفصیلات بتادیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے سپر ٹیکس ضروری ہے، سالانہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ منافع والی کمپنیوں پر ایک فیصد سپرٹیکس عائد کر رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سالانہ 20 کروڑسے 25کروڑروپےمنافع والی کمپنیوں پر 2 فیصد سپر ٹیکس ، 25 سے 30 کروڑروپے منافع والی کمپنیوں پر 3 فیصد سپر ٹیکس اور سالانہ 30سے 35 کروڑ روپے منافع کمانے والی کمپنیوں پر 4 فیصد سپرٹیکس عائد ہوگا۔

    وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ سالانہ35سے 40 کروڑمنافع کمانےوالی کمپنیوں پر 6 فیصدسپرٹیکس ، سالانہ40سے 50کروڑ منافع کمانےوالی کمپنیوں پر 8 فیصد سپر ٹیکس جبکہ سالانہ 50 کروڑ سے زائد منافع کمانے والی کمپنیوں پر 10 فیصد سپرٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر رہے ہیں۔

  • اسحاق ڈار کا ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے حوالے سے اہم اعلان

    اسحاق ڈار کا ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پنشن ریٹائرڈ ملازمین یا اس کی بیوی کو دی جائے گی، پنشنر یا شریک حیات کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کو صرف 10 سال پنشن ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ایسے لوگ بھی پتہ ہیں، جو 3،3 اداروں سے پنشن لے رہے ہیں، ایسے لوگ صرف ایک ادارے سے پنشن حاصل کرسکیں گے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پنشن فنڈ پر کام شروع ہوچکا ہے، پنشن ریٹائرڈ ملازمین یا اس کی بیوی کو دی جائے گی، پنشنر یا شریک حیات کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کو صرف 10سال پنشن ملے گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا بجٹ میں پنشن کی اصلاحات کا آغاز کر رہے ہیں، اب ایک پنشنر کو 3،3 پنشن نہیں دے سکتے، پنشنرز کو صرف ایک پنشن ملے گی جو سب سے زیادہ پنشن ہے، وہ لے سکتے ہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ پنشنر یا شریک حیات کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کو صرف 10 سال پنشن ملے گی۔