Tag: اسدعمر

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، اسدعمر

    عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، اسدعمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے مراد سعید کے حق میں ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، بیانیہ بنایا گیا کوئی مذہبی شدت پسند ان پر حملہ کرے گا، وہی بیانیہ اب مراد سعید کے بارے میں شروع ہوگیا۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ بیانیہ شروع کرنے والے، منصوبہ بندی کرنے والے کردار بھی وہی ہیں، یہ  عمران خان پر ایک سال بعد بھی کوئی غیر قانونی کام کرنیکی  مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپریل  پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کی شرح کا مہینہ تھا، عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے ایک سال بعد مہنگائی کی شرح 3 گنا بڑھ چکی، اتنی بڑی معاشی تباہی اس ملک نے کبھی نہیں دیکھی۔

  • کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، حکومت اور پی ٹی آئی کی تردید

    کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، حکومت اور پی ٹی آئی کی تردید

    اسلام آباد : حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کی خبروں تردید کردی اور کہا کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی گئی۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات نہیں ہورہے، ہوسکتا ہے کوئی انفرادی طورپر مل رہا ہو، حکومت الیکشن پر بات کرے تو ہم بھی بات کرنے کےلیے تیارہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تردید کی کہ مارچ اپریل میں الیکشن کے لئے بیک ڈور رابطے پروپیگنڈا ہے، قطعی طور پر مذاکرات نہیں ہورہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کےساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں،انتخابات قانون اورآئین کےمطابق ہوں گے۔

    خیال رہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں میں قبل ازوقت انتخابات، میثاق معیشت اوراہم ایشوزپر مشاورت ہوئی۔

    حکومت کاموجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنے پراصرار ہے جبکہ تحریک انصاف مارچ یا اپریل میں انتخابات کرانے پر زور دے رہی ہے۔

  • ‘وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے’

    ‘وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومت سے معاشی ظلم فوری بند کرنے مطالبہ کردیا اور کہا وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے پاکستان پر معاشی ظلم فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا آج کل نظریں سیاست پرلگی ہیں مگر معاشی صورتحال تشویشناک ہے، حالات پہلے ہی خراب ہوگئے تھے، اب دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے 2ہفتوں میں زرمبادلہ ذخائرمیں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ، آج سے تقریباً ایک ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا، چین سے 2.3 ارب ڈالرز قرض میں سے2 ارب ڈالرز استعمال ہوچکے۔

    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نتیجہ یہ ہے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آرہی ہے جسکی مثال نہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ڈالر کےمقابلے روپیہ 62 روپے تک گر چکا ، روپے کی قدر گرنےکی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئندہ پٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اور اضافے کا سامنا ہوگا، صورتحال خطرناک ہو چکی ضروری ادویات کیلئے خام مال کی ایل سی نہیں کھل رہی۔

    اسد عمر نے بتایا کہ موڈیز، فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرا دی ہے، ہم پٹرول درآمد کرنے کی کوشش کررہے تھےاور 2دفعہ ٹینڈرز کئے گئے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی نظام کو گھسیٹتے چلے جانا کہ انا کا مسئلہ ہے اور طاقت نہیں چھوڑنی، بہت نقصان ہو چکا ،خدا کا واسطہ ہے پاکستان پر ظلم کرنا بند کریں۔

    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ معیشت کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلتے سالوں لگیں گے، وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے۔

  • برطانیہ کا چائنیز ویکسین سے انکار،اسدعمر نے  یورپ  اور امریکا میں جعلی سرٹیفکیٹ کی خبریں  شیئر کردیں

    برطانیہ کا چائنیز ویکسین سے انکار،اسدعمر نے یورپ اور امریکا میں جعلی سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئر کردیں

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے ٹوئٹر پر یورپ اور امریکا میں فیک سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئر کردیں اور کہا چینی ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یورپ اور امریکا میں فیک سرٹیفکیٹ کی خبروں کو شیئر کرتے ہوئے کہا برطانیہ کامانناہے گورا سرٹیفکیٹ ، ویکسین ٹھیک اور چائنیز ٹھیک نہیں، امریکا اور یورپ میں فیک سرٹیفکیٹ کی بھر مار کےباوجود فیصلہ سمجھ سے بالا ہے، چینی ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہیں ، فیصلے طبی ضروریات کے تحت ہوتے ہیں یا نوآبادیاتی ذہنیت کے عکاس؟

    واضح رہے کہ برطانیہ کی منظور شدہ ویکسینز میں برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین ایسٹرازینیکا، جونسنز اینڈ جونسنز، امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین موڈرنا اور فائزر شامل ہیں۔

  • ‘پاکستان میں اضافی پابندیوں اور سخت ایس او پیز کے اثرات آنے شروع ‘

    ‘پاکستان میں اضافی پابندیوں اور سخت ایس او پیز کے اثرات آنے شروع ‘

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملک میں سخت ایس اوپیز اور سرحدی لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے، کیسز کی مثبت آنے کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کورونا لہر، سخت ایس اوپیز اور سرحدی لاک ڈاؤن کےاثرات سامنےآنےلگے، ابتدائی طور پر کیسزکی مثبت آنے کی شرح میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں، گزشتہ2 ہفتےکی وجہ سےاموات کی شرح کچھ وقت بلندرہ سکتی ہے تاہم شہری ایس اوپیزپرعمل کریں اور محفوظ رہیں۔

    کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اسدعمر کا کہنا تھا کہ تاحال 10لاکھ سےزائدافرادکی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے، گزشتہ روز 76 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    سربراہ این سی او سی نے مزید کہا اب تک رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، جن میں 6لاکھ ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد کے 14لاکھ افراد شامل ہیں ، 50 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹر کرالیں۔

  • پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا، اسدعمرکی تاجربرادری کو یقین دہانی

    پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا، اسدعمرکی تاجربرادری کو یقین دہانی

    کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر نے تاجربرادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بجلی بحران سےمتعلق صنعتکاروں اورتاجروں سے ملاقات ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صنعتکاروں نے کہا بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹس بند کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پیداواری کھپت میں کمی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی دیتی نہیں،اوور بلنگ کے نام پر زیادتیاں کررہی ہے۔

    اسد عمرنے یقین دہانی کرائی کہ تاجربرادری پریشان نہ ہو، معاملے کا حل نکال لیا جائے گا ، وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، امید ہےکے الیکٹرک سے ملاقات کرکے مستقل حل نکال لیں گے۔

    خیال رہے صنعتوں میں گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر صنعتکاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔

    عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

    خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہ

  • ‘حفاظتی تدابیر پرعمل نہ کیا تو جو امریکا،برازیل اور بھارت میں ہو رہا، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے’

    ‘حفاظتی تدابیر پرعمل نہ کیا تو جو امریکا،برازیل اور بھارت میں ہو رہا، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جو امریکا، برازیل اور بھارت میں ہو رہا ہے، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 20 جون کوملک میں کوروناکے2969 مریض آکسیجن اور546 وینٹی لیٹرپرتھے اور کل آکسیجن پر1762اوروینٹی لیٹرپر394مریض تھے، یعنی 28فیصدکمی ہوئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن ،ایس اوپی ،اہم بہترعوامی طرزعمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے بصحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

  • اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اسد عمر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، جس میں اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر عارف علوی ان سے عہدے کا حلف لیا، اسدعمر کو منصوبہ بندی اوراسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق اسد عمر کو بھی وزارت دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع، اسد عمر کی واپسی

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشٹو ، خسرو بختیار کو وزیر پیٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزارتوں کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

    واضح رہے رواں سال اپریل میں اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کردیئے تھے، فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ ، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت بنایا گیا تھا جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا تھا اور اسد عمر کی جگہ عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گیا تھا۔

  • بلاول صاحب اگر ہم ناکام ہیں تو آپ ناکام ترین تھے، اسدعمر

    بلاول صاحب اگر ہم ناکام ہیں تو آپ ناکام ترین تھے، اسدعمر

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا بلاول بھٹو کہتے وزیرخزانہ بدل دیئےگئےاس لیےحکومت نےناکامی کااظہارکیا، پیپلزپارٹی کے دور میں تو 4 ،4 وزرائے خزانہ بدلے گئے، بلاول صاحب اگرہم ناکام ہیں توآپ ناکام ترین تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو نے کہا پاکستان میں معاشی قتل ہورہاہے،  پاکستان کابہت نقصان ہورہاہے، انھوں نے جوخدشات بتائےان کاجواب دیناچاہتاہوں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی کی رفتاروہ نہیں ہےجوہونی چاہیےتھی ، قرضوں کی ادائیگی کی بات آتی ہےتویہ چیزیں بھی دیکھنا ہوتی ہیں، پیپلزپارٹی کے دور میں پہلے سال ترقی کی رفتار 0.4 فیصدتھی ، میرے خیال سے بلاول بھٹوکوکسی نےتاریخ سےمتعلق نہیں بتایا، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ترقی کی رفتار 2.8 فیصدتھی۔

    تسلیم کرتاہوں ہمارےدورمیں مہنگائی میں اضافہ ہواہے

    سابق وزیر خزانہ نے کہا تسلیم کرتاہوں ہمارےدورمیں مہنگائی میں اضافہ ہواہے، ہمارےابتدائی 8ماہ میں مہنگائی کی شرح6.8فیصد رہی ہے، زرداری دورمیں مہنگائی کی شرح12.8فیصدرہی۔

    ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی دورمیں اوسط بجٹ کاخسارہ7فیصدرہا،8.8فیصدبھی گزرا، پیپلزپارٹی کے5سال میں اوسطاًایف بی آرکےاہداف میں 8 فیصد کمی تھی، قرضے بڑھ رہےہیں یقیناً نہیں بڑھنےچاہئیں، 2008 سے 2013 کے دوران قومی قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا۔

    2008 سے 2013 کے دوران قومی قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا

     

    اسدعمر نے کہا بلاول بھٹو نے کہا وزیرخزانہ بدل دیئےگئےاس لیےحکومت نےناکامی کااظہارکیا، پیپلزپارٹی کےدورمیں تو4،4وزرائےخزانہ بدلے گئے، بلاول صاحب اگرہم ناکام ہیں توآپ ناکام ترین تھے۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا عوام کانام صرف استعمال کیاجاتاہےاس سےخزانہ کاکوئی تعلق نہیں، کہیں فالودےوالےتوکہیں جعلی اکاؤنٹس سامنےآرہےہیں، ایسے حالات میں توبوکھلاہٹ ہوگی اوراس قسم کی باتیں توہوں گی۔

     جب سوئس اکاؤنٹ،دبئی ولندن محل خطرےمیں ہوں توپریشانی ہوگی

    انھوں نے کہا جب سوئس اکاؤنٹ،دبئی ولندن محل خطرےمیں ہوں توپریشانی ہوگی، ایسےحالات میں ان دوپارٹیوں کاملاپ ہونابھی اچھی کمبی نیشن ہے۔

    سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا پاکستان کےعوام سب جانتےہیں،نئی حکومت سےعوام کی امیدیں ہیں، عوام کونظرآرہاہےفیصلےاچھےہورہےہیں تومشکل بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں، انشااللہ پاکستان ترقی کرےگا اور پاکستان زندہ باد ہر دل کی آواز ہوگی۔

  • بات واضح ہوگئی عمران خان اسدعمر کی کارکردگی پرخوش نہیں تھے ، محمد زبیر

    بات واضح ہوگئی عمران خان اسدعمر کی کارکردگی پرخوش نہیں تھے ، محمد زبیر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بات واضح ہوگئی عمران خان اسد عمرکی کارکردگی پر خوش نہیں تھے، اسد عمر کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک تاثر تھا خواب عمران خان نے دیکھے، پایہ تکمیل تک اسدعمرپہنچائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ وہ اسد عمر اور معاشی پالیسی سے خوش نہیں تھے۔

    محمدزبیر کا کہنا تھا معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے، وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، وزیراعظم کی ٹیم میں وزیراعلیٰ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔

    انھوں نے اسدعمر کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔

    گذشتہ روز بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسدعمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ ہمیں تو پتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں۔

    مزید پڑھیں : اگر میرے جانے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو یہ بہترین فیصلہ ہے: اسد عمر

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

    بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے، ’میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا، عمران خان سے بھی کہا، لیڈر شپ میں پسند نا پسند پر فیصلے نہیں ہوتے، عثمان بزدار اور میرا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، وہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔