Tag: اسدعمر

  • حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    اسلام آباد/لاہور/کراچی: کیا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں؟ گزشتہ روز جب اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے بات کی گئی تو وہ واضح جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

    حکومت اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کی باڈی لینگویج میں تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔ اسی لیے تو اسحاق ڈار نے دوبارہ مذاکرات کا ڈول ڈالنے کی خواہش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ شاہ محمود قریشی اسکی تردید یا تصدیق سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سے ملاقا ت کی ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے کہہ دیا کہ وہ کچھ نہیں کہیں گے۔ شاہ محمود قریشی تمام وقت اصل سوال کا جواب دینے کے بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے۔

    اے آر وائی کی جانب سے بار بار سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو گا سب کے سامنے ہوگا۔ ادھر کپتان نے پھرعزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پلان سی پر عملدر آمد کیلئے اپنے ارادوں پر قائم ہیں۔

    کل کی ملاقات میں کیا ہوا، اسکے بارے میں دونوں فریقین نے لب نہیں کھولے ہیں۔ شاید دونوں اب میں نہ مانوں والے مرحلے سے باہر آچکے ہیں تاہم دیکھیئے آگے کیا ہوتا ہے؟

  • اسمبلی کے فلور پر جا کراسپیکرسےمائیک پربولنےکامطالبہ کریں گے، اسدعمر

    اسمبلی کے فلور پر جا کراسپیکرسےمائیک پربولنےکامطالبہ کریں گے، اسدعمر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی میں مائیک پر بولنے کی گارنٹی دیں تو وہ کل ہی اسمبلی کے فلور پر استعفی دینے کو تیار ہیں۔

    مرکزی سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اتنی محنت ایم این اے بننے پر نہیں لگی جتنی استعفی دینے مین لگ رہی ہے۔وزیر اعظم کی آشیر باد سے اسمبلی میں پہنچنے والے جاوید ہاشمی کو اسمبلی کے فلور پر بولنے کا موقع دیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے ایم این ایز کے ساتھ اسپیکر امتیازی سلوک کرتے ہیں۔

     اسمبلی کے فلور پر جا کر اسپیکر سے مائیک پر بولنے کا مطالبہ کریں گے،اسپیکر نے بولنے کا موقع نہ دیا تو حقائق خود قوم کے سامنے آ جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر اور غلام سرور کاننے بتایا کہ ان کو بطور مراعات ملنے والی گاڑی واپس کر دی گئی ہے جبکہ بائیس اگست سے کسی ایم این اے نے تنخواہ وصول نہیں کی۔

  • میں نے کبھی نہیں سنا کہ پی ٹی آئی کوفوج سے کوئی ہدایت آئی ہو، اسد عمر

    میں نے کبھی نہیں سنا کہ پی ٹی آئی کوفوج سے کوئی ہدایت آئی ہو، اسد عمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کےرہنماء اسد عمرکہتے ہیں کہ عمران خان نےاٹھارہ سال تک جدوجہد فوج کیلئے نہیں کی، کبھی نہیں سنا کہ پی ٹی آئی کوفوج سے کوئی ہدایت آئی ہو۔

    اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے جاوید ہاشمی کے الزامات سن کر حیرانگی ہوئی ہے کیونکہ میں نے کبھی نہیں سنا کہ تحریک انصاف کو کبھی فوج کی جانب سے کوئی ہدایات آئی ہوں، پارٹی میں ہمیشہ جمہوریت کے تسلسل اور بقاءکی بات کی جاتی رہی ہے، عمران خان ہمیشہ فوج سے متعلق کردار کی نفی کرتے رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی نہیں سنا کہ ہماری مرضی کا جج لگ جائے گا یہ کسی جج کی جانب سے عمران خان کو کوئی یقین دہانی کروائی گئی ہے یا فوج نے کوئی پیغام بھجوایا ہے، عمران خان ہمیشہ سے ہی فوج کے سیاسی کردار کے مخالف رہیں ہیں اور ان کی اٹھارہ سالہ جدوجہد ہر گز فوج کے لئے نہیں ہے، بہت سے سینئر لوگوں کو شک ہے مگر ایسا کچھ نہیں ہے، پاکستان کا اصل مستقبل جمہوریت کے ساتھ جڑا ہے، موجودہ جمہوریت پاکستان کے عوام کی خواہشوں کے مطابق نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد اور اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں، جاوید ہاشمی کی جانب سے شیخ رشید کے کردار کو بھی غلط رنگ دیا گیا، وہ ایک الگ پارٹی سے ہیں اور فیصلہ سازی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شیخ رشید اور ہمارے ایجنڈے میں مماثلت نہیں ہے، تاہم ریڈ زون میں جانے کے فیصلے کے وقت پارٹی اجلاس میں کچھ لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا مگر آخر میں حتمی فیصلہ اتفاقِ رائے سے ہی کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے نہیں پتا پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے کون تھے، ہقین ہے کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا ۔