Tag: اسد شفیق

  • اسد شفیق نے حسیب اللہ کے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتادی

    اسد شفیق نے حسیب اللہ کے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتادی

    پاکستان ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق نے حسیب اللہ کے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بیان کردی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ حسیب اللہ کو آسٹریلیا میں موقع دیا گیا تھا، وہ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا۔

    اسد شفیق نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل نئے پلیئرز کو ڈومیسٹک کی بنیاد پر موقع دیا گیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنا رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی والی بات 4 سال پرانی ہوگئی، جو ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہتر تھی اس کو بھی 2 سال ہوگئے، دو سال میں کرکٹ بدل گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی ٹیمیں الگ بننے لگی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھی ٹی ٹوئنٹی کی الگ ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیک ریٹ بڑی اہمیت رکھتا ہے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں ہیں، ایشیا کی وکٹوں پر لمبے اسکور ہوتے ہیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز ہوئی، جہاں لمبے اسکور نہیں بنتے، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ ور آسٹریلیا کی کنڈیشن میں سیریز آسان نہیں ہوتی، نوجوان مشکل کنڈیشن میں کھیلیں گے تو اعتماد ملے گا، مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو اعتماد ملے گا وہ ایشیا کی کنڈیشن میں بہت کام آئے گا۔

  • اسد شفیق نے جلد ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

    اسد شفیق نے جلد ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بیان کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان میں 40 ، 42 سال کی عمر میں بھی کرکٹ کھیلتے ہیں، یونس خان اور مصباح نے اس عمر میں کرکٹ کھیلی آپ نے 37 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کردیا؟

    اسد شفیق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ  37 سال نہیں ایک مہینے کے بعد میں 38 برس کا ہوجاؤں گا، ہر شخص اپنی کارکردگی کو بہتر جانتا ہے مجھے ایسا لگا کہ ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے اور زندگی میں دوسری چیزیں بھی آزما کر دیکھنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے آپ کو ٹاپ لیول کی فٹنس اور پرفارمنس درکار ہوتی ہے، پرفارمنس تو میری بہتر تھی میں زیادہ سے زیادہ ایک ڈیڑھ سال اور کھیل سکتا تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست وقت پر کیا ہے۔

    اسد شفیق کا کہنا تھا کہ سوچ سمجھ کر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ریٹائرمنٹ سے پہلے فیملی اور دوستوں سے بھی مشورہ کیا۔

    ایک سوال کے جواب اسد شفیق نے کہا کہ اگر کسی کو کپتان نہ بنانا ہو تو اسے نائب کپتان بھی نہیں بنانا چاہیے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ 2011 کا ورلڈ کپ کھیلنا کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسد شفیق نے 11 دسمبر کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 77 ٹیسٹ، 6 ون ڈے میچز اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

  • ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو قومی ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، مصباح الحق سب سے بہترین کپتان ثابت ہوئے۔

    اسد شفیق نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے، تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

    اعظم خان کا حیران کن کیچ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ اسد شفیق نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

  • ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پی سی بی میں اہم عہدے کی پیشکش

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پی سی بی میں اہم عہدے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو اہم عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو اہم عہدے کی پیشکش ہوئی ہے، آفر ملنے کے بعد اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق نے فیملی سمیت قریبی دوستوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

    قومی کرکٹر اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، 2020 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، وہ 60 ون ڈے، 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

  • یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اسد شفیق

    یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اسد شفیق

    ڈربی: ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بطور بیٹنگ کوچ یونس خان کی شمولیت سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، پریکٹس میچ سے کھلاڑیوں کو مدد ملی ہے، امید ہے دورے کے اچھے نتائج آئیں گے۔

    اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان نے پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بیٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنا رہا ہے، کھلاڑیوں میں دوستی بڑھ گئی ہے اس عمل سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

    مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی گزشتہ تین ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کررہے تھے، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ مفید ہوں گے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

  • جعلی مہم: اسد شفیق نے وضاحت کردی

    جعلی مہم: اسد شفیق نے وضاحت کردی

    کراچی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے جاری فنڈ ریزنگ مہم کو جعلی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے، کسی نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر کرونا وائرس کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کر رکھی ہے۔

    اسد شفیق کا کہنا تھا کہ لوگ اس میں اپنے پیسے ڈال رہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ جعلی اکاونٹ بنایا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں انسٹاگرام استعمال نہیں کرتا۔ ٹیسٹ کرکٹر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔

  • اسدشفیق اور عمیربن یوسف پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے

    اسدشفیق اور عمیربن یوسف پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے

    اسلام آباد: مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اور نوجوان کرکٹر عمیر بن یوسف پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کا حصہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 ایونٹ کے آئندہ میچوں کے لیے ملتان سلطانز نے اسدشفیق کو اسکواڈ میں شامل کرلیا، اسدشفیق پی ایس ایل فائیو کی سلورکٹیگری میں شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل جیمزونس اور رائیلی روسو لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان کرکٹر عمیربن یوسف کو اسکواڈ میں شامل کرلیا، عمیربن یوسف کا انتخاب ایمرجنگ کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں شامل جیسن رائے اور ٹائمل ملز ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔

    کیموپاؤل بھی نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

  • آج جس طرح بیٹنگ کی اس کی ٹیم کو ضرورت تھی: اسد شفیق

    آج جس طرح بیٹنگ کی اس کی ٹیم کو ضرورت تھی: اسد شفیق

    برسبین: قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ آج جس طرح بیٹنگ کی اس کی ٹیم کو ضرورت تھی، کوشش تھی اپنی اننگز آخر تک کھیلوں، ورلڈ کلاس بولنگ کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز مکمل ہوا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رنز بنائے، میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد دیتی ہے، میچ میں اپنی طرف سے بھرپور جان لگائی۔

    پوچھے گئے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ مجھے لوگوں کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، میرا کام پاکستان کے لیے پرفارم کرنا ہوتا ہے، رضوان کے آؤٹ پر مجھے بات کرنے کا حق نہیں ہے، میچ ریفری ہوتے ہیں وہی اس معاملے کو دیکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے رنز بنانا چاہتے تھے اتنے نہیں بن سکے، نسیم شاہ اچھا بولر ہے۔

    پاکستان کی بیٹنگ لائن تباہ، پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر

    خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ شاہینوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا، برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستانی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، قومی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    اسد شفیق کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر ٹک کرنہ کھیل سکا، حارث سہیل مسلسل ناکام رہے، اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 84 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کی عزت بچائی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ چھہتر رنز بنائے۔

  • مصباح الحق اور یونس خان کا خلا اب تک پُر نہیں کرسکے، اسد شفیق

    مصباح الحق اور یونس خان کا خلا اب تک پُر نہیں کرسکے، اسد شفیق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کا خلا اب تک پُر نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنگ کیمپ میں وہ پوری محنت کررہے ہیں، منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، کپتان سے متعلق فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔

    اسد شفیق نے کہا کہ کنڈیشنگ کیمپ اپنی فٹنس اور فارم کا اندازہ کرنے کے لیے بہترین ہوتا ہے، کیمپ کے پہلے ہفتے میں فزیکل فٹنس پر توجہ ہے، مصباح الحق کی کیمپ میں موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ٹیم کبھی کسی ایک شعبے کی وجہ سے نہیں ہارتی ہے، مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد مجھ پر اور اظہر علی پر دباؤ زیادہ آگیا ہے، دونوں سینئرز کے جانے کے بعد میں اور اظہر علی بڑی اننگ نہیں کھیل پائے۔

    مزید پڑھیں: کوچ اور سلیکٹر میں سے کسی ایک عہدے کو منتخب کرنا پڑا، تو استخارہ کروں گا: مصباح الحق

    انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ کھیل چکا ہوں وہ بالکل بھی سخت مزاج نہیں ہیں، وہ ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرتے، کپتانی کے لیے ہر کھلاڑی تیار ہوتا ہے مگر کپتان بنانا بورڈ کا کام ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اسد شفیق نے کہا کہ 6 سال سے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا رہا ہوں، اس پوزیشن پر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع نہیں ملتا، ایک آدھ بیٹسمین کے بعد ٹیل اینڈرز کا ساتھ ہی ہوتا ہے تاہم ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

  • دبئی ٹیسٹ : پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز درکار

    دبئی ٹیسٹ : پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز درکار

    دبئی : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کےہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں پر 198 رنز بنائے جبکہ ٹیم کو جیت کے لیے مزید 119 رنزدرکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو کھیل کے آخری روز سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے 119 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو اسد شفیق 86 اور کپتان سرفراز احمد 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔


    دبئی ٹیسٹ: سرفراز اور اسد کی نصف سنچریاں،پاکستان کے5وکٹوں پر198رنز


    اس سے قبل جب پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا توسمیع اسلم 1 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ 36 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 17 رنز بناکر پردیپ کا شکار بنے۔

    پاکستان کی تسیری وکٹ 49 رنز پر حارث سہیل کی گری، جبکہ 52 رنز کے اسکور پر شان مسعود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابراعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کے آغاز پر سری لنکا کی ٹیم کو 96 رنز پر آؤٹ کیا تھا جس کے بعد پاکستان کو جیت لیے 317 رنز کا ہدف ملا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔